تاسف فاتح صاحب کی صحت یابی کے لیے دعا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فرخ منظور

لائبریرین
اردو محفل کے ہر دل عزیز رکن فاتح صاحب آج کل صاحب فراش ہیں - دعا ہے کہ خدا انہیں جلد صحتِ کاملہ عطا کرے اور وہ جلد سے جلد اپنی روزِ مرّہ کی مصروفیات میں پہلے کی طرح شامل ہو سکیں - آمین!
 
محمد وارث

لائبریرین
فاتح صاحب مجھے بہت افسوس ہو رہا ہے آپ کی علالت کا سن کر، میں اللہ تعالٰی سے دعا گو ہوں کہ آپ کو جلد از جلد صحتِ کاملہ عطا فرمائیں، آمین یا رب العالٰمین۔
 
زینب

محفلین
اوہ ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔فاتح بھائی یہاں بھی‌خبر پہنچ گئی۔۔۔۔۔چلیں جلدی سے بخار کو اتار پھینکیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اوہ نو فاتح بھائی طبیعت کیوں خراب کر لی آپ نے وہ بھی ماہم کے ہوتے ہوئے ، آپ بس زیادہ سے زیادہ وقت ماہم سے باتیں کیا کیجیے بالکل ٹھیک ہو جائیں گے !
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
اللہ اللہ فاتح صاحب کیا ہو گیا آپ کو مجھے سن کر تو بہت دکھ ہوا آپ کی طبعیت اب کسی ہے میری دعا ہے اللہ تعالیٰ جان جی آپ ر خاض کرم فرمائیں اور آپ کو جلد صحت عطا فرمائیں تانکہ ہم جلد سے جلد محفل میں آ جائے
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اعجاز انکل ماہم کا پوچھ رہے ہیں ۔ ماہم (اگر میں نام نہیں بھول رہی) فاتح بھائی کی بہت ہی پیاری سی چھوٹی سی بیٹی ہیں اور اتنے مزے سے نظمیں سناتی ہیں :) فاتح بھائی نے ماہم کی وڈیو بھی محفل پر پوسٹ کی تھی ۔
 
فاتح

لائبریرین
بہت بہت شکریہ فرخ، مون، وارث، زینب، سیدہ شگفتہ، خرم اور اعجاز صاحبان آپ کی محبت بھری دعاؤں کے لیے۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
فاتح صاحب سے میں نے کچھ دن قبل طبیعت کا پوچھا تو کہنے لگے طبیعت خراب ہے - تو میں نے ازراہِ مذاق کہا "طبیعت خراب ہے یا نیّت خراب ہے" تو کہنے لگے یہ تو اچھی خاصی شعری ترکیب ہے تو میں نے کہا تو پھر اسے مکمّل کیجیے - تو کافی دیر چپ رہے میں نے پھر پوچھا حضرت کہاں غائب ہیں تو کہنے لگے مجھے اچھی خاصی مشقت میں‌ ڈال دیا - مگر حضرت مشقت کرکے ہی ٹلے اور یوں یہ شعر ظہور پذیر ہوا

تیماردار سے یہ قرابت خدایا خیر
نیّت خراب ہے یا طبیعت خراب ہے :)
 
واہ واہ کیا خوب شعر فرمایا فاتح صاحب۔

فاتح صاحب کی حالت کو اپنی حالت پر قیاس کر کے عرض کیا ہے۔

لگتا ہے شاخسانہ یہ سگرٹ کا ہی اسد
جو سانس لینا بھی بنا مجھ پر عذاب ہے ;)
 
فاتح

لائبریرین
اوہ نو فاتح بھائی طبیعت کیوں خراب کر لی آپ نے وہ بھی ماہم کے ہوتے ہوئے ، آپ بس زیادہ سے زیادہ وقت ماہم سے باتیں کیا کیجیے بالکل ٹھیک ہو جائیں گے !

شگفتہ بہن! ماہا تو اتنی پیاری ہے کہ جب اپنے چھوٹے چھوٹے ہاتھ سر پر رکھ کر کہتی ہے میں دبا دیتی ہوں تو سارا درد غائب ہو جاتا ہے۔
 
فاتح

لائبریرین
واہ واہ کیا خوب شعر فرمایا فاتح صاحب۔

فاتح صاحب کی حالت کو اپنی حالت پر قیاس کر کے عرض کیا ہے۔

لگتا ہے شاخسانہ یہ سگرٹ کا ہی اسد
جو سانس لینا بھی بنا مجھ پر عذاب ہے ;)

واہ واہ واہ۔۔۔ کیا خوبصورت تصویر کشی کی ہے جناب۔
 
فاتح یار یہ بیمار پڑنے کے دن نہیں میا‌ں اب چارپائی چھوڑو اور کسی اور بیمار پڑنے کا موقع دو۔

ویسے اتنا لمبا بخار تشویشناک ہے دعا ہے کہ جلد از جلد صحت یاب ہو جاؤ اور ان بخاروں سے دور ہی رہو۔
 
ظفری

لائبریرین
بھئی جلدی سے اپنی طبعیت صحیح کرو ، مجھے تم سے بہت سے کام لینے ہیں ۔ میں اپنی وزیرستان کی قومی اسمبلی والی نشت، خالی کرنے والا ہوں ۔ تم کو وہی سنبھالنی ہے ۔ سو جلدی سے صحت یابی کی نوید سناؤ تو دونوں ملکر مال سمٹیں ۔ ;)
 
ظفری

لائبریرین
ظفری بھائی سیٹ بھی کہاں ہے جہاں بیٹھنے والے حالات ہی نہیں۔۔۔:(

ہاہاہا ۔۔۔۔ محسن بھائی ۔۔۔۔ میں وہاں سے ایسے ہی بلامقابلہ تھوڑی ہی منتخب ہوگیا ہوں ۔ وہاں سے کوئی کھڑا نہیں ہو رہا تھا ۔ لہذا مجھے " یہاں " سے بیٹھ ہوکر " وہاں "کھڑا ہونا پڑا ۔ :grin:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top