غزل : ستارۂ سحری نظرِ شام ہوگیا ہے : از: م۔م۔مغل

مغزل

محفلین
مغزل
ستارۂ سحری نذرِ شام ہوگیا ہے
سیاہ رات کا رونا مدام ہوگیا ہے
خوشی خوشی میں بہت دُور تک نہ ساتھ چلا
وہ رنج زادِ دلِ خوش خرام ہوگیا ہے
تمھارے بعد یہ آنکھیں برسنا بھول گئیں
کہ اب یہ خطّہ بھی بنجر مقام ہوگیا ہے
بس ایک دل ہے تگ و تازِ الفت آرائی
اسیر بھی نہ رہا اور غلام ہوگیا ہے
جو ایک غم تھا کہ نظّارگی سے ہوں محروم
وہ کج کلاہ تو عالی مقام ہوگیا ہے
جو مثلِ آمد و رفتِ نفس تھا تیرا خیال
سکوتِ چشم سے محوِ کلام ہوگیا ہے
تمھارے ہوتے ہوئے رنگ و بُو سے تھی رغبت
تمھارے بعد یہ قصّہ تمام ہوگیا ہے
وہ ایک نام جسے لوگ کہتے ہیں دشنام
مرے غزال وہی میرا نام ہو گیا ہے
کسے سُناؤگے جا کر غزل، ”مرے محمود“ ؟
کہ اب وہ سننا سنانا تمام ہوگیا ہے
م۔م۔مغل
(آخرِشب)
 
محمد وارث

لائبریرین
لاجواب غزل ہے محمود صاحب، کیا کہنے۔ سبھی اشعار بہت اچھے ہیں، واہ واہ واہ۔

بہت داد قبول فرمائیں محترم
 
فاتح

لائبریرین
واہ کیا ہی خوبصورت مضامین اور دل نشیں ترکیبات پر مشتمل غزل ہے محمود مغل صاحب۔ لطف آ گیا۔
 
الف عین

لائبریرین
خوبصورت غزل ہےمحمود، اس میں کوئی شک نہیں۔ بس یہ ردیف ہی مجھے زیادہ پسند نہیں آتی۔ حروف کا گرنا، نہ جانے آج کل شعراء ایسی بحریں کیوں منتخب کرتے ہیں جس میں ردیف میں بہت سے حروف کا سقوط ہوتا ہے۔ ‘نہیں ہوئے ہیں‘ ‘ہو گیا ہے‘ وغیرہ۔ یہ بدعت شاید عفان صدیقی نے شروع کی تھی۔ اگرچہ اب عام ہو گئی ہے، لیکن مجھے ذرا۔۔۔۔۔
 
مغزل

محفلین
لاجواب غزل ہے محمود صاحب، کیا کہنے۔ سبھی اشعار بہت اچھے ہیں، واہ واہ واہ۔
بہت داد قبول فرمائیں محترم
وارث صاحب آپ کی محبت ہے وگرنہ من آنم کہ من دانم ، آپ کی حوصلہ افزائی میرے لیے توشہ ہے ۔ سر آنکھوں پر قبلہ سر آنکھوں پر
 
مغزل

محفلین
واہ کیا ہی خوبصورت مضامین اور دل نشیں ترکیبات پر مشتمل غزل ہے محمود مغل صاحب۔ لطف آ گیا۔
فاتح بھائی ’صاحب ‘ کی پخ نہ لگایا کریں ، آپ میرے بڑے بھائی ہیں ، آپ کی محبت ہے کہ مجھ ناچیز کی داخلی واردات کو سراہا ، دعا کا طالب ہوں ، خدا یہ ہمزادگی سلامت رکھے آمین ۔
 
محمداحمد

لائبریرین
سبحان اللہ مغل بھیا بہت ہی خوب!

خاکسار کو یہ غزل آپ سے براہِ راست سننے کا شرف بھی حاصل ہو چکا ہے ۔ تب بھی بہت لطف آیا تھا اور اب یہاں محفل میں پڑھ کر مزہ دوبالا ہوگیا۔

بہت خوبصورت غزل ہے اور دل پر اثر کرتی ہے۔

اللہ آپ کو شاد آباد رکھے (آمین)۔
 
محمود بھیا جانی ہمارے پاس کوئی الفاظ نہیں جو آپ کے اس کلام کی تعریف میں کچھ لکھ سکیں، ابھی تو بس دس بار پڑھی ہے اور نا جانے کتنی بار اور پڑھیں گے۔ اللہ کریم آپ کو عمر دراز اور زندگی کی تمام آسودگیوں سے نوازے۔
 
مغزل

محفلین
احباب رسید حاضر ہے ۔۔ کچھ طبیعت بہتر ہے آج ۔۔ سو جوابی مراسلت شامل کرتا ہوں۔۔
 
فاتح

لائبریرین
فاتح بھائی ’صاحب ‘ کی پخ نہ لگایا کریں ، آپ میرے بڑے بھائی ہیں ، آپ کی محبت ہے کہ مجھ ناچیز کی داخلی واردات کو سراہا ، دعا کا طالب ہوں ، خدا یہ ہمزادگی سلامت رکھے آمین ۔
آخر عمر کا طعنہ دے ہی دیا۔۔۔ ویسے بڑے تو آپ ہیں بلکہ بڑے وہ ہیں آپ
 
مغزل

محفلین
آخر عمر کا طعنہ دے ہی دیا۔۔۔ ویسے بڑے تو آپ ہیں بلکہ بڑے وہ ہیں آپ
لا حو۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور بڑا ملتان چھوٹا شہر ہے ۔۔ ہہاہاہاہاہ :angel:
میں بڑا ’’ و ہ ‘‘ وہ کی وضاحت کی جائے فاتح المفتوحین المفتاح الفاتح الدین بشیرمحمود المعروف’’’ بڑے بھائی جان‘“:angel:
 
فاتح

لائبریرین
لا حو۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔ لاہور بڑا ملتان چھوٹا شہر ہے ۔۔ ہہاہاہاہاہ :angel:
میں بڑا ’’ و ہ ‘‘ وہ کی وضاحت کی جائے فاتح المفتوحین المفتاح الفاتح الدین بشیرمحمود المعروف’’’ بڑے بھائی جان‘“:angel:
جیسے کتابت کی غلطی سے لاہور سے لاحو ہو گیا اسی طرح وہ دراصل واہ ہے۔ :angel:
 
Top