تعارف غزل کی غزل

حسن علوی

محفلین
بہت اچھی بات ھے، امید ھے وقت کے ساتھ ساتھ یہاں رہنا آپکو مزید اچھا لگے گا۔ اور ایک اسٹوڈنٹ ہونے کے حوالے سے آپکا فرض ھے کہ آپ اردو محفل کے اسکول میں جلد از جلد اپنا نام لکھوا لیں۔ یہاں‌ آکر آپکو اور بھی اچھا لگے گا۔
جلدی کیجیئے داخلہ مفت ھے اور یہ پیشکش محدود مدت کے لیئے ھے:)
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
شکریہ فوٹو ٹیک 81

چلیں سیکھنا ہی ہے تو پہلے یہ سیکھیں کہ 'کا' اور 'کو' کا کیا فرق ہوتا ہے :) اور 'والسلام علیکم' کا کیا سکھاؤں :)

اور اس طرح آتے ساتھ ہی کلاس شروع ہی ہی
اصل میں ٹائیپنگ میں‌کچھ غلطی ہو جاتی ہے اس لے کا اور کو کبھی کبھی گل مل جاتے ہیں
خیر شکریہ اور ایک بار پھر خوش آمدید مس جی:grin:
 

محسن حجازی

محفلین
اس قدر تو راہ دیجیے کہ اوپر نیجے دائیں بائیں ہو سکیں آپ نے تو آتے ہی ناطقہ بند کر دیا ہے کچھ خدا کا خوف کیجیے!
ہم موڈریٹر ہیں ضرور مگر عام آدی کی طرح رہتے ہیں کبھی کسی کو دھمکایا نہیں فقط ایک لے دے کے شمشاد بھاائی ہیں جن کے خطوط کی تعداد کے بارے میں ہرزہ سرائی کرتے رہتے ہیں :grin:

ایک غزل اور ہو جائے؟ (نہیں نہیں آپ سی نہیں آپ سی تو ایک بہت ہے ورنہ ہمیں فورم لپیٹنا ہوگا:grin:)
اور چونکہ ہم بھی چھوٹی سی شاعری کی چھابڑی لگاتے ہیں اور آپ کی غزل میں ایک شعر کم ہے بمطابق روایت تو ہم پورا کیے دیتے ہیں:

وجود غزل سےہوا کم امکان سہو
وگر نہ غلطیاں املا کی کون چنے۔


دیکھییے کیسی خوبصورتی سے آپ کا نام مقطع میں مرصع کر دیا ہے گویا انگوٹھی میں نگینہ!
ارے وزن؟ نہیں ہے وزن میں؟ تو خاتون ہائیکو کی کتابیں بھی تو بکتی ہیں کہ نہیں؟
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
جلدی میں اوپر نیجے ہو ہی جاتا ہے آپ معاف کردیں آئندہ نہیں ہوگا۔
خوش آمدید!
اللہ کے اس بندے کی طرف سے اللہ کی بندی کو بھی سلام پہنچے۔ امید ہے کہ کا کو کے کی وغیرہ اب کے ٹھیک جگہ پر بیٹھے ہیں۔

شکریہ ہے آپ آ گے ورنہ غزل نے تو دیوان کھڑا کر رکھا تھا :grin:
 

مغزل

محفلین
غزل کی ایک غزل سے یہ ذہن میں آیا۔
غزالِ دشت سگاں کو مرا سلام میاں

خدانصیب کرے علم و عفت و شہرت
ہے اتنی فرصتِ گفتار اور کلام میاں۔۔

زہے نصیب کہ ہم، غزل کو غزل کے لہجے میں خود کلامی میں منہمک دیکھتے ہیں۔
ما شا ء اللہ بہت خوبصورت غزل ہے۔ دلی داد اور دعائیں آپ کی خد مت میں۔۔۔۔
اللہ کرےحرمتِ قرطاس و قلم اور۔

م۔م۔مغل
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
غزل کی ایک غزل سے یہ ذہن میں آیا۔
غزالِ دشت سگاں کو مرا سلام میاں

خدانصیب کرے علم و عفت و شہرت
ہے اتنی فرصتِ گفتار اور کلام میاں۔۔

زہے نصیب کہ ہم، غزل کو غزل کے لہجے میں خود کلامی میں منہمک دیکھتے ہیں۔
ما شا ء اللہ بہت خوبصورت غزل ہے۔ دلی داد اور دعائیں آپ کی خد مت میں۔۔۔۔
اللہ کرےحرمتِ قرطاس و قلم اور۔

م۔م۔مغل

واہ جناب واہ کیا بات ہے آپ کی آپ تو کمال کرتے ہیں بہت خوب م م مغل صاحب
 
شکر ہے کوئی اللہ کی بندی بھی اس محفل پر آئی ورنہ جو بھی آتی ہیں وہ یا تو شعر و ادب کی بندیاں ہوتی ہیں یا ناز و انداز کی۔ :)

ویسے غزل اگر آپ کا اصلی نام ہے تو خوب لطف رہے گا اس لفظ کی بدولت نہ بھی ہوا اصلی تو تخلص تو ہے ہی ۔

آپ غزل ہیں کہئے غزالاں سے کوئی شناسائی ہے کہ نہیں ؟
 
جہانزیب الفاظ جوڑ جاڑ‌ کر وہ یہ جا وہ جا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:)

ویسے آجکل لوگ آ تو بہت رہے ہیں مگر ٹک کوئی نہیں رہا یہ کیا چکر ہے
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
غزل کی غزل جو کوئی بھی سُنے
کہے واہ اور پھر سر اپنا دھنے


الٰہی مقدّر لکھا کیا مرا
سبھی خواب بکھرے جو میں نے بُنے


ملی ہار اس عشق کی راہ میں
گو پلکوں سے کنکر بھی میں نے چُنے


ہوا قافیہ تنگ تیرا غزل
وہی جانے جو دل سے تجھ کو سُنے



اس محفل سخنوراں و بزمِ سخن شناساں کو اللہ کی اس ادنٰی سی بندی کا سلام پہنچے۔

۔



عمدہ !
 

مغزل

محفلین
لگتا ہے غزل بہنا کو ہم میں سے کسی کی بات ناگوار گزری ہے۔
جبھی تو کلپنا دیوی کی طرح غائب ہیں۔۔
غزل بہن ۔۔۔۔۔ بھئی ہم سب آپ کے منتظر ہیں۔۔
جلدی کیجئے کہیں دیر نہ ہوجائے ۔۔۔

م۔م۔مغل
 
Top