رئیس فروغ غزل ۔ پھول زمین پر گرا، پھر مجھے نیند آگئی ۔ رئیس فروغ

محمداحمد

لائبریرین
غزل
پھول زمین پر گرا، پھر مجھے نیند آگئی
دُور کسی نے کچھ کہا، پھر مجھے نیند آگئی
ابر کی اوٹ سے کہیں، نرم سی دستکیں ہوئیں
ساتھ ہی کوئی در کُھلا، پھر مجھے نیند آگئی
رات بہت ہوا چلی، اور شجر بہت ڈرے
میں بھِی ذرا ذرا ڈرا، پھر مجھے نیند آگئی
اور ہی ایک سمت سے، اور ہی اک مقام پر
گرد نے شہر کو چُھوا، پھر مجھے نیند آ گئی
اپنے ہی ایک رُوپ سے، تازہ سخن کے درمیاں
میں کسی بات پر ہنسا، پھر مجھے نیند آگئی
تُو کہیں آس پاس تھا، وہ ترا التباس تھا
میں اُسے دیکھتا رہا، پھر مجھے نیند آگئی
ایک عجب فراق سے، ایک عجب وصال تک
اپنے خیال میں چلا، پھر مجھے نیند آگئی
رئیس فروغ
 

فلک شیر

محفلین
تُو کہیں آس پاس تھا، وہ ترا التباس تھا
میں اُسے دیکھتا رہا، پھر مجھے نیند آگئی
ایک عجب فراق سے، ایک عجب وصال تک
اپنے خیال میں چلا، پھر مجھے نیند آگئی
سبحان اللہ......
 

قیصرانی

لائبریرین
غزل
پھول زمین پر گرا، پھر مجھے نیند آگئی
دُور کسی نے کچھ کہا، پھر مجھے نیند آگئی
ابر کی اوٹ سے کہیں، نرم سی دستکیں ہوئیں
ساتھ ہی کوئی در کُھلا، پھر مجھے نیند آگئی
رات بہت ہوا چلی، اور شجر بہت ڈرے
میں بھِی ذرا ذرا ڈرا، پھر مجھے نیند آگئی
اور ہی ایک سمت سے، اور ہی اک مقام پر
گرد نے شہر کو چُھوا، پھر مجھے نیند آ گئی
اپنے ہی ایک رُوپ سے، تازہ سخن کے درمیاں
میں کسی بات پر ہنسا، پھر مجھے نیند آگئی
تُو کہیں آس پاس تھا، وہ ترا التباس تھا
میں اُسے دیکھتا رہا، پھر مجھے نیند آگئی
ایک عجب فراق سے، ایک عجب وصال تک
اپنے خیال میں چلا، پھر مجھے نیند آگئی
رئیس فروغ
معذرت کے ساتھ، اسے کوچہ ملنگاں منتقل کر دیا جائے کہ وہاں لوگوں کو ایسے ہی بات بات پر نیند آتی ہے :) کیا خیال ہے عسکری بھائی؟
 

محمداحمد

لائبریرین
معذرت کے ساتھ، اسے کوچہ ملنگاں منتقل کر دیا جائے کہ وہاں لوگوں کو ایسے ہی بات بات پر نیند آتی ہے :) کیا خیال ہے عسکری بھائی؟

یعنی :

میں نے ایک جام پیا، اور مجھے نیند آگئی

اُسے نے ایک کش لگایا اور اُسے ۔۔۔۔۔۔۔۔ :rollingonthefloor:
 
معذرت کے ساتھ، اسے کوچہ ملنگاں منتقل کر دیا جائے کہ وہاں لوگوں کو ایسے ہی بات بات پر نیند آتی ہے :) کیا خیال ہے عسکری بھائی؟
کتنی گہری چھاپ ہے اُس ایک کوچہ کی سب ملنگوں پر ۔۔۔:noxxx: کہ جب تک اسکا زکر نہ فرما لیں ۔۔نیند ہی نہیں آتی انھیں ۔۔۔کچھ نہیں ہوسکتا انکا نہیں سدھارا جا سکتا انھیں کسی صورت :atwitsend: ۔۔۔کشمیر کبھی آزاد نہیں ہو سکتا ۔
 

غ۔ن۔غ

محفلین
تُو کہیں آس پاس تھا، وہ ترا التباس تھا
میں اُسے دیکھتا رہا، پھر مجھے نیند آگئی

ایک عجب فراق سے، ایک عجب وصال تک
اپنے خیال میں چلا، پھر مجھے نیند آگئی

بہت خوب ۔ ۔ ۔۔:)
 

قیصرانی

لائبریرین
کتنی گہری چھاپ ہے اُس ایک کوچہ کی سب ملنگوں پر ۔۔۔ :noxxx: کہ جب تک اسکا زکر نہ فرما لیں ۔۔نیند ہی نہیں آتی انھیں ۔۔۔ کچھ نہیں ہوسکتا انکا نہیں سدھارا جا سکتا انھیں کسی صورت :atwitsend: ۔۔۔ کشمیر کبھی آزاد نہیں ہو سکتا ۔
اتنے پراثر طریقے سے کوچہ ملنگاں کی تعریف کرنے کا شکریہ :)
 

عسکری

معطل
اور کیا اسے جواب دیتا ؟ اس کا حق ہے ہمیں گالیاں دینا اور صلواتیں سنانا :laughing: بے شک شادی شداؤں سے پوچھ لیں

وہ غزل نہیں سنی آپ نے ؟ میں تلخی حیات سے گھبرا کے پی گیا والی ؟ جس کا آخری شعر ہے

ساغر وہ کہہ رہے تھے تیری بیوی جیے حضور
ان کی گزارشات سے گھبرا کے پی گیا
:biggrin:
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
اور کیا اسے جواب دیتا ؟ اس کا حق ہے ہمیں گالیاں دینا اور صلواتیں سنانا :laughing: بے شک شادی شداؤں سے پوچھ لیں

وہ غزل نہیں سنی آپ نے ؟ میں تلخی حیات سے گھبرا کے پی گیا والی ؟ جس کا آخری شعر ہے

ساغر وہ کہہ رہے تھے تیری بیوی جیے حضور
ان کی گزارشات سے گھبرا کے پی گیا
:biggrin:

آخری شعر یہ نہیں بلکہ کوئی اور ہے۔
یہ تو آپ کا ذاتی تجربہ ہے آخری شعر والا۔

پوری غزل پڑھیے

میں تلخی حیات سے گھبرا پی گیا
غم کی سیاہ رات سے گھبرا کے پی گیا

اتنی دقیق شے کوئی کیسے سمجھ سکے
یزداں کے واقعات سے گھبرا کے پی گیا

چھلکے ہوئے تھے جام پریشاں تھی زلف یار
کچھ ایسے حادثات سے گھبرا کے پی گیا

میں ‌آدمی ہوں کوئی فرشتہ نہیں حضور
میں ‌آج اپنی ذات سے گھبرا کے پی گیا

دنیائے حادثات ہے اک دردناک گیت
دنیائے حادثات سے گھبر ا کے پی گیا

کانٹے تو خیر کانٹے ہیں ان سے کیا گلہ
پھولوں کی واردات سے گھبرا کے پی گیا

ساغر وہ کہہ رہے تھے کہ پی لیجیے حضور
ان کی گذارشات سے گھبرا کے پی گیا
 

عسکری

معطل
آخری شعر یہ نہیں بلکہ کوئی اور ہے۔
یہ تو آپ کا ذاتی تجربہ ہے آخری شعر والا۔


ساغر وہ کہہ رہے تھے کہ پی لیجیے حضور
ان کی گذارشات سے گھبرا کے پی گیا
ارے بھئی میں نے بھی تو یہی کہا تھا کہہ سنی نہیں مطلب یہ جوڑ ہم نے لگایا :laughing:
 
Top