غزل : معنی رکھتا ہے سنائی دینا // پرکاش بادل

عندلیب

محفلین
پرکاش بادل
ابھرتے ہوئے جواں سال ہندی داں شاعر ہیں۔
شملہ کے محکمہ جنگلات میں بطور کلرک کام کرتے ہیں۔ ابھی گذشتہ سال سے ہی اپنے بلاگ "پرکاش بادل کی غزلیں" پر لکھنا شروع کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے :
ہندی غزل میں کھو جانا چاہتا ہوں۔ فی الحال کچھ خود لکھنے اور کچھ دوسروں کی تخلیقات سے فیض حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔
دل سے دل کا کوئی فاصلہ نہ ہو
کچھ اِس سلیقے سے گیتا اور قرآن رکھ
بہت ہوئی محلوں کی فکر ، چھوڑ دے
بےگھروں کے حصے میں بھی کوئی مکان رکھ


ہندوستان کی نئی پود میں ہندی غزل کے رحجانات کی عکاسی کرنے والی ۔۔۔ پرکاش بادل کی ایک تازہ غزل پیش خدمت ہے :

غزل

سچ کے لباس میں دکھائی دینا
اور پیشہ ہے جھوٹی صفائی دینا

یوں چیخنے سے بات نہیں بنتی
معنی رکھتا ہے سنائی دینا

لاد گیا وہ کتابوں کے بھاری بستے
میں نے کہا تھا بچوں کو پڑھائی دینا

جو درد دئے تُو نے اُس کا حساب کر
پھر مجھے نئے سال کی بدھائی دینا

کتنا اچھا ہے پتھر پوجنے سے
بیمار غریبوں کو دوائی دینا

پرندوں کا پنجرے میں لوٹ آنا ہے الگ
الگ بات ہے انہیں پنجرے سے رہائی دینا

 
Top