غبارِ خاطر

نعمان برنی

محفلین
صفحات ابھی اسکین ہونا ہیں ۔

اگر اسکیننگ کے سلسلے میں، میں کچھ مدد کر سکوں تو مطلع فرمائیں۔

میرے پاس مالک رام دہلوی کا مرتب کردہ گلوب پبلشرز، اردو بازار، لاہور کی جانب سے چھاپا گیا نسخا موجود ہے جس پر سالِ اشاعت درج نہیں۔ مقدمہ میں درج ہے کہ ”اس ایڈیشن کا متن 1947ء کی طبع ثالث پر مبنی ہے۔“ صفحہ 25

بہرحال کتاب کی حالت سے معلوم ہوتا ہے کہ 70 یا 80 کی دہائی میں چھاپی گئی ہو گی۔ کل صفحات بشمول حواشی و فہرست 436۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میں نے آج اسے اسکین کرنا شروع کیا ہے ابھی صرف چند صفحات ہوئے ہیں ۔ آپ کے پاس جو نسخہ ہے اس میں دیکھیے فارسی اشعار کے مطالب درج ہیں یا نہیں ؟ صفحات کی تعداد میرے پاس موجود نسخہ میں بھی یہی ہے جو آپ نے لکھی ہے ۔
 
فارسی اشعار کے مطالب تو درج نہیں البتہ مالک رام صاحب کی جانب سے اشعار کی تخریج کی گئی ہے جسے انہوں نے متنِ کتاب کے آختتام پر حواشی کی صورت میں درج کر دیا ہے۔ کتاب کا سرورق اور ایک صفحہ ملاحظہ کر لیں:

http://www.fileden.com/files/2009/7/14/2509484/Title.jpg
http://www.fileden.com/files/2009/7/14/2509484/003-004.jpg
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بہت شکریہ ، آپ نے جو صفحہ اسکین کیا ہے اس کا متن ہو بہو وہی ہے جو نسخہ میرے پاس ہے ۔ میں یہاں پر کچھ صفحات جو میں نے اسکین کیے ہیں یہاں ربط دے رہی ہوں ۔ انہیں آپ اپنے پاس نسخہ سے ملا کر دیکھیں اور اگر کوئی فرق نہیں تو پھر آپ اسے اسکین کرنا چاہیں تو کر لیں ۔

متن میں تو جہاں تک میرا خیال ہے کسی تبدیلی کا امکان ہے بھی نہیں۔ اصل معاملہ اشعار کے مطالب اور حواشی کا ہے۔ جو فرق میں نے محسوس کیا وہ صرف یہ ہے:

آپ کے نسخے میں حواشی کے نمبرون کے علاوہ ہر شعر پر سلسلہ وار نمبر موجود ہے جو میرے میں نہیں ہے۔ میری سمجھ میں یہی آ رہا ہے کہ متن کے اختتام پر ان نمبروں کے مطابق اشعار کے معنی فراہم کئے گئے ہوں گے۔ جبکہ میرے نسخے میں اشعار کے معنی فراہم کیئے ہی نہیں گئے، محض ملک رام صاحب کی جانب سے اختتام ِ متن کے بعد حواشی ہیں جن کی صورت کچھ یوں ہے:

http://www.fileden.com/files/2009/7/14/2509484/288-289.jpg

اب اگر اشعار کے معنی بھی ٹائپ کرنے کا ارادہ ہو تو مشکل پیش آ جائے گی کیونکہ میں خطوط کے جو صفحات تصویری صورت میں فراہم کروں گا ان پر مذکورہ نمبر تو نہیں ہوں گے صرف حواشی کے نمبر ہوں گے جن کو آپ کے فراہم کردہ صفحات میں دیکھ کر میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ یکساں ہی ہیں۔

اب آپ بتائیں کیا کرنا ہے، اگر محض خطوط اور حواشی ٹائپ کرنے کا ارادہ ہو تو 12-12 خطوط بمع ان کے حواشی اسکینگ کے لئے تقسیم کر لیتے ہیں۔
 
Top