غزم : ایک نئی صنف سخن

محترم قارئین,
میں نے غزم کے نام سے ایک نئی صنف سخن پر طبع آزمائی کی ہے۔ جو میں بحر سے آزاد شاعری کے زمرے میں پوسٹ کر چکا ہوں۔
غزم میں ایک مکمل شعر ہوتا ہے اور باقی اس کی وضاحت کرتی ہوئی آزاد شاعری۔
اب تک دس غزمیں لکھ چکا ہوں جو وقفے وقفے سے محفل سخن میں پوسٹ کروں گا۔
اپنی رائے سے ضرور نوازیں۔
شکیل حنیف, مالیگاؤں, مہاراشٹرا, انڈیا
 
کوئی بھی نئی شے آسانی سے قبول نہیں کی جاتی۔ اگر جدت میں اپنا آپ منوانے کا حوصلہ ہو تو بالآخر روایت گھٹنے ٹیک دیتی ہے۔

تاہم یہ شرط بہت کڑی ہے۔ :)
پیارے بھائی سے معذرت کے ساتھ، ابھی تک مجھ کچھ ایسا خاص نظر نہیں آیا اس میں کہ اس کو آزاد نظم سے الگ نام دینے کی ضرورت پیش آئے۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین

معذرت کی ضرورت نہیں ہے بھائی کہ ہم نے تو ایک عمومی بات کی اور مذکورہ صنف پر اب تک اپنی رائے دی ہی نہیں!

جیسے آپ نے کہا دیگر لوگ بھی اسے قبول یا رد کریں گے اور اسی طرح بات آگے بڑھے گی۔ :)
 
اکمل زیدی

محفلین
ویسے ایک بات میں بھی عرض کرونگا ...یہ کہ خیال برا نہیں ہے ....شاید اس طرح کہ آپ کوئی لمبی داستان سنائیں پھر کہیں بھائی مختصر یہ کے . . . .. . مطلب ایک لمبی نثری نظم ہو اور آخر میں اسے ایک شعر میں لپیٹ دیں ...مطلب جسے نثر میں سمجھ نہ آئے وہ آخری شعر میں سمجھ لے کے اوپر ساری بات کیوں کی گئی ہے اور اگر اؤپر سے سب سمجھ آگئی ہے تو آخری شعر سے confirm کرلے کے آپ صحیح سمجھیں .... ٹھیک ہے نا شکیل حنیف مالیگاؤنوی ...آپ کا کام آسان کردیا نا ؟؟
 
معذرت بانیِ اصطلاح سے تھی۔ :)
 
ویسے عموماً اشعار کو سمجھنے کے لئے نثر میں تشریح کی جاتی ہے لیکن یہاں نثر کو سمجھانے کے لئے شعر فراہم کیا جا رہا ہے۔

واقعی یہ نئی شے ہے۔ :)
 
La Alma

لائبریرین
آپ دل برداشتہ نہ ہوں، خاطر جمع رکھیں .کمال اختراع ہے اور کیا پرفیکٹ ٹائمنگ ہے ... ذرا سوچیں "غزم" آپ کی ، گائیکی "طاہر شاہ" کی اور اس پہ رقص" ایلف خان" کا ...پھر وہ شہرت آپ کے حصّے میں آئے گی کہ سب دیکھتے ہی رہ جائیں گے .
 
بہت خوب! :)

شکر ہے کہ آپ نے شادی دفتر نہیں کھولا ہوا۔

ورنہ اکثر یہی سننے کو ملتا کہ "اچھا ہوا ایک ہی گھر خراب ہوا" :) :) :)
 
شکیب

محفلین
محترم قارئین,
میں نے غزم کے نام سے ایک نئی صنف سخن پر طبع آزمائی کی ہے۔ جو میں بحر سے آزاد شاعری کے زمرے میں پوسٹ کر چکا ہوں۔
غزم میں ایک مکمل شعر ہوتا ہے اور باقی اس کی وضاحت کرتی ہوئی آزاد شاعری۔
اب تک دس غزمیں لکھ چکا ہوں جو وقفے وقفے سے محفل سخن میں پوسٹ کروں گا۔
اپنی رائے سے ضرور نوازیں۔
شکیل حنیف, مالیگاؤں, مہاراشٹرا, انڈیا
معذرت کے ساتھ، لیکن آپ کا نام سنتے ہی مابدولت چونک پڑے تھے۔ کچھ دنوں سے "شکیل بن حنیف" پر وبال مچا ہوا تھا۔
 
Top