1. احباب کو اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں تعاون کی دعوت دی جاتی ہے۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    ہدف: $500
    $418.00
    اعلان ختم کریں

لیاقت علی عاصم غزل ۔ سلگ رہی ہے نظر شام کے دھندلکے میں ۔ لیاقت علی عاصم

محمداحمد نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏فروری 23, 2009

  1. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,625
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    غزل

    سلگ رہی ہے نظر شام کے دھندلکے میں
    کوئی تو آئے اِدھر شام کے دھندلکے میں

    گزرنے والوں کو حسرت سے دیکھنے والا
    یہ میں ہوں یا کہ شجر شام کے دھندلکے میں

    ستارے ٹوٹ کے دامن میں آ نہیں سکتے
    کوئی گمان نہ کر شام کے دھندلکے میں

    تلاش تھی مجھے دنیا کی دھوپ میں جس کی
    ملا وہ سایہ مگر شام کے دھندلکے میں

    ترے خیال میں ڈوبا تو میں نے کیا دیکھا
    افق افق ہے سحر شام کے دھندلکے میں

    کوئی چراغ بکف آرہا ہے میری طرف
    یہ خواب ہے کہ خبر شام کے دھندلکے میں


    لیاقت علی عاصم

     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 10
  2. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    25,070
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    بہت خوبصورت غزل ہے، لا جواب!

    ایک ایک شعر کمال ہے، میں سوچ رہا تھا کہ کوئی شعر پسند کروں لیکن معذور ہوں کہ ہر شعر ہی ایک نگینہ ہے، پھر بھی اس شعر سے دامن تر ہو رہا ہے!

    گزرنے والوں کو حسرت سے دیکھنے والا
    یہ میں ہوں یا کہ شجر شام کے دھندلکے میں


     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  3. نوید صادق

    نوید صادق محفلین

    مراسلے:
    2,278
    گزرنے والوں کو حسرت سے دیکھنے والا
    یہ میں ہوں یا کہ شجر شام کے دھندلکے میں

    کوئی چراغ بکف آرہا ہے میری طرف
    یہ خواب ہے کہ خبر شام کے دھندلکے میں

    سبحان اللہ۔ بہت خوب!!!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  4. فرحت کیانی

    فرحت کیانی لائبریرین

    مراسلے:
    10,984
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    گزرنے والوں کو حسرت سے دیکھنے والا
    یہ میں ہوں یا کہ شجر شام کے دھندلکے میں

    واہ۔ بہت ہی خوب۔
    بہت شکریہ احمد! :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  5. محمد نعمان

    محمد نعمان محفلین

    مراسلے:
    1,100
    تلاش تھی مجھے دنیا کی دھوپ میں جس کی
    ملا وہ سایہ مگر شام کے دھندلکے میں

    بہت پیارا کلام ہے۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  6. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,625
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    بہت شکریہ وارث بھائی!

    انتخاب پر آپ کی نظرِ التفات کے لئے ممنون ہوں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  7. مغزل

    مغزل محفلین

    مراسلے:
    17,597
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    احمد صاحب رسید حاضر ہے ۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  8. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,742
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    سبحان اللہ! محمد احمد صاحب! آپ تو کمال پر کمال کیے جا رہے ہیں۔

    گزرنے والوں کو حسرت سے دیکھنے والا
    یہ میں ہوں یا کہ شجر شام کے دھندلکے میں

    کوئی چراغ بکف آرہا ہے میری طرف
    یہ خواب ہے کہ خبر شام کے دھندلکے میں​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  9. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,625
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    مغل بھائی اور فاتح بھیا،

    بہت شکریہ!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  10. مغزل

    مغزل محفلین

    مراسلے:
    17,597
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    فاتح صاحب بھی آئے تھے ہمارے غیاب میں سہی ، آئے تو۔،
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر