غزل - تیری رحمت اتھاہ! یا اللہ - غالب ایاز

محمداحمد

لائبریرین

غزل


تیری رحمت اتھاہ! یا اللہ
میں غریقِ گناہ، یا اللہ

دور بینی کے پر بہت چھوٹے
سازشیں بے پناہ! یا اللہ

کتنی آباد ہیں کمیں گاہیں
لُٹ گئی خانقاہ! یا اللہ

کیا کرے اب ترا سپاہ سالار
ڈر گئی ہے سپاہ! یا اللہ

زندگی کتنی جبر ہے پھر بھی
کیوں ہے جینے کی چاہ! یا اللہ

آنسوؤں کی پکار اب سُن لے
کھول بخشش کی راہ! یا اللہ


غالب ایاز

 

مغزل

محفلین
بھیا میرے بہت شکریہ
مجھے یہ کلام غزل نہیں حمدیہ مناجات لگ رہا ہے ۔
جانے کیوں ۔۔ ؟؟
مزید یہ کہ اس میں دوہے کا رنگ بھی اغلب ہے ۔۔
 

محمداحمد

لائبریرین
جی بھائی

یہ کلام دعا کی طرز کا معلوم ہوتا ہے چونکہ غزل کی شکل میں ہے اور شاعر نے خود بھی اسے غزل ہی لکھا ہے۔ غالب ایاز سے انہی دنوں انٹرنیٹ پر شناسائی ہوئی ہے بہت اچھے شاعر ہیں میں نے اُنہیں یہاں آنے کی دعوت دی ہے ۔ انشاءاللہ جلد ہی وہ ہمارے درمیان ہوں گے۔

والسلام

محمد احمد
 

الف عین

لائبریرین
اچھے شاعر ہیں غالب ایاز۔۔ اچھا ہوا کی یہاں آ گئے۔
محمود ان کو خوش آمدید کہہ چکا ہوں میں۔ لیکن اپنی شاعری خود پوسٹ کریں تو اچھا ہو۔
 
Top