فرزانہ صاحبہ کی واپسی

قیصرانی

لائبریرین
یہ دھاگہ فرزانہ صاحبہ کی بخیریت واپسی پر کھولا گیا ہے۔ جلدی جلدی حاضری لگاتے جائیں کہ آپ کو ان کی واپسی کا پتہ چل چکا ہے۔ ورنہ ان کی واپسی پر جو حال ہونا ہے وہ تو اظہر من الشمس ہے ہی۔
بے بی ہاتھی
 
F@rzana

محفلین
۔

“اظہر المن الشمس“۔ ۔ ۔ ۔ ۔ نہ میں اظہر کو جانتی ہوں، نہ شمس کو!
باز آجائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کے سر پر کتنے بال ہیں؟
مجھے تو ان کی سلامتی مشکوک لگ رہی ہے :lol:
اس سے پہلے کہ کوئی اور جواب دے ، میں نے وارننگ دے دی ہے،
“ پھر نہ کہنا ہمیں خبر نہ ہوئی“ :roll:

چلیں آپ کا تحفہ ادھار رہا “ایک عدد وگ“
جلد ہی ضرورت پڑنے والی ہے۔
۔۔۔
 
تیشہ

محفلین
:lol:

ارے آپ نہ بھی کھولتے تو میں شرارت کرتے ہوئے اسی نام کا کھولنے ہی لگی تھی ، اچھا کیا ، :p :lol:
 
قیصرانی

لائبریرین
۔

F@rzana نے کہا:
“اظہر المن الشمس“۔ ۔ ۔ ۔ ۔ نہ میں اظہر کو جانتی ہوں، نہ شمس کو!
باز آجائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کے سر پر کتنے بال ہیں؟
مجھے تو ان کی سلامتی مشکوک لگ رہی ہے :lol:
اس سے پہلے کہ کوئی اور جواب دے ، میں نے وارننگ دے دی ہے،
“ پھر نہ کہنا ہمیں خبر نہ ہوئی“ :roll:

چلیں آپ کا تحفہ ادھار رہا “ایک عدد وگ“
جلد ہی ضرورت پڑنے والی ہے۔
۔۔۔
اظہر من الشمس سے مرا د ہے کہ آپ سورج ہیں۔ چاند ہیں اور وغیرہ وغیرہ ہیں۔ اب خوش؟وگ کا شکریہ۔ ویسے آپ کو کیسے پتہ چلا کہ میرے سر پر تھوڑے بال رہ گئے ہیں؟ وگ مردانہ ہو گی یا یہ نہ ہو کہ بے بی ہاتھی نے زنانہ وگ لگا رکھی ہو؟
بے بی ہاتھی
 
F@rzana

محفلین
First of all...
بے بی ہاتھی اور وگ کے Cocept کو تو پکالیں :lol:

رضوان صاحب ، آپ بھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :shock:
یعنی آپ کی زمین بھی اس کھیتی سے ناپید ہے :roll:
اسے کہتے ہیں “ایک وگ سو بیمار“
:lol: :lol: :lol:
کیوں باجو؟
کیا خیال ہے، ہم تم اب “وگ میکنگ“ کا کاروبار پارٹنر شپ میں کر لیں؟
:wink:
 
ماوراء

محفلین
فرزانہ سسٹر، آپ کی غیر حاضری اتنی زیادہ تو نہیں تھی لیکن منصور نے اسے پتہ نہیں کہاں تک لے گئے۔ اور آپ کے پیچھے سے انھوں نے ہمیں بہت تنگ کیا ہے۔ :?

خیر۔ آپ کو خوش آمدید۔ لیکن پلیز اب آتی رہیے گا۔ :)
 
F@rzana

محفلین
شکریہ “پارو“ سی دوست ماورا
اگر “سویٹو“ لکھا تو شمشاد پھر پنجے جھاڑ کر انگریزی اردو لا لکچر شروع کردیں تاکہ ان کو بوقت ضرورت کام آوے :lol:
 
F@rzana

محفلین
ماروا۔ ۔ ۔ ۔ باقی رہے قیصرانی۔ ۔ ۔
اوئے ہوئے ہوئے ہوئے
آپ فکر ہی نہ کریں،
وارننگ دے چکی ہوں
دیکھیں بقیہ دھاگے۔۔۔۔۔۔۔جواب مل جائے گا
:lol:
 
رضوان

محفلین
F@rzana نے کہا:
First of all...
بے بی ہاتھی اور وگ کے Cocept کو تو پکالیں :lol:

رضوان صاحب ، آپ بھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :shock:
یعنی آپ کی زمین بھی اس کھیتی سے ناپید ہے :roll:
اسے کہتے ہیں “ایک وگ سو بیمار“
:lol: :lol: :lol:
کیوں باجو؟
کیا خیال ہے، ہم تم اب “وگ میکنگ“ کا کاروبار پارٹنر شپ میں کر لیں؟
:wink:
نہیں بھئی ابھی وہ وقت نہیں پرانے زمانے کی دیسی غزائیں کھا رکھی ہیں۔ پھر جدید دور کے سر اور کندھا شیمپو کی برکت ہے۔ لیکن مفت ملے تو برا کیا ہے؟
 
شمشاد

لائبریرین
میں اب کچھ نہیں کہتا، آپ چاہے سویٹو لکھو، سویٹ یا نمکو لکھو
اس کا ذائقہ بدلے گا تھوڑا ہی :wink:
 
تیشہ

محفلین
F@rzana نے کہا:
First of all...
بے بی ہاتھی اور وگ کے Cocept کو تو پکالیں :lol:

رضوان صاحب ، آپ بھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :shock:
یعنی آپ کی زمین بھی اس کھیتی سے ناپید ہے :roll:
اسے کہتے ہیں “ایک وگ سو بیمار“
:lol: :lol: :lol:
کیوں باجو؟
کیا خیال ہے، ہم تم اب “وگ میکنگ“ کا کاروبار پارٹنر شپ میں کر لیں؟
:wink:

میں سب باتوں کے اب کل آرام سے فری ہوکے جواب دیتی ہو سہیلی ، ذرا مجھے بھی ہاتھوں میں کھجلی ہورہی ہے شرارت کی ، :p
 
فرزانہ کی واپسی کا عنوان پڑھتے ہی میرے ذہن میں جو پہلا خیال آیا وہ تھا

ٹارزن کی واپسی :lol:

جتنی شدت سے منصور نے فرزانہ کی واپسی کا انتظار کیا ہے اور دھاگہ کھول کر سب کو بتایا ہے اتنا کسی زمانے میں بچوں کو ٹارزن کی واپسی کا خیال رہتا تھا اور بے صبری سے اس کہانی کو پڑھا کرتے تھے۔ ویسے بہادری ، جرات اور دھماکے دار واپسی میں فرزانہ اور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ برابر کا جوڑ ہیں :)
 
تیلے شاہ

محفلین
F@rzana نے کہا:
شکریہ “پارو“ سی دوست ماورا
اگر “سویٹو“ لکھا تو شمشاد پھر پنجے جھاڑ کر انگریزی اردو لا لکچر شروع کردیں تاکہ ان کو بوقت ضرورت کام آوے :lol:

شمشاد پھر پنجے جھاڑ کر ۔۔۔۔۔۔ :lol:
خوش آمدید فرزانہ آتے ساتھ ہی سکسر مار دیا
بہت اچھے
 
شمشاد

لائبریرین
مارا تو سکسر ہی تھا، زور بھی پورا لگا دیا تھا لیکن گینڈ بلے پر صحیح سے آئی نہیں تھی اس لیے باونڈری پر کیچ ہو گئیں۔
 
Top