فراز فراز کی ایک خوبصورت غزل - ہر کوئی دل کی ہتھیلی پہ ہے صحرا رکھے

ثناءاللہ

محفلین
ہر کوئی دل کی ھتھیلی پہ ہے صحرا رکھے
کس کو سیراب کرے کسے پیاسا رکھے

عمر بھر کون نبھاتا ہے تعلق اتنا
اے میری جان کے دشمن تجے اللہ رکھے

ہم کو اچھا نہیں لگتا کوئی ھم ناپ ترا
کوئی تجھ سا ہو تو نام بھی تجھ سا رکھے

دل بھی پاگل ہے کہ اس شخص سے وابستہ ہے
کسی اور کا ہونے دے نہ اپنا رکھے

ہنس نہ اتنا بھی فقیروں کے اکیلے پن پر
جا، خدا میری طرح تجھ کو بھی تنہا رکھے

یہ قناعت ہے اطاعت ہے کہ چاہت ہے فراز
ہم تو راضی ہیں وہ جس حال میں جسیا رکھے
 

منہاجین

محفلین
فراز کی ایک خوبصورت غزل۔۔۔۔۔۔۔

ثناءاللہ نے کہا:
عمر بھر کون نبھاتا ہے تعلق اتنا
اے میری جان کے دشمن! تجھے اللہ رکھے

یہ قناعت ہے، اطاعت ہے، کہ چاہت ہے، فراز!
ہم تو راضی ہیں، وہ جس حال میں جیسا رکھے

آپ کا اِنتخاب نہایت عمدہ ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
ہر کوئی دل کی ہتھیلی پہ ہے صحرا رکھے۔ فراز

ہر کوئی دل کی ہتھیلی پہ ہے صحرا رکھے
کس کو سیراب کرے وہ کسے پیاسا رکھے

عمر بھر کون نبھاتا ہے تعلق اتنا
اے مری جان کے دشمن تجھے اللہ رکھے

ہم کو اچھا نہیں لگتا کوئی ھم نام ترا
کوئی تجھ سا ہو تو پھر نام بھی تجھ سا رکھے

دل بھی پاگل ہے کہ اس شخص سے وابستہ ہے
جو کسی اور کا ہونے دے نہ اپنا رکھے

ہنس نہ اتنا بھی فقیروں کے اکیلے پن پر
جا، خدا میری طرح تجھ کو بھی تنہا رکھے

یہ قناعت ہے اطاعت ہے کہ چاہت ہے فراز
ہم تو راضی ہیں وہ جس حال میں جیسا رکھے

(احمد فراز)
 

فاروقی

معطل
ہر کوئی دل کی ہتھیلی پہ ہے صحرا رکھے

ہر کوئی دل کی ہتھیلی پہ ہے صحرا رکھے
کس کو سیراب کرے وہ کسے پیاسا رکھے

عمر بھر کون نبھاتا ہے تعلق اتنا
اے میری جان کے دشمن تجھے اللہ رکھے

ہم کو اچھا نہیں لگتا کوئی ہم نام تیرا
کوئی تجھ سا ہو تو پھر نام بھی تجھ سا رکھے

دل بھی پاگل ہے کہ اس شخص سے وابستہ ہے
جو کسی اور کا ہونے دے نہ اپنا رکھے

یہ قناعت ہے قطاعت ہے کہ چاہت ہے بھلا
ہم تو راضی ہیں وہ جس حال میں جیسا رکھے

شاعر :نامعلوم
 

الف عین

لائبریرین
بقول محسن ایں چہ چکر است۔ فاروقی۔ تم اسی عنوان کے تانے بانے میں وہی غزل دو بارہ پوسٹ کر رہے ہو اور کہتے ہو شاعر نا معلوم!!! یہ تو بالکل پرنس آف ڈھمپ والی حرکت ہوئی!!
 

محمد وارث

لائبریرین
بقول محسن ایں چہ چکر است۔ فاروقی۔ تم اسی عنوان کے تانے بانے میں وہی غزل دو بارہ پوسٹ کر رہے ہو اور کہتے ہو شاعر نا معلوم!!! یہ تو بالکل پرنس آف ڈھمپ والی حرکت ہوئی!!


اعجاز صاحب معذرت خواہ ہوں، یہ حرکت دراصل میری ہے، فاروق صاحب نے فقط تنویر والی حرکت کی تھی یعنی غزل اچھی لگی تو یہ نہیں دیکھا کہ کہیں پہلے ہی تو پوسٹ نہیں ہوچکی، بس زن سے غزل داغ دی۔ :)

اردو محفل کی پالیسی کے مطابق، اسطرح کی صورتحال میں ایک سے زائد تمام موضوعات کو یکجا کر دیا جاتا ہے اور جو سب سے اولین تھریڈ ہوتا ہے وہ باقی رہ جاتا ہے اور باقی اس میں ضم ہو جاتے ہیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
آپ سب کا پسندیدگی کیلیئے بہت شکریہ اور خصوصی طور پر فاروقی صاحب کا شکریہ کہ ان کی مہربانی سے ایک پرانی غزل سامنے آ گئی!
 
Top