غزل ۔ اسے ڈھونڈے بنا اک پل گزارا ہی نہیں تھا

مبشر ڈاہر

محفلین
اسے ڈھونڈے بنا اک پل گزارا ہی نہیں تھا
محبت کے سمندر کا کنارہ ہی نہیں تھا

خطیبانِ محبت احمد و یوسف کے دیں ہیں
خلافِ عشق رب نے دیں اتارا ہی نہیں تھا

کہاں ڈھونڈوں گا میں خود کو ہجومِ انجمن میں
کسی بھی دوش پہ چہرہ ہمارا ہی نہیں تھا

سزا جس وصل کے لمحے کی کاٹی ہے ابھی تک
وہ لمحہ تو کبھی ہم نے گزا را ہی نہیں تھا

وہ بن کےچاند آیا تھا شجاعت کے فلک پے
جسارت کا مرے دِل میں ستارہ ہی نہیں تھا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔مبشر ڈاہر۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

مبشر ڈاہر

محفلین
بہت خوب جناب

ایک اصلاح نہیں صلاح ہے کہ
'پے' کی جگہ 'پر' آ جائے تو بہتر ہو جائے گا۔ اور یہ لفظ 'پہ' ہے، جسے ایک حرفی باندھنا مناسب رہتا ہے۔ :)
جزاک اللہ محتشم محمد تابش صدیقی صاحب بہت اچھی صلاح بھی ہے اور اصلاح بھی جزاک اللہ وقت اور ''صلاح'' کےلیے۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بہت خوب!
بزمِ سخن میں خوش آمدید مبشر صاحب!
تیسرے مصرع میں شترگربہ ہے ۔ اسے ذرا دیکھ لیجئے ۔ اورمطلع کے مصرع اول میں ’’گزاراہ‘‘ کا ٹائپو بھی درست کرلیجئے ۔ :):):)
 
مبشر ڈاہر

محفلین
بہت خوب!
بزمِ سخن میں خوش آمدید مبشر صاحب!
تیسرے مصرع میں شترگربہ ہے ۔ اسے ذرا دیکھ لیجئے ۔ اورمطلع کے مصرع اول میں ’’گزاراہ‘‘ کا ٹائپو بھی درست کرلیجئے ۔ :):):)
پزیرائی ، وقت اور اصلاح کے لیے شکر گزار ہوں ظہیر احمد ظہیر صاحب۔ جزاک اللہ
 
مبشر صاحب میرا مطلب تھا کہ تیسرے شعر میں شترگربہ ہے ۔ غلطی سے تیسرا مصرع لکھ دیا ۔ بہت معذرت خواہ ہوں آپ سے ۔
:):):)
 
مبشر ڈاہر

محفلین
مبشر صاحب میرا مطلب تھا کہ تیسرے شعر میں شترگربہ ہے ۔ غلطی سے تیسرا مصرع لکھ دیا ۔ بہت معذرت خواہ ہوں آپ سے ۔
:):):)
محتشم ظہیر احمدظہیر صاحب سب سے پہلے آپ کا شکر گزارہوں وقت و نقد کے لیے۔ اس غزل کے تیسرے شعر کی مجوزہ ترمیم '' کہاں ڈھونڈیں گے ہم خود کو ہجومِ انجمن میں'' حاضرِ خدمت ہے، لیکن شتر گربہ کی قبولیت اور متعلقہ شعر میں '' میں'' اور ''ہمارا'' کے مابین شتر گربہ کے صادق آنے کے حوالے سے علمی و تفہیمی رائے(بحث) بالتوضیح فرمائیے گا اور دیگر اساتذہ اورمحفلین سے رائے اور تبصرہ کی گزارش کی جاتی ہے۔تاکہ مجھ جیسے مبتدی طلباء کے لیے سیر حاصل کیفیت بن سکے۔
 
Top