غم حسین علیہ السلام پر اشعار

سیما علی

لائبریرین
ُدُر ِ نجف ہر اشک ِ عزائے حسینؑ ہے
‏شاہ ِ نجف کے شیعوں کا یہ نور ِ عین ہے
‏یہ گریہ عین فرض ہے اور فرض ِ عین ہے
‏ہر دُر ِ اشک نذر ِ شہؑ مشرقین ہے
‏پہنچے نہ لعل اس گُہر ِ بے مثال کو
‏موتی یہی پسند ہیں زہراؑ کے لال کو
‏مرزا دبیرؔ✍️
 

سیما علی

لائبریرین
بس اک مقتلِ شبیرؑ کی زمیں ہے جہاں
‏بُجھے چراغ بتاتے ہیں روشنی کیا ہے

‏✍🏻وحید الحسن ہاشمیؔ
 

سیما علی

لائبریرین
ادراک تھا امام کو کیا ہے مقامِ عشق
‏سب کچھ نثار کر دیا اپنا بنامِ عشق
‏لے جا کے کربلا میں بھرا گھر لٹا دیا
‏حقا حسینؓ ابنِ علیؓ ہیں امام عشق
 

سیما علی

لائبریرین
السلام اے جان سرور یاحسین ابن علی
آپ ہیں زہرا کے دلبر یاحسین ابن علی

کیا بیاں میں کر سکوں گا آپ کی رفعت شہا
آپ ہیں سبط پیمبر یا حسین ابن علی

الحسین منی سے ظاہر ہے رتبہ آپ کا
آپ ہیں اعلیٰ و برتر یا حسین ابن علی
 

سیما علی

لائبریرین

جہاں میں جس طرح جدِ حسین ؑ سب کے ہیں
جہاں میں اس طرح آقا حسین سب کے ہیں

وہ خانوادہ جسے منتخب کیا ربّ نے
کسی کے کم نہ زیادہ حسین
ؑ سب کے ہیں​

اے ایچ خانزادہ
 

سیما علی

لائبریرین
جد و پدر کی طرح جری ہیں ، دلیر ہیں
بچے ہیں یوں ، پہ غیظ جب آئے تو شیر ہیں
(حضرت عون و محمد کی مدح۔ انیس)
 

سیما علی

لائبریرین
کربلا سامنے آتی جو وہ لاشے لے کر
آنکھ تو آنکھ ہے پتھر سے بھی رستا پانی
مظفر وارثی
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
مرے مدّ وجزر کی خیر ہو کہ سفر ہے دجلۂ دہر کا
کہیں مثلِ نامِ حسینؑ بھی، کوئی بادباں ہو تو لیکے آ

نہ انیس ہوں نہ دبیر ہوں، میں نصیر صرف نصیر ہوں
مرے حرفِ ظرف کو جانچنے، کوئی نکتہ داں ہو تو لے کے آ
نصیر ترابی
 
Top