غبارِ خاطر

محمد وارث

لائبریرین
موقع کی مناسبت سے ایک سوال بھی، مکتبۂ رشیدیہ کے نسخے میں لکھا ہے کہ مالک رام زندگی کے آخری ایام میں مسلمان ہو گئے تھے اور اپنا نام عبد المالک رکھ لیا تھا، اس میں کتنی صداقت ہے؟

یہ بات میں نے پڑھی ہے کسی جگہ اور شاید نقوش کے محمد طفیل نے بھی کسی جگہ لکھی ہے، لیکن اللہ ہی بہتر جانتا ھے۔
 

الف عین

لائبریرین
یہ تو واقعی خود مجھے علم نہیں اگرچہ میں مالک رام کو کم از کم دیکھ چکا ہوں۔ 1969۔70 تک تو وہ مالک رام ہی تھے۔۔۔
اگر گیان چند کی تازہ کتاب کے بعد ایمان لائے ہوتے تو بات تھی۔۔۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اس کام کے لیے جیہ ہے ناں، یہ نازک کام اس کے مضبوط کندھوں پر ڈال دیں گے۔

شمشاد بھائی ، جویریہ اگر مکمل متن کی پروف ریڈنگ کرنا چاہیں تو صرف ایک پروف ریڈنگ کر سکیں گی جبکہ کسی بھی متن کی پروف ریڈنگ تین بار ہونا ضروری ہے ایک مخصوص و مطلوب معیار حاصل کرنے کے لیے اور اس کے بعد ہی کسی متن کو مکمل یا فائنل کہا جا سکتا ہے ۔ پس اگر جویریہ ایک پروف ریڈنگ کریں تو دو مراحل پروف ریڈنگ کے مزید طے کرنا ہوں گے ۔

لائبریری میں اس وقت ایسے متون ڈھیر کی صورت جمع ہیں جن کی پروف ریڈنگ ایک بار بھی نہیں ہوئی ۔ کچھ متون ایسے ہیں جو ایک ہی بار پروف ریڈ ہوئے ہیں اور پروف ریڈنگ کے دو اور تین مراحل طے کرنے والے متون کی تعداد بہت کم ہے ۔ تو اس جانب پیش رفت انتہائی ضروری ہے بالخصوص ایسی صورت میں کہ لائبریری کو ریفرنس / حوالہ جاتی منبع بنانا لائبریری کے بنیادی مقاصد میں سے ایک ہے۔ اس لیے اب ہر نئے متن کا آغاز ہونے سے پہلے مکمل منصوبہ بندی کرنا ہو گی ۔ میں اس حوالے سے ایک پوسٹ الگ بھی لکھوں گی مزید تفصیل کے ساتھ ۔
 

شمشاد

لائبریرین
تو لگائیں پھر ہر ایک کی ڈیوٹی اور دیں کسی نہ کسی کو ذمہ داری تھوڑی تھوڑی ہی کر کے سہی، کسی طرح کام تو آگے بڑھے۔
 

ابوشامل

محفلین
یہ تو واقعی خود مجھے علم نہیں اگرچہ میں مالک رام کو کم از کم دیکھ چکا ہوں۔ 1969۔70 تک تو وہ مالک رام ہی تھے۔۔۔
اگر گیان چند کی تازہ کتاب کے بعد ایمان لائے ہوتے تو بات تھی۔۔۔
ہاں کتاب میں درج ہے کہ آخری وقت میں مسلمان ہو گئے تھے۔ اب آخری وقت سے کیا مراد ہے آخری سالوں میں، مہینوں میں یا دنوں میں اس کی وضاحت نہیں البتہ مسلم نام عبد المالک لکھا ہے۔
 

ابوشامل

محفلین
فہد بھائی ،

صفحات کی تقسیم بندی کے ساتھ پروف ریڈنگ کی بھی منصوبہ بندی کیجیے گا تا کہ جب متن پر کام کا آغاز ہو تو پروف ریڈنگ ساتھ ساتھ مکمل ہو ۔ شکریہ
شگفتہ صاحبہ! میں تمام ٹائپ کردہ متن کی ذمہ داری لیتا ہوں۔
صفحات کی تقسیم کے حوالے سے کیا کرنا ہے باقی احباب اس بارے میں بتائیں۔ ویسے میں ایک خط (خط نمبر 15) ٹائپ کر چکا ہوں ;)
 

خاور بلال

محفلین
شمشاد بھائی ، جویریہ اگر مکمل متن کی پروف ریڈنگ کرنا چاہیں تو صرف ایک پروف ریڈنگ کر سکیں گی جبکہ کسی بھی متن کی پروف ریڈنگ تین بار ہونا ضروری ہے ایک مخصوص و مطلوب معیار حاصل کرنے کے لیے اور اس کے بعد ہی کسی متن کو مکمل یا فائنل کہا جا سکتا ہے ۔ پس اگر جویریہ ایک پروف ریڈنگ کریں تو دو مراحل پروف ریڈنگ کے مزید طے کرنا ہوں گے ۔

اگر جویریہ سسٹر پروف کریں تو سمجھ لیں‌کہ دو دفعہ پروف ہوچکا ہے۔ ان کی پروف کی دگنی طاقت کا تو میں‌یقین سے کہہ سکتا ہوں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

خاور بھائی ، جویریہ کی طاقت کا کم بیان کیا ہے آپ نے ، میرے حساب سے جویریہ کی صلاحیت و طاقت اس سے کہیں زیادہ ہے۔ خوش قسمتی سے لائبریری میں اگر چہ بہت کم تاہم چند نام ضرور موجود ہیں جن کی پروف ریڈنگ ایک مخصوص و منفرد معیار رکھتی ہے ۔

دوسری جانب لائبریری میں کسی متن کی پروف ریڈنگ کے لیے مخصوص معیار کے مطابق تین مختلف پروف ریڈرز متن کی پروف ریڈنگ کریں گے ۔ یہ ایک پیمانہ ہے اور اس کے اطلاق کا مقصد پروف ریڈنگ کے تین جداگانہ مراحل سے گزرنا ہے ، اس کا اطلاق پروف ریڈر اراکین کی صلاحیت کو کم گرداننے کے مترادف نہیں سمجھا جائے گا ۔
 

ابوشامل

محفلین
غبار خاطر رو رو کر بالآخر مکمل کر ہی لی۔ واقعی جیہ صاحبہ کی بات درست ہے کہ چائے اور چڑیا والے خط بہت اعلی ہیں۔ چڑیا چڑے والے خط میں جیسے ہی "قلندر" کا نام آیا تو بے ساختہ چہرے پر مسکراہٹ آ گئی اور ملّا پر تو باقاعدہ ہنسی آئی۔ بہت خوب! کل ہی "خطوط آزاد" بھی لے کر آیا ہوں، جو مطالعے کی فہرست میں کافی پیچھے ہے اس لیے مستقبل قریب میں اس کے مطالعے کا امکان نہیں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

ابو کاشان بھائی ، ایک عنوان یہ بھی ہے ، اگر آپ اصل نسخہ تک رسائی رکھتے ہوں یا حاصل کر سکیں تو اسکین کا مرحلہ طے ہو جائے گا ۔
 

ابو کاشان

محفلین
جی میں نے اسی کے پیشِ نظر پوچھا تھا۔
آج اردو بازار جانا ہے۔ سوچا پوچھ لوں۔مکتبہ رشیدیہ والا نسخہ خرید لیتا ہوں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ابو کاشان بھائی ، اگر کسی دن آپ کو فرصت سے اردو بازار جانا ہو تو بتائیے گا ، کچھ کتب عام طور پر مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہوتیں البتہ ڈھونڈنے پر کسی نہ کسی گوشہ سے مل جاتی ہیں ۔ میں آپ کو کچھ کتب کے نام دوں گی اگر آپ کسی دن دوبارہ جانا ہو ۔
 

ابو کاشان

محفلین
ابو کاشان بھائی ، اگر کسی دن آپ کو فرصت سے اردو بازار جانا ہو تو بتائیے گا ، کچھ کتب عام طور پر مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہوتیں البتہ ڈھونڈنے پر کسی نہ کسی گوشہ سے مل جاتی ہیں ۔ میں آپ کو کچھ کتب کے نام دوں گی اگر آپ کسی دن دوبارہ جانا ہو ۔

آپ کتابوں کے نام دے دیجیئے۔ میرا جانا کچھ مشکل نہیں۔
 

اسد

محفلین
مولانا ابوالکلام آزاد کا انتقال 1958 میں ہوا تھا۔ کاپی رائیٹ یکم جنوری 2009 کو پاکستان اور دیگر life+50 ممالک میں ختم ہو گا۔ بھارت مین 2019 مین۔

کاپی رائیٹ یومِ وفات/تاریخِ وفات سے نہیں سنِ وفات سے متعلق ہے۔ وہ تمام ادیب و شاعر جنکا انتقال 1958 مین کسی بھی تاریخ کو ہوا ہے، انکی تمام کتب، جو انکی زندگی میں چھپ چکی تھیں، بیک وقت یکم جنوری 2009 کو کاپی رائیٹ سے نکل جائیں گی۔

اسکے علاوہ، اگر کاپی رائیٹس کا مکمل خیال رکھنا ہے تو صرف وہی نسخہ استعمال کر سکتے ہیں جو ادیب/شاعر کی زندگی میں چھپ چکا تھا یا ایسے نسخے کا بعد میں، بغیر کسی تبدیلی کے، چھپنے والا اڈیشن۔
 

ابوشامل

محفلین
میرے خیال میں اب 2009 تقریبا نصف ختم ہو چکا ہے۔
اگر محفل کی سالگرہ پر غبار خاطر برقیا لی جائے تو یہ بہت شاندار تحفہ ہوگا۔
 
Top