السلام علیکم صاحبو! ۔
پہلی بات کہ میں پروفیسر نہیں ہوں، براہ کرم ریکارڈ درست فرما لیجئے۔ ہاں عمر بھر پروفیسروں کے ساتھ رہ رہ کر اگر کچھ ایسا ہو گیا ہے تو اس پر شرمندہ بھی نہیں ہوں۔
دوسری بات، مجھے اس گفتگو سے اندازہ ہوا کہ محمد وارث صاحب نے کتنی محنت کی ’فاعلات‘ کا پرنٹ لینے کے لئے۔ میرے لئے بھی اس کو اپ لوڈ کرنا مسئلہ رہا ہے۔ محمد وارث صاحب کے خلوص کو سلام کرتا ہوں۔ یہ کتاب اب ایک ہی کلِک پر ڈاؤن لوڈ ہو سکتی ہے۔ لنک یہ ہے:
http://www.4shared.com/file/246485914/90118464/Faelaat_chm.html
ڈاؤن لوڈ کر کے اَن زِپ کر لیجئے۔
میری طرف سے شائقینِ عروض کی خدمت میں ایک تحفہ سمجھ لیجئے۔ بہت نوازش!۔
فقط
محمد یعقوب آسی
 

الف عین

لائبریرین
لیکن اس کی ان پیج فائل آج تک نہیں مل سکی!! ورنہی میں ٹیکسٹ کی صورت میں کب کا مہیا کر دہتا۔
 

عمران اسلم

محفلین
سلام، حضرات یہاں سے گزرتے گزرتے آپ پر نظر پڑی۔ جناب نے پوچھا ہے کہ ایک کلک سے کتاب ڈاءون لوڈ ہو سکتی ہے تو جناب من عرض ہے کہ با لکل ہو سکتی ہے۔ اس کے لئے http://www.iqbalcyberlibrary.net/content/view/17/10/default.htm کے صفحہ اول پر تفصیل موجود ہے۔ میں یہاں بھی عرض کئے دیتا ہوں۔ آپ کو کرنا صرف اتنا ہے کہ نامی سافٹ وئیر (گوگل پر تلاش سے مل جائے گا) انسٹال کی جئے۔ اس میں چند ہدایات پر عمل کی جئے اس کے پتہ والی جگہ میں آپ جو کتاب بھی ڈائوں لوڈ کرنا چاہیں اس کا دھاگہ (لنک) دے دیجئے۔ یہ سافٹ وئیر ساری کی ساری کتاب کو آپ کے کمپیوٹر میں محفوظ کر دے گا۔ آپ آف لائین رہ کر بھی کتاب پڑھ سکیں گے۔
 

عمران اسلم

محفلین
او آسی صاحب کا دیا گیا لنک ہم نے بعد میں دیکھا، وہ زہادہ آسان اور مفید ہے، چلیں کوئی مشکل پسند دوست اگر ہمارا طریقہ آزمانہ چاہے تو۔ آم کھانے ہیں نہ۔۔۔۔۔۔:)
 

الف عین

لائبریرین
اس قسم کے فائل شئرنگ میں یہی مسئلہ ہے۔
فاعلات میری برقی کتابوں میں تحریری شکل میں شامل ہے۔ میری دستخط دیکھیں۔
 

شام

محفلین
اس قسم کے فائل شئرنگ میں یہی مسئلہ ہے۔
فاعلات میری برقی کتابوں میں تحریری شکل میں شامل ہے۔ میری دستخط دیکھیں۔

لیکن وہاں 'فاعلات' کے لنک پر فاعلات کی بجائے "کلامِ غالب کا فنی و جمالیاتی مطالعہ" ڈاؤنلوڈ ہوتی ہے تو فاعلات کہاں سے ڈاؤنلوڈ کی جائے
 

الف عین

لائبریرین
نہیں بھائی، فائل میں کوئی غلطی نہیں ہے۔ کچھ غلط کلک کر دیا گیا ہو گا جو غلط کتاب ڈاؤن لوڈ ہوئی۔
 
الف نظامی صاحب، محمد وارث صاحب، محمد ساجد صاحب، الف عین صاحب اور دیگر تمام اصحاب کا شکریہ کہ یہ کتاب اب ہماری نظروں سے گزری اور ہم نے جانا کہ ہم جیسے کندہ ناتراش بھی علم عروض کی ابجد سے واقف ہوسکتے ہیں، کیونکہ یہ وہی تو علم ہے جس کے ڈانڈے عربی گرامر سے جاکر مل جاتے ہیں جو ہم نے بصد شوق سیکھی تھی۔

مزید یہ کہ علم عروض اس بنیادی فارمولے سے کہیں زیادہ ہے جو ہم نے بچپن میں سنا تھا کہ
فاعلاتن فاعلاتن فاعلات​
ایک تھپڑ ، ایک گھونسا، ایک لات​

اب تک ہم جناب وارث صاحب کی ویب سائیٹ پر جاتے ضرور تھے مگر ڈرتے ہوئے ، کہ غزل پڑھنے کے بعد اس کی عروضی جزویات پر جو بحث چھڑ گئی ہے اسے کیونکر سمجھیں گے۔ آج ہمیں علم ہوگیا کہ اس کتاب کے مطالعے کے بعد اب ہم جناب وارث کی عروضیات کی بھی ابجد سمجھنے کے قابل ہوسکیں گے۔

کتاب کے شروع کے چند صفحات کی ورق گردانی نے ہمیں خوش کردیا۔ اب ہم کوشش کریں گے کہ استاد محترم کے خزانے سے اس کتاب کو حاصل کریں اور پڑھیں۔ خوش رہیں آپ سب۔جزاک اللہ

نوٹ: گو ہمارے اس تبصرے کا انداز مزاح کی جانب ڈھلک رہا ہے مگر حاشا اس سے ہمارا مقصود سوائے اس کے کچھ نہیں کہ جو کچھ ہم دل کی گہرائیوں سے محسوس کررہے ہیں اسے آپ تک من و عن پہنچا دیں۔

کچھ اس میں تمسخر نہیں ، وللہ نہیں ہے​
 
میں نے کوشش کی فاعلات پی ڈی ایف ڈاون لوڈ کرنے کی ایرر میسج آرہاہے سرور کنیکشن واز ری سیٹ،،اور اوپن کرنےکی کوشش کی تو انٹرنیٹ ایکسپلوررکین ناٹ ڈسپلے دی ویب پیج۔
 

الف عین

لائبریرین
میں نے کوشش کی فاعلات پی ڈی ایف ڈاون لوڈ کرنے کی ایرر میسج آرہاہے سرور کنیکشن واز ری سیٹ،،اور اوپن کرنےکی کوشش کی تو انٹرنیٹ ایکسپلوررکین ناٹ ڈسپلے دی ویب پیج۔
پی ڈی ایف فائل؟ یہ تو میری سائٹ جانتی ہی نہیں۔ میں محض ورڈ اور ٹیکسٹ فائلیں مہیا کراتا ہوں۔ نہ جانے آپ کہاں غلطی کر رہے ہیں۔
 
صبیح الدین شعیبی نے کہا ہے:
میں نے کوشش کی فاعلات پی ڈی ایف ڈاون لوڈ کرنے کی ایرر میسج آرہاہے سرور کنیکشن واز ری سیٹ،،اور اوپن کرنےکی کوشش کی تو انٹرنیٹ ایکسپلوررکین ناٹ ڈسپلے دی ویب پیج۔​
پی ڈی ایف فائل؟ یہ تو میری سائٹ جانتی ہی نہیں۔ میں محض ورڈ اور ٹیکسٹ فائلیں مہیا کراتا ہوں۔ نہ جانے آپ کہاں غلطی کر رہے ہیں۔
یہ غلطی مجھ سے یہاں ہوئی تھی۔۔۔اسی دھاگے میں کہیں پیچھے یہ پیغام دیکھا تھا اس کے بعد

دوست محفلین

پیغامات کی تعداد:
11,377
فاعلات مکمل پی ڈی ایف۔
سی شارپ میں چھوٹے سے پروگرام نے سارے پیج اتار دئیے اور باقی کام ایک پی ڈی ایف میکر نے کردیا۔:grin:
وسلام​
محمد شاکر عزیز Proud to be a Mehfilian
 
اور جو لنک اعجاز صاحب آپ نےدیا ہے،،اس غالب پر کوئی کتاب ڈاون لوڈ ہورہی ہے اور یعقوب آسی صاحب کے لنک پر لنک ناٹ اویلیبل کا پیغام آرہاہے۔
 
محمد خلیل الرحمٰن بھائی جی ۔۔۔ مجھ خاکسار کے پاس ’’ فاعلات ‘‘ بوسیلہ خرم شہزاد خرم کے موجود ہے جب حکم کیجے گا حاضرِ خدمت کردوں گا۔۔۔
للہ محمود بھائی، ایک کاپی ہمیں ضرور دے دیجیے۔ یہ تو ہم جیسے بہروپیوں کے لیے فیس سیونگ، لائف سیونگ اور نہ جانے کیا کیا ثابت ہو۔ جزاک اللہ
 

مغزل

محفلین

الف عین

لائبریرین
Top