سلیم کوثر غزل ۔ دل تجھے ناز ہے جس شخص کی دلداری پر ۔ سلیم کوثر

محمداحمد

لائبریرین
غزل
دل تجھے ناز ہے جس شخص کی دلداری پر
دیکھ اب وہ بھی اُتر آیا اداکاری پر
میں نے دشمن کو جگایا تو بہت تھا لیکن
احتجاجاً نہیں جاگا مری بیداری پر
آدمی، آدمی کو کھائے چلا جاتا ہے
کچھ تو تحقیق کرو اس نئی بیماری پر
کبھی اِس جرم پہ سر کاٹ دئے جاتے تھے
اب تو انعام دیا جاتا ہے غدّاری پر
تیری قربت کا نشہ ٹوٹ رہا ہے مجھ میں
اس قدر سہل نہ ہو تو مری دشواری پر
مجھ میں یوں تازہ ملاقات کے موسم جاگے
آئینہ ہنسنے لگا ہے مری تیاری پر
کوئی دیکھے بھرے بازار کی ویرانی کو
کچھ نہ کچھ مفت ہے ہر شے کی خریداری پر
بس یہی وقت ہے سچ منہ سے نکل جانے دو
لوگ اُتر آئے ہیں ظالم کی طرف داری پر
سلیم کوثر
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ویسے ایک دفعہ مجھے بھی اُن کے ہاں جانے کی آفر ملی تھی لیکن میں اس دن مصروف تھا اور بعد میں ایسی نوبت نہیں آسکی۔ :(
اور جتنا مجھے افسوس ہوا تھا اس کا آپ اندازہ نہیں کر سکتے۔ میرے لیے تو انہوں نے آٹوگراف بھی لکھ کر بھیجا تھا اللہ تعالیٰ جنت میں اعلیٰ درجہ عطا فرمائے آمین
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین

محمد بلال اعظم

لائبریرین

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
جناب کچھ عرصہ پہلے تو عزم بہزاد صاحب فوت ہوئے تھے۔
شاید آپ کو غلط فہمی ہوئی ہے، مجھے اردو اور انگلش میں کوئی بھی خبر نہیں ملی ایسی۔
کوئی لنک ہو تو بتائیے۔
میرے بھائی سات آٹھ سال پہلے کی بات ہے اور سلیم کوثر صاحب میرے سسرال کے رہنے والے تھے اس لیے میں اچھی طرح جانتا ہوں ان کو
 
محمداحمد

لائبریرین
جناب کچھ عرصہ پہلے تو عزم بہزاد صاحب فوت ہوئے تھے۔
شاید آپ کو غلط فہمی ہوئی ہے، مجھے اردو اور انگلش میں کوئی بھی خبر نہیں ملی ایسی۔
کوئی لنک ہو تو بتائیے۔

بالکل خرم بھائی کو غلط فہمی ہو گئی ہے۔ سلیم کوثر حیات ہیں۔
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
میں پاگل ہو جاؤں گا۔
یہاں کچھ غلط فہمی ہوگی ہے مجھ سے بڑی عجیب بات ہے عرصے دراز سے میں ان کو سلیم کوثر ہی سمجھتا رہا اور ان کو نانا جی بھی کہتے ہیں ایک دفعہ فاتح بھائی نے ان کی ایک غزل یہ سیلِ گریہ غبارِ عصیاں کو دھو بھی سکتا ہے اور نہیں بھی وہاں بھی میں نے پوچھا تھا اور فاتح بھائی نے لاعلمی کا اظہار کیا تھا ظاہر ہے وہ سلیم کوثر صاحب تھے ہی نہیں جن کا میں ذکر کر رہا تھا۔ اصل میں مجھ سے غلطی یہ ہوئی کہ میں نے انہیں سلیم کوثر سمجھا جن کا ذکرمیں کر رہا ہوں ان کا نام اقبال کوثر ہے لیکن اقبال کوثر صاحب بھی الحمداللہ زندہ ہیں۔ آپ یعنی محمداحمد اور @محمد بلال اعظیم کہتے ہیں کہ سلیم کوثر صاحب حیات ہیں۔اب میں نے ان سے کو فون کر کے کنفرم کیا ہے کہ اصل مسئلہ کیا ہے تو پتہ چلا ہے کہ کراچی والے جو شاہر ہیں ان کا نام سلیم کوثر ہے وہ الحمداللہ حیات ہیں۔ نانا کوثر یعنی اقبال کوثر صاحب بھی حیات ہیں۔ تو پھر فوت کون ہوا ہے۔ یہ پوچھنے پر بتایا گیا ہے کہ سلیم کوثر ایک جہلم کے شاعر تھے جو فوت ہوئے ہیں۔ اب میری کم عقلی ہے کہ میں نے تصدیق وغیرہ نہیں کی اور سلیم کوثر صاحب یعنی میرے مطابق نانا اقبال کوثر کے بارے میں یہ سمجھتا رہا۔ میں اپنے اوپر والے مراسلات پر معافی چاہتا ہوں اور جن جن کو میرے مراسلات سے دکھ ہوا ہے ان سے بھی معافی چاہتا ہوں
 
کوئی بات نہیں خرم بھائی ! غلط فہمی ہو جاتی ہے۔
 
Top