غزل نما خرافات --- اصلاح کے جراحت خانے -- کی نذر

مغزل

محفلین
آداب۔۔۔۔ رات کچھ خرافات لوحِ قرطاس پر اتر آئیں سوچا ۔ اصلاح کروا لوں۔
( واضح رہے کہ محض مشق ہے ۔۔ )

ہماری داستاں ، لکھتے ہوئے گزر جائے
زمیں پہ آسماں لکھتے ہوئے گزر جائے

عجیب بھید ہے کھلتا نہیں‌کسی صورت
کبھی تو رازداں ، لکھتے ہوئے گزر جائے

اس ایک لفظ کی مدّ ت سے ہے تلاش مجھے
جو مجھ کو رائیگاں ، لکھتے ہوئے گزر جائے

تلاش ہو کسی عنوان کی مگر کوئی
میانِ داستاں ، لکھتے ہوئے گزر جائے

بھنور قریب ہو اور اس پہ کشتیوں کا ملال
ہوا پہ بادباں ، لکھتے ہوئے گزر جائے

میں سنگِ راہ سے اٹھتا نہیں کہ تیرا وصال
اسی کو آستاں ، لکھتے ہوئے گزر جائے

حصار کھینچ کر بیٹھا ہوں ایک مدّت سے
رموزِ کہکشاں لکھتے ہوئے گزر جائے

وہ ایک حرف جو اب تک نہیں لکھا محمود
کہ لوحِ ’’ بوستاں ‘‘ لکھتے ہوئے گزر جائے

وارث بھائی ، فاتح صاحب، الف عین صاحب ، آصف شفیع اور نوید صادق صاحب آپ یقیناً میرا مطمحِ نظر جان گئے ہونگے۔
ایسا لا شعوری طور پر ہوا ہے وگرنہ من نہ دانم فاعلاتن فاعلات :اور اس بات کا ثبوت ، فاتح صاحب کی لڑی میں میرے حیثیت کا اظہا ر ہے۔۔۔

والسلام
 

مغزل

محفلین
مفاعلن مفاعیلن مفاعلن فعلن / فعلان ------ مفاعلن فعلا تن مفاعلن فعلن/ فعلان
میرے دو دوستوں اور ایک استاد شاعر نے یہ دو انداز مجھ پر لنڈھائے ہیں۔ کون ٹھیک ہے یہ فیصلہ آپ کیجیے ۔
اور ازارِ ہ کرم میری مشکل حل کریں۔
والسلام
 

محمد نعمان

محفلین
بہت خوب خیال ہے محمود بھائی۔۔۔
مجھے تو بہت اچھا لگا۔۔۔
جہاں تک غزل کی تکنیکی خوبیوں کا تعلق ہے وہ اساتزہ ہی فرمائیں گے۔۔۔ہم بھی انتظار کا احسان اٹھائے رکھتے ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
مفاعلن مفاعیلن مفاعلن فعلن / فعلان ------ مفاعیلن فعلا تن مفاعلن فعلن/ فعلان
میرے دو دوستوں اور ایک استاد شاعر نے یہ دو انداز مجھ پر لنڈھائے ہیں۔ کون ٹھیک ہے یہ فیصلہ آپ کیجیے ۔
اور ازارِ ہ کرم میری مشکل حل کریں۔
والسلام
یہ مستعمل بحریں ہیں یا نہیں، یہ تو وارث اور فاتح ہی کہہ سکتے ہیں، میں ٹھہرا پریکٹکل آدمی۔۔
میرے خیال میں اس میں ہر دوسرا مصرع تو
مفاعلن فِعِلاتن مفاعلن فعلن۔فعلان
میں ہے۔ لیکن اس لحاظ سے ہر قافیہ غلط نظم ہوا ہے۔ داستاں، کہکشاں سب محض ’داست‘ اور ’کہکش‘ تقطیع ہو رہے ہیں۔
خیالات کے حساب سے تو تعریف نہ کرنا کفر کے مترادف ہے
 

محمد وارث

لائبریرین
مغل صاحب آپ نے جو دونوں اوزان لکھے، وہ قیاسی ہیں، یعنی ایسی کوئی بحر نہیں ہے!

جیسا کہ اعجاز صاحب نے لکھا، آپ کی غزل کی جو بحر بن رہی ہے وہ بحر مجتث (مثمن مخبون محذوف مقطوع) ہے اور وزن

مفاعلن فعلاتن مفاعلن فعلن (یا فَعِلن، یا فعلان یا فَعِلان) ہے۔

لیکن وہی مسئلہ جو کہ کل فاتح صاحب کے ساتھ فون پر ڈسکس ہوا اور اعجاز صاحب نے بھی نشاندہی کی، قافیہ غلط نظم ہوا ہے!
 

مغزل

محفلین
بہت شکریہ بابا جانی اور وارث صاحب۔ لیکن کیا تجرباتی طور پر ایسا کرنا ۔ یعنی رکن (خوامخواہ) گرانا ۔۔ قابلِ قبول ہے یا نہیں۔
( اور کیا ایسا تجربہ پہلے بھی کہیں ہوا ہے یا نہیں ۔۔ اگر ہوا ہے تو کیا معاملہ رہا )
اور ہاں فون پر تو آپ نے بڑی بڑی مثالیں دیں تھیں ۔۔ وہ بھی تو بتائیں تاکہ بشمول میرے باقی احباب بھی جان لیں۔
دوم یہ کہ فاتح صاحب ۔۔ آپ کہاں غائب ہیں۔۔ آپ کی رائے بھی چاہیے ۔۔ چاہے ایک ہی ہو ۔۔
والسلام
 

محمد وارث

لائبریرین
مغل صاحب عربی، فارسی الفاظ کے حروفِ علت گرانا جائز نہیں ہے، لیکن اردو ہندی کے جائز ہے جیسے دنیا یا جہاں کا الف گرانا غلط ہے لیکن ایسا یا ویسا کا الف آنکھوں کی واؤ وغیرہ گرانا جائز ہے۔ منطق اسکی یہ بیان کی جاتی ہے کہ اردو، ہندی الفاظ پر اضافت وہی کام کر دکھاتی ہے جو کہ حرفِ علت کرتا ہے! اور ایسا تجربہ کم از کم میری نظر سے تو نہیں گزرا!
 

مغزل

محفلین
شکریہ وارث صاحب ( کہ بھائی کہنے پر آپ کو اعتراض ہے) رات فاتح الد ین صاحب کے ہمراہ آپ کو پا کر بہت خوشی ہوئی
اجازت ہو تو میں وہ احوال فورم پر پیش کروں ؟؟
 
شکریہ وارث صاحب ( کہ بھائی کہنے پر آپ کو اعتراض ہے) رات فاتح الد ین صاحب کے ہمراہ آپ کو پا کر بہت خوشی ہوئی
اجازت ہو تو میں وہ احوال فورم پر پیش کروں ؟؟
وارث بھائی، فاتح بھائی کے ہمراہ؟ :eek:

ارے کیا جناب بھی کراچی ہی میں موجود ہیں؟
 

محمد وارث

لائبریرین
مغل صاحب یہ تو فاتح صاحب سے پوچھیں ;) دوسرا یہ کی مجھے 'بھائی' کہلوانے پر قطعاً کوئی اعتراض نہیں ہے، ہاں کوئی میرے منہ سے اگر بھائی کہلوانا چاہے تو مجھے حالی کا شعر یاد آ جاتا ہے :)

عمار، یہ فون کی بات ہے بھائی :)
 

فاتح

لائبریرین
شکریہ وارث صاحب ( کہ بھائی کہنے پر آپ کو اعتراض ہے) رات فاتح الد ین صاحب کے ہمراہ آپ کو پا کر بہت خوشی ہوئی
اجازت ہو تو میں وہ احوال فورم پر پیش کروں ؟؟

قبلہ کس گستاخی کی سزا دینا چاہتے ہیں؟ اپنی دانست میں تو حتی الوسع کسی بھی قسم کی گستاخی سے بچنا ہی چاہا تھا مگر لگتا ہے کچھ نہ کچھ سرزد ہو ہی گیا ہے۔ :rolleyes:
 

ایم اے راجا

محفلین
واہ واہ مغل صاحب کیا خیال پیش کیا ہے، باقی تیکنیکی غلطیوں کے بارے میں ہم کیا کہہ سکتے ہیں، استاد صاحبان موجود ہیں، بہرحال بہت ہی خوب خیال ہے آپکی غزل کا، واہ واہ!
 

مغزل

محفلین
قبلہ کس گستاخی کی سزا دینا چاہتے ہیں؟ اپنی دانست میں تو حتی الوسع کسی بھی قسم کی گستاخی سے بچنا ہی چاہا تھا مگر لگتا ہے کچھ نہ کچھ سرزد ہو ہی گیا ہے۔ :rolleyes:


نہیں بھئی ہم تو باز آنے کے نہیں آپ نے بھی تو ہمیں بھابھی کے آنے تک حبسِ بے جا میں رکھا تھا۔ اور خوب دھمکیاں بھی دی تھیں۔
بہر کیف جلد ہی اس ملا قات کا احوال پیش کروں گا ۔۔ اور ہاں اس سافٹویئر کا نا م کیا بتا یا تھا آپ نے ۔۔ ازراہِ کرم ذپ کردیں
 

مغزل

محفلین
واہ واہ مغل صاحب کیا خیال پیش کیا ہے، باقی تیکنیکی غلطیوں کے بارے میں ہم کیا کہہ سکتے ہیں،
استاد صاحبان موجود ہیں، بہرحال بہت ہی خوب خیال ہے آپکی غزل کا، واہ واہ!

بہت شکریہ ایم اے راجہ بھیا۔ پسندیدگی کیلیے ممنون ہوں۔
یہ غزل آپ اور ہم سب کیلیے پیش کی گئی ہے ۔ تاکہ ہمیں کچھ سیکھنے کو ملے ۔
وگرنہ جب مجھے معلو م ہوگیا تھا کہ کیا معاملہ ہے تو میں یہاں کیوں پیش کرتا۔
اب اتفاق ہے یہ معاملہ میرے ساتھ پہلی بار ہوا سو ’’ صلائے عام‘‘ کیلیے پیش کیا۔
والسلام
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترم م م مغل جی
بہت خوب
اساتذہ کرام ہی اس میں غلطیاں نکال سکتے ہیں
مجھے تو سمجھ ہی نہیں یہ بحر و قافیہ کی
خیال اچھا لگا ۔۔
،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،
عجیب بھید ہے کھلتا نہیں‌کسی صورت
کبھی تو رازداں ، لکھتے ہوئے گزر جائے
،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،
اللہ کرے زور علم و عمل اور زیادہ آمین
نایاب
 

مغزل

محفلین
بھیا ہمیں بھی آہستہ آہستہ ہے آیا ہے یہ معاملہ سمجھ میں ۔۔ ابھی تو بہت کچھ باقی ہے۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ہم سے تو کوئی فون پر بات نہیں کرتا اور اگر ہم کریں تو ؟؟؟
م م مغل بھائی بہت خوب کیا اچھا کیا جو آپ نے اس کو یہاں پیش کر دیا بہت شکریہ
خیال اچھا ہے یہ کہنے کی ضرورت تو نہیں کیوں کے آپ کے ہاں خیال اچھا ہی ہوتا ہے :)
 

مغزل

محفلین
تو لیجیے صاحبان اب میں‌اس غزل کو ’’ اپنی شاعری ‘‘ کی لڑی میں لگانے لگا ہوں ۔ کہ محاسن( اگر ہیں) پر کوئی بات ہوجائے ۔
یہاں معاملہ بحر کا بتا یا گیا ہے کہ دو حروف کا گرنا ۔ میری رائے محفوظ ہے ۔ اساتذہ کرام اور صاحبانِ فن کا ممنون ہوں‌کہ اصلاح
کے زمرے میں میری پہلی کاوش پر نظر فرمائی ، میرے علم میں اضافہ ہو ا ۔

دیگر احباب رائے دینے کیلیے یہاں تشریف لائیں
 

محمد وارث

لائبریرین
ہم سے تو کوئی فون پر بات نہیں کرتا اور اگر ہم کریں تو ؟؟؟

خرم صاحب یہاں چونکہ میرے فون کی بات ہو رہی ہے، تو عرض یہ کروں کہ مجھے نہیں یاد پڑتا کہ میں نے کبھی بداخلاقی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آپ کا فون نہ سنا ہو، یا اگر کسی وجہ سے فوری نہ سن پایا تو بعد میں آپ کو کال نہ کی ہو، لیکن اب ضرور سوچونگا اس بارے میں :rolleyes:
 
Top