فرخ منظور کی تک بندیاں

فرخ منظور

لائبریرین
جناب فرخ منظور صاحب! آپ کی تک بندیوں کے کیا ہی کہنے! کمال ہے۔ کچھ گُر ہمیں بھی سکھائیے۔

آپ اندازہ کریں کہ پہلا شعر شاید میں نے 40 سال کی عمر میں کہا تھا۔ اب 50 کا ہونے والا ہوں لیکن کُل ملا کر 50 سے زیادہ اشعار نہیں بنتے ہوں گے۔ سو یہ گُر تو ابھی بھی ہاتھ نہیں آیا بس دو مصرعے ملا لیتا ہوں۔
 
عرفان سعید

محفلین

اور ہم نے یہ کوشش آپ سے کچھ پہلے یعنی ۳۹ سال کی عمر میں کی۔ فنی باریکیوں سے ہنوز ناآشنا ہیں۔بس کبھی کبھی بے نمک سا کلام گھڑ لیا۔ لیکن آپ کے شعر ہیں بہت کمال کے۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
اے جا بھی دل اب تو بھی خلوت کو ترک کر دے
خود سے کبھی ہیں بہلے یہ درد جو پالے ہیں
(فرخ منظور)
 
آخری تدوین:
Top