سترھویں سالگرہ فرض کریں آپ منتظم ہوتے۔۔۔

جاسمن

لائبریرین
فرض کریں کہ آپ اردو محفل فورم پہ منتظم ہوتے تو
تو محفل پہ کیا کیا کرتے؟
کیوں کیوں کرتے؟
کیسے کیسے کرتے؟
 
جاسمن

لائبریرین
بلکہ اردو محفل پہ انتخابات کرائے جائیں اور منتخب ہونے والوں کو تین دن کی بادشاہت دی جائے۔
پرزور مطالبہ
میرے ساتھ ذرا نعرے لگائیں تاکہ رنگ چوکھا آئے ۔
 
جاسمن

لائبریرین
یہاں ایک جگہ دھرنوں کے لیے بھی ہونی چاہیے۔ میرے جیسے دھرنوں اور نعروں کے شوقین اپنے معصوم شوق پورے کر سکیں۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بلکہ اردو محفل پہ انتخابات کرائے جائیں اور منتخب ہونے والوں کو تین دن کی بادشاہت دی جائے۔
پرزور مطالبہ
میرے ساتھ ذرا نعرے لگائیں تاکہ رنگ چوکھا آئے ۔
ہم آپ کے پرچم تلے کھڑے رنگ چوکھا کرنے کو نعرہ لگانے آ تو گئے مگر کہیں رنگ میں بھنگ ڈالنے کا کارن ہی نہ بن جائیں۔ پہلے ہی بخشش کروانا چاہتے ہیں اپنی جان کی۔
 
جاسمن

لائبریرین
ہم آپ کے پرچمتلے کھڑے رنگ چوکھا کرنے کو نعرہ لگانے آ تو گئے مگر کہیں رنگ میں بھنگ ڈالنے کا کارن ہی نہ بن جائیں۔ پہلے ہی بخشش کروانا چاہتے ہیں اپنی جان کی۔
او نہیں جی نہیں۔
آپ کی موجودگی تو باعثِ تقویت و راحت ہے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
واہ!
کیا خیال ہے آپ کا!!!
زبردست!
ویسے یہ تو بتائیں کہ پہلے جو منتظمین و مدیران ہیں سمیت میرے۔۔۔ کیا کرتے ہیں؟
کبھی کبھار دکھائی دے جاتے ہیں یا پھر پردے میں رہتے ہوئے ہم معصوموں کی حرکات پر نظر رکھتے ہئں
 
جاسمن

لائبریرین
کبھی کبھار دکھائی دے جاتے ہیں یا پھر پردے میں رہتے ہوئے ہم معصوموں کی حرکات پر نظر رکھتے ہئں
قسم لے لو جو تمہاری حرکات پہ کبھی ایک نظر ڈالی ہو، چشمہ لگا کے خوب غور غور سے دیکھا کرتے ہیں اور غائبانہ کیا، ہم تو ببانگ دہل دیکھتے ہیں۔
 
Top