فارسی گو ملک تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ میں عیدِ فطر

حسان خان

لائبریرین
"عید مبارک": جشن‌گیریِ عیدِ رمضان در دوشنبه

"پایان‌رسیِ ماهِ شریفِ رمضان - عیدِ فطر عنوان می‌شود. در این روز سحرِ بروقت مردان به مسجدها برای گزاشتنِ نمازِ عید رفته زنان به آرایشِ دسترخوان مشغول می‌شوند. پس از نماز هم‌دیگر را با عیدِ سعیدِ فطر تبریک نموده مردمِ تاجیکستان به عیادتِ عزاداران، بیماران، یتیمان، بی‌پرستان، همسایه‌ها و خویش و اقرباء می‌روند. کودکان به جمع کردنِ شیرینی مشغول می‌شوند. مردم در خانه‌هایشان دسترخوانِ عیدی آراسته به خانهٔ هم‌دیگر به مهمانی می‌روند و به یک‌دیگر تحفه‌ها تقدیم می‌کنند."

"ماہِ مبارکِ رمضان کے اختتام کو 'عیدِ فطر' کے عنوان سے جانا جاتا ہے۔ اِس روز علی الصبح مرد نمازِ عید کی ادائیگی کے لیے مسجدوں کا رخ کرتے ہیں جبکہ عورتیں دسترخوان کی آرائش میں مشغول ہو جاتی ہیں۔ نماز کے بعد یک دیگر کو عیدِ سعیدِ فطر کی تبریکات دے کر مردمِ تاجکستان سوگواروں، بیماروں، یتیموں، بیکسوں، ہمسایوں اور خویش و اقرِباء کی عیادت و بازدید کے لیے جاتے ہیں۔ اور بچّے عید کی شیرینی جمع کرنے میں سرگرم ہو جاتے ہیں۔ مردم اپنے خانوں میں عیدی دسترخوان آراستہ کرتے ہیں، اور یک دیگر کے خانوں میں ضیافت کے لیے جاتے اور یک دیگر کو تحفے تقدیم کرتے ہیں۔"

تاریخ: ۶ جولائی ۲۰۱۶ء
تصاویر اور متون کا ماخذ

قبل از عیدِ رمضان در بازار‌های شهرِ دوشنبه خریدار خیلی زیاد بود. همه برای آرا دادنِ دسترخوانِ عیدی به خرید کردن مشغول بودند.
عیدِ رمضان سے قبل شہرِ دوشنبہ کے بازاروں میں خریدار بسیار زیاد تھے۔ سب عیدی دسترخوان آراستہ کرنے کے لیے خریداری میں مشغول تھے۔
1020086202.jpg


در این جشن چون عیدِ پسخه مردم تُخم‌ها را جوشانیده تُخم‌جنگک می‌کنند.
اِس جشن میں عیدِ فصح (ایسٹر) کی طرح مردم تُخموں (انڈوں) کو جوش کر کے 'تُخم جنگک' کرتے ہیں۔

× تُخم‌جنگک/تُخم‌شکنی = [تاجکستان میں] روزہائے عیدِ رمضان اور عیدِ قربان میں بچے خانہ بہ خانہ گھومتے ہیں اور صاحب خانہ اُنہیں عیدی تحفے کے طور پر تخم ہدیہ کرتے ہیں۔ اِس کے بعد بچے گاؤں کے مرکز یا اپنی جائے استقامت میں جمع ہو کر اپنے حاصل کردہ تخموں کی جنگ کرتے ہیں۔ (ویکی پیڈیا)
1020086268.jpg


حلوای سرخ - یکی از شیرینی دوست‌داشتهٔ مردم و زیبِ دسترخوان
حلوائے سرخ - مردمِ تاجکستان کی ایک محبوب شیرینی اور اُن کے دسترخوانوں کی زینت
1020086324.jpg


ساکنانِ شهرِ دوشنبه به آماده نمودنِ نِشلّا - شیرینیِ دوست‌داشته‌ترینِ مردمِ تاجیک در ماهِ شریفِ رمضان مشغول هستند.
ساکنانِ شہرِ دوشنبہ مردمِ تاجک کی ماہِ مبارکِ رمضان میں محبوب ترین شیرینی نِشلّا تیار کرنے میں مشغول ہیں۔
1020086382.jpg


زنان در دیگ‌دان نانِ گرم - کُلچهٔ عیدی می‌پزند.
زَنیں تندور میں نانِ گرم یعنی عیدی کُلچے پکا رہی ہیں۔
1020086466.jpg


زنان حَولی و خانه‌ها را برای تجلیلِ عیدِ رمضان آماده می‌نمایند.
زنیں صحنوں اور خانوں کو عیدِ فطر کی تجلیل کے لیے تیار کر رہی ہیں۔
1020086533.jpg


صبحِ عیدِ رمضان با گزاشتنِ نمازِ عید شروع می‌شود.
عیدِ رمضان کی صبح نمازِ عید کی ادائیگی کے ساتھ شروع ہوتی ہے۔
1020086652.jpg


در روزِ عید مسجدها سیرآدم است.
عید کے روز مسجدیں لوگوں سے پُر ہوتی ہیں۔
1020086711.jpg


در عیدِ رمضان مسلمانان از خدا بخششِ گناه‌هایشان را طلب می‌کنند.
عیدِ رمضان میں مسلمانان خدا سے اپنے گناہوں کی بخشش طلب کرتے ہیں۔
1020086858.jpg


ساکنانِ پایتخت به عیادتِ قبرِ خویش و اقرباء آمده‌اند.
دارالحکومت کے باشندے خویش و اقرباء کی قبروں کی بازدید کے لیے آئے ہیں۔
1020086925.jpg


برای کودکان این جشنِ مخصوص است. آن‌ها به خانه‌های همسایه‌ها رفته طلبِ عیدانه می‌کنند.
بچوں کے لیے یہ مخصوص جشن ہے۔ وہ ہمسایوں کے خانوں پر جا کر عیدی طلب کرتے ہیں۔
1020087018.jpg


مهمانانِ خُرد را هر یک عایله با شیرینی‌ها پیشواز می‌گیرند.
ہر خانوادہ اِن کوچک مہمانوں کا شیرینیوں کے ساتھ استقبال کرتا ہے۔
1020087093.jpg


جوانان مشغولتیِ خود را دارند. تُخم‌جنگک را دوست می‌دارند.
جوانوں کی اپنی مشغولیت ہیں۔ وہ تُخم جنگک کو پسند کرتے ہیں۔
1020087153.jpg


در روزِ عید در خاندانِ هر یک مسلمان دسترخوانِ عیدانه آرا داده می‌شود.
عید کے روز ہر ایک مسلمان کے خاندان میں عیدانہ دسترخوان آراستہ کیا جاتا ہے۔
1020087218.jpg


عیدِ رمضان را باز برای آن دوست می‌دارند، که در این روز خویش و تبار، دوستان سرِ یک دسترخوان جمع می‌آیند.
عیدِ رمضان کو اِس لیے بھی دوست رکھتے ہیں کہ اِس روز خویش و اقرباء اور دوست ایک دسترخوان کے گرد جمع ہوتے ہیں۔
1020087279.jpg


ختم شد!
 

محمدظہیر

محفلین
عمدہ شراکت
عید کے روز ہر ایک مسلمان کے خاندان میں عیدانہ دسترخوان آراستہ کیا جاتا ہے۔
1020087218.jpg


عیدِ رمضان را باز برای آن دوست می‌دارند، که در این روز خویش و تبار، دوستان سرِ یک دسترخوان جمع می‌آیند
ماشاءاللہ بہت خوب ہے
یہ مختلف کھانے خواتین گھر میں ہی بنا لیتی ہیں؟
 

غدیر زھرا

لائبریرین
زبردست..شکریہ اتنی بھرپور ثقافت کے مناظر دکھانے کے لیے :) دستر خوان پر اکھٹے بیٹھ کر کھانے کی روایت اور اس پر چنے کھانوں سے جھلکتا سلیقہ بہت پسند آیا..مسجد بہت خوبصورت لگی :)
 
Top