غزل- آصف شفیع

آصف شفیع

محفلین
غزل:

ہم تو آئے ہیں ابھی شہر سے ہجرت کر کے
آپ خود ہی چلے آئیں ذرا زحمت کر کے

ضرب فرقت کی ابھی اور لگاؤ اس پر
شوق مرتا ہی نہیں ایک محبت کر کے

وہ تو اک بار ہوا تھا کبھی رخصت، لیکن
یاد کرتا ہوں اسے روز میں رخصت کر کے

دل بھی برباد کیا ایک محبت کے عوض
خود بھی برباد ہوئے حسن کی بیعت کر کے

جی میں آیا ہے تجھے دیکھتے جائیں جاناں
دل ٹھہرتا ہی نہیں ایک زیارت کر کے

کوچہء شوق میں خوشبو ہی بکھیریں آصف
جب بکھرنا ہے ہواؤں سے عداوت کر کے

( از: ذرا جو تم ٹھہر جاتے)
 

ناہید

محفلین
آصف،
بہت اچھی غزل ہے۔

جی میں آیا ہے تجھے دیکھتے جائیں جاناں
دل ٹھہرتا ہی نہیں ایک زیارت کر کے
یہاں پہلے مصرعے میں اگر "آیا" کی بجائے "آتا" بھی ہوتا تو کام خوب نکلتا۔

آپ نے UET, lahore سے گریجوایشن کیا ہے، کیا آپ ڈاکٹر ظفر اقبال کو جانتے ہیں؟

شکریہ
ناہید
 

فاتح

لائبریرین
سبحان اللہ! انتہائی خوبصورت غزل ہے۔ تمام اشعار ہی لا جواب ہیں خصوصآ ذیل کے اشعار
ضرب فرقت کی ابھی اور لگاؤ اس پر
شوق مرتا ہی نہیں ایک محبت کر کے

وہ تو اک بار ہوا تھا کبھی رخصت، لیکن
یاد کرتا ہوں اسے روز میں رخصت کر کے
 

جیا راؤ

محفلین
ضرب فرقت کی ابھی اور لگاؤ اس پر
شوق مرتا ہی نہیں ایک محبت کر کے

دل بھی برباد کیا ایک محبت کے عوض
خود بھی برباد ہوئے حسن کی بیعت کر کے

جی میں آیا ہے تجھے دیکھتے جائیں جاناں
دل ٹھہرتا ہی نہیں ایک زیارت کر کے



بہت ہی خوبصورت !!
 

آصف شفیع

محفلین
آصف،
بہت اچھی غزل ہے۔

جی میں آیا ہے تجھے دیکھتے جائیں جاناں
دل ٹھہرتا ہی نہیں ایک زیارت کر کے
یہاں پہلے مصرعے میں اگر "آیا" کی بجائے "آتا" بھی ہوتا تو کام خوب نکلتا۔

آپ نے Uet, Lahore سے گریجوایشن کیا ہے، کیا آپ ڈاکٹر ظفر اقبال کو جانتے ہیں؟

شکریہ
ناہید

شکریہ محترمہ ناہید صاحبہ۔ آپ کی تجویز بھی ٹھیک ہے "آتا " سے بھی مفہوم نکلتا ہے اور آیا سے بھی ۔ میری کتاب میں ایسے ہی (آیا) چھپا ہوا ہے۔ جی میں نے Uetسے ہی ڈگری کی ہے۔ ڈاکٹر ظفر اقبال شاید کیمیکل انجینرنگ میں ہیں۔ ناہید! آپ کی کتاب " تیرے نام کی آہٹ" کی ایک غزل پر آج کل یہاں جدہ میں طرحی مشاعرہ چل رہا ہے۔" اردو نیوز" والوں نے آپ کی غزل کا مصرعہ طرحی غزل کیلیے دیا ہے اور اس پر بہت سے لوگوں نے غزلیں لکھی ہیں۔ جان کر بہت خوشی ہوئی۔
 

ناہید

محفلین
آصف،
جواب کا شکریہ!
جی، ڈاکٹرظفر قبال مکینیکل انجیئرنگ میں ہیں۔
یہ تو بہت اعزاز کی بات ہے کہ جدہ میں میری غزل کا مصرعہ طرحی مشاعرے کے لے دیا گیا ہے۔
ویسے کون سا مصرعہ ہے؟ اور یہ اردو نیوز اخبار ہے وہاں کا یا پھر کوئی ریڈیو پروگرام؟

شکریہ
ناہید
 

آصف شفیع

محفلین
آصف،
جواب کا شکریہ!
جی، ڈاکٹرظفر قبال مکینیکل انجیئرنگ میں ہیں۔
یہ تو بہت اعزاز کی بات ہے کہ جدہ میں میری غزل کا مصرعہ طرحی مشاعرے کے لے دیا گیا ہے۔
ویسے کون سا مصرعہ ہے؟ اور یہ اردو نیوز اخبار ہے وہاں کا یا پھر کوئی ریڈیو پروگرام؟

شکریہ
ناہید
ناھید! میں نے 1998 میں یو ای ٹی سے میکینیکل انجینرنگ میں ڈگری کی تھی۔ اس وقت تو ڈاکٹر ظفر اقبال نہیں تھے وہاں۔ ہو سکتا ہے بعد میں آئے ہوں۔ کیا آپ ان کو جانتی ہیں؟ یا ان کا تعلق بھی شاعری سے ہے؟ " جینا پڑے نہ پھر سے انہی ماہ و سال میں" یہ مصرعہ طرح کے طور پر دیا گیا تھا اور کوئی 25 کے قریب غزلیں اس طرح پر آ چکی ہیں۔ اردو نیوز سعودیہ کا سب سے بڑا اردو اخبار ہے جو پاکستان اور انڈینز دونوں میں مقبول ہے۔ واقعی یہ اعزاز کی بات ہے۔ آپ کو بہت مبارک ہو۔ میں تو سمجھ رہا تھا شاید آپ کے نالج میں یہ بات ہو گی۔
 

خوشی

محفلین
داد ہی نہیں کلام بھی خوب لکھتی ہوں اگر کسی اچھے شاعر سے لکھوا لوں تو

مذاق ایک طرف آپ کا کلام بہت خوب ہے
 

آصف شفیع

محفلین
داد ہی نہیں کلام بھی خوب لکھتی ہوں اگر کسی اچھے شاعر سے لکھوا لوں تو

مذاق ایک طرف آپ کا کلام بہت خوب ہے

بہت شکریہ۔ اگر داد کے علاوہ اپنے کلام( چاہے کسی سے لکھوایا ہو) سے بھی نوازیں تو اور زیادہ خوشی ہو گی۔ ویسے خوشی مردوں کے نام ہوتے ہیں اگرچہ لفظ " خوشی" مؤنث ہی ہے۔
خوشی ملی تو کئی درد مجھ سے روٹھ گئے
دعا کرو کہ میں پھر سے اداس ہو جاؤں۔
 
Top