غزل: تراخیال سراسر بنا رہا ہے مجھے -- از: م۔م۔مغل

مغزل

محفلین
بہت عمدہ غزل ہے محمود، مبارک ہو، اور اس کو سمت میں شامل کر دو، اب تو تم کو ہی اس کی ادارت کرنا ہے، لیکن مشورہ تو میں دے سکتا ہوں نا!!!
بہت شکریہ بابا جانی ، آپ کا مشورہ میرے لیے حکم کا درجہ رکھتا ہے۔
بہت ہی عمدہ غزل ہے بھیا ، بہت داد قبول کیجیے ۔۔:)
شکریہ زھرا بہن جیتی رہو۔شادوکامران رہو
برابر اردو شاعری میں اکثر “مسلسل“ کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ حسرت موہانی کا شعر تو سب کو یاد ہو گا
الٰہی ترکِ الفت پر وہ کیوں کر یاد آتے ہیں
بھلاتا لاکھ ہوں لیکن برابر یاد آتے ہیں

یا پھر فیض ہی کو لے لیجیے

رندوں کے دم سے آتشِ مے کے بغیر بھی
ہے مے کدے میں آگ برابر لگی ہوئی

مغل صاحب: میں جاگیر والی زمین کی نہیں بلکہ غزل کی زمین (بحر+ قافیہ + ردیف) کی بات کر رہا تھا۔ :) سنگلاخ زمین سے مراد یہ تھی کہ اس ردیف “بنا رہا ہے مجھے“ میں شعر کہنا آسان نہیں ہے کیوں کہ ہر شعر میں “مجھے بنانے“ کے التزام کے ساتھ ساتھ فعل جاریہ “رہا ہے“ کا بھی اہتمام کرنا پڑتا ہے۔لیکن آپ کی غزل میں کہیں یہ گمان نہیں گزرتا کہ شاعر کو کسی قسم کا تردد کرنا پڑا ہو۔ (سوائے مطلعے کے مصرع اولیٰ کے)۔

یہاں یہ بات واضح کرتا چلوں کہ لازمی نہیں ہے کہ شعر زبردست آمد کے وفور ہی میں لکھا ہوا ہو ۔۔۔ ایسا کم کم ہی ہوتا ہے ۔۔۔ بلکہ پڑھنے والے کو ایسا لگے کہ شعر ڈھلا ڈھلایا اوپر سے اترا ہوا ہے ۔۔۔ چاہے اس کے لیے شاعر کو کتنے ہی پاپڑ نہ بیلنے پڑے ہوں ۔۔۔ یا بیگم کی طرف سے بیلنے کھانے پڑے ہوں کہ کوئی ڈھنگ کا کام کیوں نہیں کرتے!!! :)

زیف
بہت شکریہ زیف بھائی ۔ ’’زمین ‘‘ سے یہ تاثر ابھرا کہ پہلے کہیں اس ’’زمین ‘‘ میں شعر موجود ہیں ۔سراپا سپاس ہوں۔
کیا زبردست پیش کش ہے بھئی واہ لطف آ گیا۔ سراہنے کے لئے بھی مجھے اپنا قد چھوٹا محسوس ہوتا ہے۔ خاص کر سوارگان اور محور والے اشعار کا تو جواب ہی نہیں۔ ویسے آج مجھے اس شعر سے کچھ سیکھنے کو بھی ملا کہ "خد و خال" میں د مشدد نہیں ہوتا حالانکہ پہلے میں اسے گال کے معنی میں عربی والا خدّ سمجھتا اور پڑھتا تھا۔
یہ تو آپ کے حسنِ کرشمہ ساز کا معاملہ ے حضور، محبتوں کے لیے ممنون ہوں ۔ خال و خد کے معاملے پر تو بات ہوہی چکی۔
اتارتا ہی نہیں چاک سے مجھے فنکار
ازل سے کوئی برابر بنا رہا ہے مجھے
بہت اچھی غزل ھے مغل بھیا ،،،، بہت خوب!
بہت شکریہ بہنا ،سلامت رہیں ۔ کافی عرصے بعد دیکھا آپ کو محفل میں ، خیریت تو رہی۔؟؟
 

مغزل

محفلین
نصرت بخاری صاحب اردو محفل میں صمیمِ قلب سے خوش آمدید، انشا اللہ آپ سے مراسلت کا شرف حاصل رہے ۔ یقیناً بہتری کی گنجائش موجود ہے ۔حوصلہ افزائی اور محبتوں کے لیے سراپاسپاس ہوں ۔ والسلام
 

خواجہ56

محفلین
ہیں کواکب کچھ نظر آتے ہیں کچھ! میرا مطلب ہے کہ محمود سے مل کر اور دیکھ کر آپ اندازہ نہیں کرسکتے کہ یہ شخص اتنی کم عمری میں ایسے شعر کہتا ہے ۔مغل کی ہر غزل میں (ویسے تو پوری غزل) ایک نہ ایک شعر چونکا دینے والا ہوتا ہے۔ یہ ان لوگوں میں سے ہے جو خاک کو ٹھوکر مار کر وہاں سے دریا نکالنے کا عزم رکھتے ہیں۔ دعا ہے کہ یہ اسی طرح اور اس سے بھی بڑھ کر شعر کہتے رہیں۔
 

محمداحمد

لائبریرین
مغل بھیا،

یہ غزل آپ سے براہِ راست سننے کا شرف حاصل ہوا تھا تب بھی بہت لطف آیا تھا اور آج بھی بہت اچھی لگی۔

نذرانہء تحسین حاضرِ خدمت ہے۔

بہت خوش رہیے بھائی!
 

ایم اے راجا

محفلین
اتارتا ہی نہیں چاک سے مجھے فنکار
ازل سے کوئی برابر بنا رہا ہے مجھے

واہ مغل بھائی بہت خوب پوری غزل ہی خوب ہے مگر یہ مصرع بہت خوب یا شاید حسبِ حال ہے
 

مغزل

محفلین
خواجہ صاحب ، بڑی محبت حضور۔ میں اپنی شرمندگی کیسے چھپاؤں ؟؟؟۔۔۔ پہچان نہیں پایا ۔؟؟
احمد بھیا ، شناور اور راجہ جی بہت شکریہ سلامت سلامت
 

مغزل

محفلین
شکریہ خواجہ صاحب۔ میں نے پہچان ہی لیا آپ کو۔ امید ہے اب آپ آتے رہیں گے ۔ دعا گو ہوں
 

مغزل

محفلین
گزشتہ روز حلقہ اربابِ ذوق کی تنقیدی نشست میں میری متذکرہ غزل میں مستعمل لفظ ’’سوارگان ‘‘ (جسے میں اپنی دانست میں اختراعی تصور کیے بیٹھا تھا۔) پر مباحثہ ہوا۔۔
جامعہ ملیہ اور اسلامیہ کا مضبوط حوالہ اور تاریخ پر مستند اور باکمال علم کے حامل جناب پروفیسر اخلاق اختر حمیدی صاحب سے بھی ’’سوارگان ‘‘ پر گفتن گفتن شنیدم کا معاملہ رہا۔
اخلاق صاحب نے بھی مجھ خاکسار کے برتے گئے لفظ پر سوالیہ نشان لگایا۔ اور مجھ حقیر کے عذر کو خلّاقانہ اختیار کی مد میں قبول کرلیا۔ لیکن میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے اس کی صحت بھی دستیاب ہوگئی۔
پیش خدمت ہے۔ فاتح الدین بشیر محمود بھائی کے لیے بھی اسے پیش کرنا لازمی ہی تھا۔

یک سوارگان . [ ی َ / ی ِ س َ رَ / رِ ] (اِ مرکب )ج ِ یک سواره ، به معنی سوار سپاهی که در لشکر صاحب هیچ رتبت لشکری نیست .
(یادداشت مؤلف ) : یک سوارگان را همه در مضرت گرسنگی و بی ستوری می بینیم . (تاریخ بیهقی چ ادیب ص 628).
حال غلامان این بود و یک سوارگان نظاره می کردند. (ایضاً ص 634). گفتند یک سوارگان کاهلی می کنند. (ایضاً ص 631). و رجوع به یک سواره شود.
بحوالہ : لغتِ دہخدا
 

محمد امین

لائبریرین
محمود بھائی حلقہ اربابِ ذوق میں آپ گئے تھے؟؟ بہت اچھی خبر ہی کہ دوبارہ شروع ہوا ہے۔۔۔ مگر میں جا نہیں سکا دونوں اتوار۔۔۔ وہی ازلی کاہلی اور سُستی۔۔۔ :happy:
 
بہت خوب برادرم محمود مغل صاحب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطلع و مقطع کمال ِ حسن سخن ھے ، خصوصاً مقطع بہت خوب ھی نہیں لاجواب ھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دوسرے شعر کے مصرع اول میں بہتری کی گنجائش ھے تاکہ معنوی اعتبار سے مذید کھل جائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں مبتدی اس مصرے کو یوں لکھتا ۔۔۔۔۔۔

،، یہ کس کی یاد کی رم جھم کا بھیگا موسِم ہے،،

لیکن آپ زبان و سخن پر دسترس رکھنے والے قادر الکلام شاعر ھیں سو یقیاناً مجھ سے بہتر کوئی صورت نکالیں گے ۔۔۔۔۔ سدا سلامت و خوش آباد ۔۔۔۔۔۔۔ جگ جگ جئیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
بہت خوبصورت کلام، ساری غزل ہی بہت اعلی ہے،میرے خیال میں سر فاروق درویش کے تجویذ کردہ رم جھم سے بہتر اور خوبصورت کِن مِن ہی ہے، باقی الفاظ کے انتخاب کے بارے محمود مغل بھائی مجھ سے بہتر علم رکھتے ہیں ، سچ مچ اردو الفاظی کے جادوگر ہیں ۔ سلامت رہیں
 

مغزل

محفلین
بہت خوب برادرم محمود مغل صاحب
مطلع و مقطع کمال ِ حسن سخن ھے ، خصوصاً مقطع بہت خوب ھی نہیں لاجواب ھے
دوسرے شعر کے مصرع اول میں بہتری کی گنجائش ھے تاکہ معنوی اعتبار سے مذید کھل جائے
میں مبتدی اس مصرے کو یوں لکھتا ۔۔۔۔۔۔
،، یہ کس کی یاد کی رم جھم کا بھیگا موسِم ہے،،
لیکن آپ زبان و سخن پر دسترس رکھنے والے قادر الکلام شاعر ھیں سو یقیاناً مجھ سے بہتر کوئی صورت نکالیں گے ۔۔۔۔۔
سدا سلامت و خوش آباد ۔۔۔۔۔۔۔ جگ جگ جئیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قبلہ فاروق صاحب
محبتوں کے لیے سراپاسپاس ہوں ۔
رم جھم کی بات یقیناً درست ہوسکتی ہے مگر میں کیا کروں صاحب کہ توفیق کے مرحلے میں شعر کو ذہنی بلوغت سے کہنے کی کبھی کوشش نہیں کرتا کئی مصرعے یا شعر ہوجاتے ہیں اور میں انتظار کرتا ہوں بسا اوقات 2 سال بعد بھی کیفیت کی بحالی ہوتے ہی غزل خود ہوجاتی ہے۔مجھے جو لطف کن من کی چھن چھن کرنی ننھی ننھی بوندوں نے دیا وہ تراوٹ رم جھم میں بہتی ہوئی محسوس ہوتی ہے ۔ مزید یہ میں شعر کے کوکبھی اس حوالے سے نہیں دیکھتا کہ عوام و خواص کے نزدیک اس کی بہتر کیا صورت ہوسکتی ہے۔آپ کا کہنا سر آنکھوں پر ،مگر چوں کہ میں ابھی پوری طرح آپ کے مزاج سے واقف ہوا ہوں نہ ہی شاید آپ مجھے فاتر العقل کی ٹیڑھ کی بابت جانتے ہیں سو امید ہے آپ میری وضاحت کو میری شخصی بے اعتدالی پر محمول اور معمول کرتے ہوئے اس اختلاف کو میرے جہل سے تعبیر کیجے گا۔ رہی بات قادرالکلامی کی تو قبلہ ایسا قطعاً نہیں ۔ میں محض طفلکِ ناداں ہوں زیادہ نہیں کچھ،۔ بالا میں ایک مراسلے میں ، میں نے از خود اپنے جہل جسے میں شاعرانہ تصرف خیال کرتا ہوں سے سوارگان کی ترکیب اپنی رو میں باندھ گیا ، اور کسی کا عذر تب تک قبول نہیں جب تک کہ میں نے اس کی صحت شامل نہیں کی ، گوکہ خلاقانہ حیثیت میں بزرگان کے نزدیک مجھے تصرف کا حق حاصل تھا۔ مگر میں نے کسی بھی حوالے سے اپنے نفس کو خناس سے آلودہ ہونے سے بچانے کے لیے ، سند کا مراسلہ بھی شامل کیا۔ تاکہ مجھ ایسے دیگر نوواردان بھی کسبِ نور کر سکیں۔ وگرنہ تو لاعلمی میں ہی یہ سلسلہ تعطل کا شکار تھا۔ مجھے عمومی حوالے میں اپنے لیے خود کسی سبکی کا انتظام کرنے کی کیا ضرورت تھی۔
آپ کی دعائیں، تحسین و تبریک میرے لیے توشہ ہے۔ امید ہے مراسلت کا شرف حاصل رہے گا۔
نیاز مند و مشرب: م۔م۔مغل
 

مغزل

محفلین
بہت خوبصورت کلام، ساری غزل ہی بہت اعلی ہے،میرے خیال میں سر فاروق درویش کے تجویذ کردہ رم جھم سے بہتر اور خوبصورت کِن مِن ہی ہے، باقی الفاظ کے انتخاب کے بارے محمود مغل بھائی مجھ سے بہتر علم رکھتے ہیں ، سچ مچ اردو الفاظی کے جادوگر ہیں ۔ سلامت رہیں
سیدہ سارا غزل بہن ، سلامت رہیں آپ کی توجہ میرے لیے باعثِ فخر ہے ۔ مالک و مولیٰ دینوی دنیاوی اور اخروی فلاح و فوز سے ہمکنار کرے، آمین ۔
امید ہے مراسلت کا شرف حاصل رہے گا۔ نیک تمناؤں کے ساتھ
احقر: م۔م۔مغل
 
Top