غزل برائے تنقید و اصلاح "ہم لوگ لا کے ساتھ بہت دور تک گئے"

مفعول فاعلاتُ مفاعیل فاعلن
ہم لوگ لا کے ساتھ بہت دور تک گئے
یعنی فنا کے ساتھ بہت دور تک گئے

خالق ہے کون! ہم سے تعلق ہے اُس کا کیا
ہم اس "کیا" کے ساتھ بہت دور تک گئے

جاتے ہوئے سلام دیا جو تو نے ہمیں
ہم اس دعا کے ساتھ بہت دور تک گئے

کن تھا کیا! ہوا فیکوں کیسے کس طرح
ہم لا الہ کے ساتھ بہت دور تک گئے

سانسوں کا جسم سے ہے تعلق یہ کون سا
ہم جس بلا کے ساتھ بہت دور تک گئے

جاتے ہوئے وہ لے گیا آخر ہماری جاں!
اپنی وفا کے ساتھ بہت دور تک گئے

سچ میں کچھ اور ربط ہے! اس کا خدا کے ساتھ
ماں کی دعا کے ساتھ بہت دور تک گئے
 
آخری تدوین:

La Alma

لائبریرین
بہت خوب!
ایک آدھ جگہ پر آپ نے " کیا " کو بروزن " وفا " باندھا ہے حالانکہ یہ " کا " کے وزن پر ہے.
کن تھا کیا! ہوا فیکوں کیسے کس طرح
ہم لا الہ کے ساتھ بہت دور تک گئے
"کیسے کس طرح " میں معانی کی تکرار ہے. ان دونوں میں سے کوئی ایک مصرع میں رکھیں.
 
بہت خوب!
ایک آدھ جگہ پر آپ نے " کیا " کو بروزن " وفا " باندھا ہے حالانکہ یہ " کا " کے وزن پر ہے.

"کیسے کس طرح " میں معانی کی تکرار ہے. ان دونوں میں سے کوئی ایک مصرع میں رکھیں.
کن تھا کیا! ہوا فیکوں کیسے اے خدا
کن تھا کیا! ہوا فیکوں کیسے کیوں بھلا
یہ کیسا رہا گا
 
ہماری صلاح

پہلے شعر کے دوسرے مصرع میں اور تیسرے شعر کے پہلے مصرع میں لا المیٰ بٹیا کے اعتراض پر غور کیجیے اور “کیا” کو بروزنِ فا باندھنے کی سعی فرمائیے۔

اسی طرح

جاتے ہوئے سلام دیا”جوت” نے ہمیں

پر بھی غور فرمائیے۔

۔
 
شکریہ سر
 
الف عین

لائبریرین
ہم لوگ لا کے ساتھ بہت دور تک گئے
یعنی فنا کے ساتھ بہت دور تک گئے
÷÷درست

خالق ہے کون! ہم سے تعلق ہے اُس کا کیا
ہم اس "کیا" کے ساتھ بہت دور تک گئے
÷÷دوسرے مصرع میں ’کیا‘ سوالیہ کیا ہی ہے نا؟ فعل کی حالت ’کِ یا‘ تقطیع ہو رہا ہے۔

جاتے ہوئے سلام دیا جو تو نے ہمیں
ہم اس دعا کے ساتھ بہت دور تک گئے
۔۔ خلیل بھائی نے بھی نشان دہی کی ہے۔’تُنے ہمے‘ درست نہیں۔ ’تو نے جو ہمیں‘ سے صاف اور رواں ہو جاتا ہے۔
سلام دیا؟ یا ’کہا؟‘

کن تھا کیا! ہوا فیکوں کیسے کس طرح
ہم لا الہ کے ساتھ بہت دور تک گئے
÷÷یہ تو میرے سر سے نکل گیا۔ بلکہ در اصل میں عقل پر زور دینے کے قابل نہیں ہوں اور تصوف میں ایسا ہی کرنا ہوتا ہے!!!
بہر حال پہلا مصرع بحر سے خارج ہے۔ دوسرا ’الہ‘ کو ’الا‘ باندھنا اچھا نہیں۔

سانسوں کا جسم سے ہے تعلق یہ کون سا
ہم جس بلا کے ساتھ بہت دور تک گئے
÷÷بلا؟ اس سے کیا م راد ہے۔ عروضی طور پر درست

جاتے ہوئے وہ لے گیا آخر ہماری جاں!
اپنی وفا کے ساتھ بہت دور تک گئے
÷÷÷ٹھیک ہے۔

سچ میں کچھ اور ربط ہے! اس کا خدا کے ساتھ
ماں کی دعا کے ساتھ بہت دور تک گئے
۔۔۔بیانیہ کمزور ہے۔ کون گئے۔ ہم بھی کہیں آ جاتا تو اچھا تھا۔ ’اس کا‘ کا ماں سے ربط بھی نہیں بیٹھ رہا۔
 
خالق ہے کون! ہم سے تعلق ہے اُس کا کیا
ہم اس "کیا" کے ساتھ بہت دور تک گئے
÷÷دوسرے مصرع میں ’کیا‘ سوالیہ کیا ہی ہے نا؟ فعل کی حالت ’کِ یا‘ تقطیع ہو رہا ہے۔
سر یہ کیسا رہا گا
ہم لفظِ "کیا" کے ساتھ بہت دور تک گئے
باقی کوشش جاری ہے کچھ بہتری ہو تو پیش کرتا ہوں
 
عینی مروت

محفلین
عمدہ غزل ۔۔
جبکہ اساتذہ تمام اسقام کی نشاندہی کرچکے ہیں
انکی روشنی میں اس ناچیز کو کچھ متبادل مصرعے سوجھ گئے۔۔ملاحظہ ہوں۔

ہم اس کیا کے ساتھ بہت دور تک گئے

*ہم "کیا"کے اس سفر میں بہت دور تک گئے
(اگرچہ یہ اب بھی مکمل مصرع نہیں بن سکا شاید)

جاتے ہوئے سلام دیا جو تو نے ہمیں۔۔
*جاتے ہوئے سلام کہا تو نے جب ہمیں

کن تھا کیا ،ہوا فیکوں کیسے کس طرح
*یہ کن ہے کیا؟ہوا فیکوں کیسے یا خدا
 
خوبصورت مصرعے
 
سب سے پہلے نوازش آپ کی
جی یہ مصرعہ تو غزک میں نہیں آ سکا گا
جاتے ہوئے سلام دیا جو تو نے ہمیں۔۔
*جاتے ہوئے سلام کہا تو نے جب ہمیں

کن تھا کیا ،ہوا فیکوں کیسے کس طرح
*یہ کن ہے کیا؟ہوا فیکوں کیسے یا خدا

یہ دونوں بے حد خوبصورت شکریہ
 
ہم لوگ لا کے ساتھ بہت دور تک گئے
یعنی خدا کے ساتھ بہت دور تک گئے

خالق ہے کون! ہم سے تعلق ہے اُس کا کیا
سوچا تو "کیا" کے ساتھ بہت دور تک گئے

یہ کن تھا کیا! ہوا فیکوں کیسے پھر بھلا
حکمِ فنا کے ساتھ بہت دور تک گئے

سانسوں کا جسم سے ہے عجب ایک سلسلہ
ہم اس بلا کے ساتھ بہت دور تک گئے

جاتے ہوئے وہ لے گیا آخر ہماری جاں!
اپنی وفا کے ساتھ بہت دور تک گئے

ماں کی دعا ، رضائے خدا مان لیجئے
ہم اس دعا کے ساتھ بہت دور تک گئے
سر الف عین
 
آخری تدوین:
Top