سب پھلوں میں آم کی کیا بات ہے!
قبض میں پر جام(امرود) کی کیا بات ہے!
لب ، لپسٹک اور لہو سب لال لال
واہ حرفِ لام کی کیا بات ہے!
خشک میوے سب کے سب اچھے مگر
پستے اور بادام کی کیا بات ہے!
صبح سب کا دل لبھاتی ہے ضرور
لیکن اے دل شام کی کیا بات ہے!
قولِ قائد ’’کام کام اور کام‘‘ ہے
قولِ دل ’’آرام کی کیا بات ہے!‘‘
فام سی نرمی ہے ، گل سا حسن ہے
اس حسیں ’’گلفام‘‘ کی کیا بات ہے!
اس تخلص سے سبھی حیران ہیں
سَرسَری! اس نام کی کیا بات ہے!
 
Top