غزل - یہ کیسے کہوں تیری تمنا بھی نہیں ھے - ریحانہ

بےباک

محفلین
یہ کیسے کہوں تیری تمنا بھی نہیں ھے ،،،،،،،
اس بات کو لیکن مجھے کہنا بھی نہیں ھے،،،،،،
ان آنکھوں میں اب کوئی اشارہ بھی نہیں ھے،،،،،،
پر ترک تعلق کا کوئ ارادہ بھی نہیں ھے،،،،،،
طوفان بلاخیز سے لڑنے کو ھے تیار،،،،،،
جس کشتی کو تنکے کا سہارا بھی نہیں ھے،،،،،
اس زخم تمنا سے پریشان ھوں لیکن،،،،،
اس آگ سے دامن کو بچانا بھی نہیں ھے،،،،،،
پھولوں کی تمنا میں جو الجھا کبھی دامن،،،،،
دامن کو بھی کانٹوں سے چھڑانا نہیں ھے،،،،،
جلتے ھوئے ماحول کا امنڈا ھوا بادل،،،،
کب ٹوٹ کے برسے ٹھکانہ بھی نہیں ھے،،،،
ھم عشق کے اس موڑ پہ پہنچے ھیں ریحانہ،،،،
جس موڑ پہ امید کا سایہ بھی نہیں ھے،،،،،

یہ شاعری ریحانہ کی ہے ، میری نہیں ،البتہ مجھے یہ شاعری پسند ھے جب مشاعرہ شاعرات میں شاعرہ خود سخن نواز ہو،
مخلص : بےباک
 

مغزل

محفلین
دوست شکریہ ۔
اگر ایسا ہے کہ یہ کسی اور کا کلام ہے تو اسے ’’ پسندیدہ کلام ‘‘ کی لڑی میں ہونا چاہیے ۔۔
کلام پیش کرنے کا شکریہ ۔ دیکھیں مدیران کیا فرماتے ہیں۔والسلام
 

بےباک

محفلین
جناب م ۔ م ۔ مغل جی ، اس کوچہ میں نوارد ہوں ، کافی خامیوں کے بعد بہتری کی امید ہے،آپ جیسے مہربانوں کی نظر عنائت اگر شامل حال رہی تو یہ طفل مکتب ترقی کے مدارج طے کر سکے گا،

شکریہ ایک مرتبہ پھر آپ کی اس محبت کا ، باقی مدیران گرامی سے گزارش ہے کہ جیسا مناسب سمجھیں ، حسن سلوک کریں ، ذبع کریں ،کھال اتاریں ، یا نمک لگا کر دھوپ میں سوکھنے کے لیے رکھ دیں‌، بندہ اففففف بھی نہیں‌کرے گا ، جب اوکھلی میں سر دیا ہے تو ٹھوکروں سے نہیں گھبراتا ،ویسے آئیندہ احتیاط کروں گا۔
آپ سب کا مخلص: بےباک ،
 

محمد نعمان

محفلین
شکریہ ایک مرتبہ پھر آپ کی اس محبت کا ، باقی مدیران گرامی سے گزارش ہے کہ جیسا مناسب سمجھیں ، حسن سلوک کریں ، ذبع کریں ،کھال اتاریں ، یا نمک لگا کر دھوپ میں سوکھنے کے لیے رکھ دیں‌، بندہ اففففف بھی نہیں‌کرے گا ، جب اوکھلی میں سر دیا ہے تو ٹھوکروں سے نہیں گھبراتا ،ویسے آئیندہ احتیاط کروں گا۔
آپ سب کا مخلص: بےباک ،

جناب اب ایسی بھی کیا کہ آپ تو مجھے بھی ڈرا رہے ہیں۔
ایسی ویسی کو ئی بات نہیں ہے۔
بہرحال جناب اچھی شاعری ہے۔
بانٹنے کا شکریہ۔
جیتے رہیئے۔
 

الف عین

لائبریرین
کچھ مصرعے توجہ طلب ہیں۔ خیالات کے حساب سے ٹھیک ہی ہے۔ لیکن یہ غزل ہے، اس کو عنوان دے کر نظم بنا کر پیش کرنے سے مطلب۔
وارث یا دوسرے منتظمین۔ اس کو آپ کی شاعری میں منتقل کر دیں۔
 

بےباک

محفلین
محترم الف عین صاحب : آپ کا تجزیہ بالکل ٹھیک ہے ،
یہ غزل ہی تھی ، میری غلطی ہے کہ میں نے عنوان لگا دیا ،
مجھے اسی محبت سے سمجھاتے رہیے ، مجھے بے حد خوشی ہو گی ،
آپ کی گہری توجہ سے اردو ادب کی بہتری انشاءاللہ ضرور ہو گی ،
بے حد مشکور ہوں

دعا گو :بےباک
 
Top