مبارکباد غانیہ فرخ کی امتحان میں کامیابی

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

ایک دھاگہ میرا بھی کھولنے کو دل ہے ۔ غانیہ فرخ ، فرخ بھائی کی بیٹی ہیں اور اپنے امتحان میں کامیاب ہو کر اگلی کلاس میں پہنچ چکی ہیں ۔ اس کامیابی کا ذکر ایک دوسرے دھاگے میں ہوا ہے ، لیکن یہاں کچھ تفصیل سے ذکر ہو جائے ۔

فرخ بھائی ، آپ سب فیملی کو مبارک باد بالخصوص غانیہ کو !

آپ غانیہ کو یہاں لے آئیں ناں اگر ممکن ہو ۔ اور کچھ تفصیل سے دوبارہ بھی بتائیں پلیز غانیہ کے بارے میں ۔

غانیہ کو نئی کتب مل گئیں کہ نہیں ابھی ؟ اور غانیہ کی دلچسپیاں کیا کچھ ہیں ؟
 
شمشاد

لائبریرین
فرخ بھائی بٹیا کے پاس ہونے کی خوشی میں بہت ساری مبارک باد قبول فرمائیں۔ اور ایک اچھا سا تحفہ میری طرف سے لیکر بٹیا کو دے دیں۔
 
محسن حجازی

محفلین
ہماری طرف سے بھی مبارک باد قبول فرمائيے! اللہ ہماری بھتیجی کو ڈھیروں کامیابیاں عطا فرمائے اور تعلیم و ترقی کی اعلی منازل طے کرنے میں مدد فرمائے۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
بہت بہت شکریہ سیدہ شگفتہ - میری تو زبان گنگ ہے کہ کیا کہوں -
گفتار کے اسلوب پر قابو نہیں رہتا
گر دل کے اندر متلاطم ہوں خیالات
(اگر شعر کچھ غلط ہو تو معذرت)
آپ سب کی محبتوں کا بہت شکریہ - مجھ سے یہ بارِ احسان اٹھانا مشکل ہورہا ہے - بہرحال ایک بار پھر آپ سب کا بہت بہت شکریہ!‌
 
تیشہ

محفلین
جناب میری طرف سے بھی بہت مبارکباد قبول کریں :)

روز سوچتی ہوں ابھی لکھتی ہوں مگر پھر محفل کے ڈرامے میں اتنی محو ہوجاتی ہوں کہ دھیان ہی بٹ جاتا ہے ،،،
 
فرخ منظور

لائبریرین
السلام علیکم

ایک دھاگہ میرا بھی کھولنے کو دل ہے ۔ غانیہ فرخ ، فرخ بھائی کی بیٹی ہیں اور اپنے امتحان میں کامیاب ہو کر اگلی کلاس میں پہنچ چکی ہیں ۔ اس کامیابی کا ذکر ایک دوسرے دھاگے میں ہوا ہے ، لیکن یہاں کچھ تفصیل سے ذکر ہو جائے ۔

فرخ بھائی ، آپ سب فیملی کو مبارک باد بالخصوص غانیہ کو !

آپ غانیہ کو یہاں لے آئیں ناں اگر ممکن ہو ۔ اور کچھ تفصیل سے دوبارہ بھی بتائیں پلیز غانیہ کے بارے میں ۔

غانیہ کو نئی کتب مل گئیں کہ نہیں ابھی ؟ اور غانیہ کی دلچسپیاں کیا کچھ ہیں ؟

بہت شکریہ سیدہ ایک بار پھر - غانیہ اپریل میں پانچویں جماعت میں گئ تھی - اب تو اس کے سہ ماہی امتحان ہورہے ہیں - غانیہ بہت ہی پیاری بچی ہے انتہائی تابعدار اور دھیمے مزاج کی جبکہ اسکا بھائی اسکے بالکل بر عکس ہے - غانیہ پڑھائی میں کم دھیان دیتی ہے لیکن پھر بھی اچھے نمبر لے لیتی ہے - غانیہ کو کتابیں اور ٹی وی کا بہت شوق ہے - لیکن ذہین کافی ہے کبھی کبھی تو مجھے بھی اچھے مشورے دیتی ہے -
 
فرخ منظور

لائبریرین
بہت شکریہ وارث صاحب، حسن علوی صاحب، شمشاد صاحب، اعجاز صاحب، تفسیر صاحب، تعبیر صاحبہ، محسن حجازی صاحب اور بوچھی صاحبہ - بہت بہت نوازش!
 
زونی

محفلین
میری جانب سے بھی غانیہ کی کامیابی بہت مبارک ہو فرّخ بھائی ، اور دعا کہ اللہ پاک اسے مزید کامیابیاں نصیب کرے آمین:)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم
آپ کو غانیہ کی کامیابی اور نئی کلاس بہت مبارک ہو سخنور۔۔۔ بلکہ سہ ماہی امتحانات میں کامیابی کی بھی پیشگی مبارکباد۔۔۔۔:)
اللہ تعالیٰ غانیہ کو زندگی میں ڈھیروں ڈھیر کامیابیوں اور خوشیوں سے نوازے ۔۔۔ آمین
 
سارہ خان

محفلین
بہت بہت مبارک ہو غانیہ کو میری طرف سے بھی ۔۔ اللہ پاک سے دعا ہے کہ آگے زنگی میں بھی کامیاب و کامران بنائے ۔۔:)

congrats.gif
 
Top