فائر فاکس۔ ٹوٹکا ۴

جیسبادی

محفلین
ویب پر ٹیکسٹ باکس میں اردو لکھتے ہوئے آپ دیکھو گے کہ "کرسر" اردو کیلئے دائیں سے بائیں نہیں چلتا جس سے عبارت میں ردّوبدل کرتے ہوئے سخت کوفت ہوتی ہے۔ مثلاً گوگل گروہ پر لکھتے ہوئے۔ اس کا حل یہ ہے کہ چوہے سے دائیں کلک کرو اور "سوئچ ٹیکسٹ ڈایریکشن" کا انتخاب کرو۔ "گوگل میل" میں یہ صرف "بیسک ایچ۔ٹی۔ایم۔ایل۔ موڈ" میں کام کرے گا۔
 
جیسبادی

محفلین
"ماؤس" کا سیدھا سادھا ترجمہ کرنے کی کوشش تھی۔

شارق، آپ کے ایواٹار میں یہ کیا آئینسٹاین کی شبیہ ہے؟
 
منہاجین

محفلین
اوتار یا خاکہ

جیسبادی نے کہا:
"ماؤس" کا سیدھا سادھا ترجمہ کرنے کی کوشش تھی۔

شارق، آپ کے ایواٹار میں یہ کیا آئینسٹاین کی شبیہ ہے؟

اگر اسے بھی "اوتار" یا "خاکہ" کہہ لیا جائے تو لکھنا اور پڑھنا، دونوں آسان ہو جائیں گے۔ :)
 
زیک

مسافر
اوتار

اوتار یا اواتار کہنا اس لئے بھی بہتر ہے کہ یہ لفظ سنسکرت سے انگریزی میں گیا ہے۔
 
جی ہاں

جیسبادی نے کہا:
"ماؤس" کا سیدھا سادھا ترجمہ کرنے کی کوشش تھی۔

شارق، آپ کے ایواٹار میں یہ کیا آئینسٹاین کی شبیہ ہے؟

جی ہاں غالباً یہ آئن سٹائن ہی ہیں۔

اپنے ذخیرہ ہائے تصاویر سے اس محفل کے لئے یہ تصویر اس لئے منتخب کر لی تھی کہ بزرگی کا خیال کر کے یار لوگ کوئی غلط بات کرنے سے پرہیز کریں گے۔
:)

شارق
 
الف عین

لائبریرین
کیا بات کچھ یوں ہے؟

کیا بات کچھ یوں ہے؟
کچھ شاعری ہے باعث توقیر اے شکیب
کچھ آ گئے ہیں بالوں میں چاندی کے تار بھی
 
جیسبادی

محفلین
جیسبادی نے کہا:
ویب پر ٹیکسٹ باکس میں اردو لکھتے ہوئے آپ دیکھو گے کہ "کرسر" اردو کیلئے دائیں سے بائیں نہیں چلتا جس سے عبارت میں ردّوبدل کرتے ہوئے سخت کوفت ہوتی ہے۔ مثلاً گوگل گروہ پر لکھتے ہوئے۔ اس کا حل یہ ہے کہ چوہے سے دائیں کلک کرو اور "سوئچ ٹیکسٹ ڈایریکشن" کا انتخاب کرو۔ "گوگل میل" میں یہ صرف "بیسک ایچ۔ٹی۔ایم۔ایل۔ موڈ" میں کام کرے گا۔
 
زیک

مسافر
جیسبادی نے کہا:
ویب پر ٹیکسٹ باکس میں اردو لکھتے ہوئے آپ دیکھو گے کہ "کرسر" اردو کیلئے دائیں سے بائیں نہیں چلتا جس سے عبارت میں ردّوبدل کرتے ہوئے سخت کوفت ہوتی ہے۔ مثلاً گوگل گروہ پر لکھتے ہوئے۔ اس کا حل یہ ہے کہ چوہے سے دائیں کلک کرو اور "سوئچ ٹیکسٹ ڈایریکشن" کا انتخاب کرو۔ "گوگل میل" میں یہ صرف "بیسک ایچ۔ٹی۔ایم۔ایل۔ موڈ" میں کام کرے گا۔

جیسبادی: یہ فیچر فائرفاکس میں نہیں بلکہ اس کی ایک ایکسٹنشن BiDi Browser UI میں ہے۔
 
جیسبادی

محفلین
ممکن ہے تکنیکی اعتبار سے ایکسٹینشن ہی ہو، مگر اس کے لیے علیحدہ سے کچھ نصب نہیں کرنا پڑتا۔ بس فائرفاکس میں مقام کے ڈبے میں about:config میں bidi کو "سچ" کرنا ہوتا ہے۔
 
Top