تبادلہ خیال فار لوپ پر گفتگو

مریم افتخار نے 'پائتھون' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جولائی 16, 2018

  1. مریم افتخار

    مریم افتخار مدیر

    مراسلے:
    5,181
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    السلام علیکم! اس لڑی میں فار لوپ کے متعلق آپ کی آراء اور سوالات کا خیر مقدم کیا جاتا ہے. :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  2. عندلیب راجہ

    عندلیب راجہ محفلین

    مراسلے:
    329
    میں نے اس کو کر لیا ھے۔اور سمجھ بھی ا گیا ھے۔اب اگلے لوپ کا انتظار ھے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. عندلیب راجہ

    عندلیب راجہ محفلین

    مراسلے:
    329
    اس کی رینج صرف نمبر پر اپلاہی ہو سکتی ھے؟
     
  4. محب علوی

    محب علوی لائبریرین

    مراسلے:
    11,330
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    ایک تو میرا خیال ہے کہ املا پر زور دینے کی خاصی ضرورت ہے کیونکہ املا ٹھیک نہ ہونے سے مطلب سمجھنے میں کافی دقت ہوتی ہے۔

    نہیں رینج کے علاوہ کوئی سلسلہ بھی ہو سکتا ہے اور جب تک اس کے تمام اجزا ایک ایک کرکے لوپ میں پڑھ نہ لیے جائیں وہ چلتی رہے گی۔

    بہتر یہی ہوگا کہ کوڈ کی مثال کے ساتھ سوال کیا جائے۔
     
  5. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    38,487
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Bookworm
    اگر لوپ کی کنڈیشن ٹرو ہوئے بغیر لوپ سے نکلنا ہو تو کیسے نکلیں گے؟
     
  6. سید رافع

    سید رافع محفلین

    مراسلے:
    1,204
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    break کے ذریعے۔

    یہاں مذید دیکھیں۔
     
  7. مریم افتخار

    مریم افتخار مدیر

    مراسلے:
    5,181
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    دو الگ الگ ویری ایبلز لینے کی اتنی ضروت کیوں ہے؟ ایک ہی کام کیوں نہیں کر سکتا؟
     
  8. مریم افتخار

    مریم افتخار مدیر

    مراسلے:
    5,181
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    مجھ سے اس لڑی میں سے کوئی پروگرام رن نہیں ہوا، بار بار دھیان سے لکھا ہے، ٹیلی کیا ہے لیکن ایک فرق خود بخود آتا ہے کہ print سے قبل تین ڈاٹس آتے ہیں!
     
  9. مریم افتخار

    مریم افتخار مدیر

    مراسلے:
    5,181
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    کیا تیسرا آرگومنٹ وہ بائے ڈیفالٹ سٹیپ کو ہی لے گا؟ اگر ہاں! تو وہ بڑی بریکٹس میں کیوں نہیں ہے جیسا کہ شروع میں کہا گیا تھا!
     
  10. محب علوی

    محب علوی لائبریرین

    مراسلے:
    11,330
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    جی نمبر پر ہی اپلائی ہوتی ہے مگر سٹرنگ یا لسٹ پر len کا فنکشن لگا کر ان میں موجود اراکین کا نمبر معلوم کیا جا سکتا ہے اور اس رینج میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

    PHP:
    voc = ["Sabir""Ahmad""Namra"]
    for 
    i in range(len(voc)):
        print(
    i)

    0
    1
    2
    اگر لسٹ کے اراکین کو پرنٹ کروانا ہو تو پھر براہ راست لسٹ پر فار لوپ لگائی جائے گی۔
    PHP:
    voc = ["Sabir""Ahmad""Namra"]
    for 
    i in voc:
        print(
    i)

    Sabir
    Ahmad
    Namra
     
  11. محب علوی

    محب علوی لائبریرین

    مراسلے:
    11,330
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    کبھی کبھی کوئی ان دیکھا حرف شامل ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے کوڈ میں مسئلہ آتا ہے۔ ایک دقت طلب حل تو یہ ہے کہ سارا کوڈ ٹائپ کریں نوٹ پیڈ میں پھر idle میں نئی فائل بنا کر محفوظ کریں اور
    Run مینو پر کلک کریں اور پھر Run Module کو کلک کرکے چلا دیں۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  12. محب علوی

    محب علوی لائبریرین

    مراسلے:
    11,330
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    اگر ایک ہی ویری ایبل لیں تو پچھلی ویلیو کی جگہ نئی ویلیو آ جائے گی اور پرانی ویلیو ختم ہو جائے گی۔ اس لیے دو ویری ایبل لیے ہیں تاکہ دو ویری ایبل میں مختلف چیزیں موجود رہیں۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  13. محب علوی

    محب علوی لائبریرین

    مراسلے:
    11,330
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    اگر صرف ایک آرگومینٹ دیا جائے تو وہ سٹاپ stop تصور کیا جائے گا کہ باقی دو آرگومینٹ اختیاری ہیں اس لیے چوکور بریکٹ میں درج کیے گئے ہیں۔
    start اور step اختیاری ہیں اور جب نہ دیے گئے ہوں تو ڈیفالٹ تصور کیے جاتے ہیں
    start کی ڈیفالٹ قیمت صفر ہے۔
    step کی ڈیفالٹ قیمت ایک ہے۔
     
  14. مریم افتخار

    مریم افتخار مدیر

    مراسلے:
    5,181
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    لیکن اس مثال میں تو سٹیپ تیسرے نمبر پر یعنی دوسری قیمت پر تھا نا؟
     
  15. محب علوی

    محب علوی لائبریرین

    مراسلے:
    11,330
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    مثال کا اقتباس شامل ہو تو زیادہ بہتر جواب ہو سکتا ہے۔
     
  16. مریم افتخار

    مریم افتخار مدیر

    مراسلے:
    5,181
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    اپنی طرف سے تو پورا اقتباس ہی لیا تھا، تاہم کوڈز شاید اقتباس میں نظر ہی نہیں آتے!
     
  17. محب علوی

    محب علوی لائبریرین

    مراسلے:
    11,330
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    کاپی پیسٹ کر لیں ۔
     
  18. عندلیب راجہ

    عندلیب راجہ محفلین

    مراسلے:
    329
    PHP:
    >>> list=[1,2,3,4]
    >>> 
    sum=1
    >>> for val in list:
            
    sum=sum+val
            
    print(sum)
    کوڈ:
    2
    4
    7
    11
    
    اس میں اس نے سم کو صرف پہلے میں کیوں جمع کیا ھے۔باقی میں کوں نہین کیا؟؟؟
     
    مدیر کی آخری تدوین: ‏جولائی 31, 2018
  19. محب علوی

    محب علوی لائبریرین

    مراسلے:
    11,330
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    کوڈ پیسٹ کرتے وقت کوشش کریں کہ مینو بار سے کوڈ کا بٹن دبائیں اور اس میں کوڈ لکھیں۔
    اگر پائتھون کا صرف کوڈ ہے تو php بھی منتخب کر سکتے ہیں ، اس کا کوڈ رنگین ہو جائے گا۔

    https://photos.app.goo.gl/rZL65nQAoCspE394A
     
  20. محب علوی

    محب علوی لائبریرین

    مراسلے:
    11,330
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    ویری ایبل کا نام جو کوڈ میں استعمال ہوا ہے وہی استعمال کریں۔ sum کو سمجھنے میں کافی وقت لگا مجھے۔

    یہاں فار لوپ کی مدد سے ہر پھیرے میں sum ویری ایبل میں اس کی موجودہ قیمت اور لسٹ کے حاصل شدہ val کی قیمت جمع کرکے محفوظ کی جا رہی ہے۔
    ہر پھیرے میں sum ویری ایبل کی موجودہ قیمت بھی پرنٹ کی جا رہی ہے۔

    سوال تفصیل سے کریں اور اگر ویری ایبل استعمال ہوا ہے تو اس کا انگریزی نام انگریزی میں ہی لکھیں۔
     

اس صفحے کی تشہیر