غبارِ خاطر

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

فہد بھائی ، آپ کی ایمیل کہاں رہ گئی :hurryup: ، خیر چھوڑیں ، اب رہنے دیں اردو بازار کو جانا کیونکہ میں اپنی خرید چکی ہوں ، یہ وہ نسخہ نہیں جو آپ کا پسندیدہ ہے لیکن نہ ہونے سے ہونا بہتر ہے
 

ابوشامل

محفلین
السلام علیکم

فہد بھائی ، آپ کی ایمیل کہاں رہ گئی :hurryup: ، خیر چھوڑیں ، اب رہنے دیں اردو بازار کو جانا کیونکہ میں اپنی خرید چکی ہوں ، یہ وہ نسخہ نہیں جو آپ کا پسندیدہ ہے لیکن نہ ہونے سے ہونا بہتر ہے
ارے شگفتہ صاحبہ! میں تمام دن آپ کا انتظار ہی کرتا رہا ایم ایس این پر۔
خیر میں کل وعدے کے مطابق اردو بازار گیا تھا، مکتبۂ رشیدیہ کا نسخہ نہیں ملا۔ مکتبۂ جمال لاہور کا شایع کردہ نسخہ مل گیا گو کہ کتابت کا مزا نہیں آ رہا لیکن اس میں فارسی اشعار کے مطالب درج ہیں سو اسے غنیمت جانا اور خرید لیا ہے۔ آپ بتائیے آپ نے کون سا خریدا؟
 

الف عین

لائبریرین
مجھے مل گیا ہے مواد، دوسرے کام چھوڑ کر اس کو فائنل کر دیتا ہوں۔ دو بارہ فہد کو ہی بھیج دیتا ہوں۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم

غبارِ خاطر پراجیکٹ کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ مرحلہ ٹائپنگ میں جو اراکین حصہ لینا چاہی‫ں، براہِ مہربانی اپنے نام اسی دھاگے میں نوٹ کروا دیں۔ شکریہ :)
 

فہیم

لائبریرین
سوچ رہا تھا کہ اس بار شمشاد بھائی سے مقابلہ ہوجائے:rolleyes:

لیکن پھر سوچا کہ فی الوقت میں ہار جاؤں گا۔ اس لیے ابھی مقابلے سے اجتناب برتنا ہی بہتر ہے:p
 

فہیم

لائبریرین
ویسے ٹائپنگ کے معاملے میں میں 3 بندوں سے بہت متاثر ہوا ہوں۔

ایک آپ
دوسرے قیصرانی صاحب
اور تیسرے جاوید اقبال صاحب۔


اگر 4 کا بولتا تو چوتھا میں خود ہوتا:grin:
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن وہ دونوں تو کب کا میدان چھوڑ گئے۔ اب آپ ہی میدان میں آ جائیں۔ ویسے بھی آج سے ہفتہ لائبریری شروع ہے۔
 

ابوشامل

محفلین
دو کمپوز شدہ خط اعجاز صاحب نے پروف بھی کر دیے ہیں۔ اب میں وہ تیسرا خط تلاش کر رہا ہوں جو میرے خیال سے میں کمپوز کر چکا ہوں لیکن اس کی فائل لاپتہ ہے۔ اگر مل گیا تو ٹھیک ورنہ میں اسے دوبارہ کمپوز کر کے اپنا فرض چکا دوں گا باقی دیگر احباب کی مرضی۔ میں نے "چائے"، "صلیبی جنگوں" اور "چڑیا چڑے" والا خط کمپوز کیا ہے۔
 

نایاب

لائبریرین
مبارک ہو تیسرا خط مل گیا !!!!!
اب خط نمبر 4 ، 14 اور 19 میرے پاس کمپوز شدہ صورت میں موجود ہیں۔

السلام علیکم
محترم ابوشامل جی
خیر مبارک
یہ کس کوچے سے مل گیا تیسرا خط ۔
مجھے تو پتہ ہی نہیں مل رہا میں کہاں تلاش کروں ۔ ؟
کچھ مدد کر دیں ۔ مہربانی
نایاب
 

ابوشامل

محفلین
السلام علیکم
محترم ابوشامل جی
خیر مبارک
یہ کس کوچے سے مل گیا تیسرا خط ۔
مجھے تو پتہ ہی نہیں مل رہا میں کہاں تلاش کروں ۔ ؟
کچھ مدد کر دیں ۔ مہربانی
نایاب
معاف کیجیے گا نایاب صاحب! آپ کچھ بات سمجھ نہیں پائے۔ دراصل تقریبا سال قبل غبار خاطر کو برقیانے کی سفارش کی تھی لیکن پھر اس کے کاپی رائٹ حقوق کا مسئلہ درپیش آیا جن کے بارے میں معلوم ہوا کہ 2009ء شروع ہوتے ہی حقوق سے آزاد ہو جائے گی۔ میں نے اسی زمانے میں غبار خاطر میں شامل 3 خطوط کمپوز کیے تھے۔ ان میں سے ایک شاید گردش زمانہ کی نذر ہو گیا تھا بہرحال تلاش بسیار کے بعد مل ہی گیا۔ اس طرح اب غبار خاطر کے کمپوز شدہ خطوں کی تعداد تین ہو گئی ہے۔ دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے۔
 
Top