عید کے دن روزہ دار افرادکھانے پینے میں خصوصی احتیاط برتیں

hakimkhalid

محفلین
عید کے دن روزہ دار افراد
کھانے پینے میں خصوصی احتیاط برتیں:حکیم قاضی ایم اے خالد​

[align=justify:e03ab8303c]لاہور (نمائیندگان پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا)مرکزی سیکرٹری جنرل کونسل آف ہربل فزیشنزپاکستان اور یونانی میڈیکل آفیسرحکیم قاضی ایم اے خالد نے عیدالفطر کے موقع پرروز ہ دار افراد کو کھانے پینے میں احتیاط کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مہینہ بھر روزے رکھنے کے بعد معدہ 'جگر'انتڑیوں 'گردوں 'پٹھوں اور جسم کے دیگر اعضاء کو مختلف امراض سے شفااورجو آرام میسر آتا ہے بعض افراد اسے ایک ہی دن میں خوب کھاپی کرضائع کر بیٹھتے ہیں۔ عید کے دن مرغن غذائیں مثلاًروسٹ' بروسٹ'تکے 'کباب'کڑاہی گوشت'ہریسہ'قورمہ'بریانی'حلوہ پوری'قتلمہ'کیک 'مٹھائیاں وغیرہ اورکولا مشروبات کا بے انتہا استعمال کرکے بیمار ہوجاتے ہیں۔

ہمیں ایک ماہ تک اپنے جملہ اعضاء کو آرام دینے کے بعد زود ہضم غذا کی ضرورت ہوتی ہے لہذایکدم بہت زیادہ مرغن غذاؤوں کے استعمال سے بچیں۔

عید کے دن ناشتے میں دودھ سویاں'دوپہرکو سبزی گوشت جبکہ رات کو بھی سادہ غذا کا استعمال کریں اس دوران موسمی پھلوں کا استعمال نیزکولا مشروبات کی جگہ فریش جوسز زیادہ سود مند ہیں۔

یاد رہے کہ پر خوری صحت کےلئے سخت نقصان دہ ہے اعصابی بیماریاں'دماغی کمزوری'ہائی بلڈ پریشر'شوگراور پیٹ کی متعدد امراض زیادہ کھانے سے ہی پیدا ہوتی ہیں رمضان المبارک ہمیں جو نظم وضبط اور اعتدال سکھاتا ہے۔

رمضان کے بعد بھی اسی تسلسل کو قائم رکھ کر ہم مستقل صحتمندرہ سکتے ہیں۔[/align:e03ab8303c]

(مندرجہ بالا خبر روزنامہ جنگ لاہور مورخہ 22اکتوبر2006صفحہ3کالم4،روزنامہ جناح لاہور23 اکتوبر2006صفحہ3کالم5،روزنامہ اسلام لاہور23 اکتوبر2006صفحہ2کالم3، (The Nation Lhr)
23اکتوبر2006صفحہ2کالم4،روزنامہ نوائے وقت لاہور 24اکتوبر 2006صفحہ 2 کالم 5 سمیت دیگر پاک و ہند کے بیسیوں اخبارات و الیکٹرانک میڈیا میں ملاحظہ فرمائیں)
 

دوست

محفلین
حکیم صاحب چپکے سے آتے ہیں اور خبر پوسٹ کرکے نکل لیتے ہیں۔
اے چنگی گل نئیں حکیم جی۔
اب آپ کہیں گے کیسی بات کررہے ہو دوست حکیم خالد اور چنگی گل کا دور کا بھی واسطہ نہیں۔ :lol: :lol: :lol:
خیر حکیم صاحب عید مبارک۔ دعاؤں میں‌ یاد رکھیے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
خیر مبارک حکیم صاحب۔ ویسے یہ رمضان مبارک میں معدے کو آرام دینے والی بات کچھ غلط نہیں ہے؟ عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ سحری اور افطاری میں بے تحاشہ کھانے سے رمضان کے دوران لوگوں کا وزن کچھ بڑھ ہی جاتا ہے۔ :roll: :!: :?:
 

قیصرانی

لائبریرین
جزاک اللہ حکیم بھائی

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (امراض قلب کا ادارہ) لاہور کے مطابق عیدین کے ہفتے دس دن کے دوران بائی پاس، دل کے دورے اور انیجیو پلاسٹی کے مریضوں کی تعداد تین گنا بڑھ جاتی ہے۔ وجوہات وہی جو ابھی آپ نے بتائی ہیں :roll:

نوٹ: یہ گفتگو میرے والد صاحب کی پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (امراض قلب کا ادارہ) لاہور میں‌بائی سرجری کے داخلے کے دنوں ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ، جناب پروفیسر ڈاکٹر محمد اظہر فاروقی صاحب (چیف فزیشن) نے بتائی تھی، ریفرینس کے لیے یہ بتا رہا ہوں

بےبی ہاتھی
 

hakimkhalid

محفلین
دوست نے کہا:
حکیم صاحب چپکے سے آتے ہیں اور خبر پوسٹ کرکے نکل لیتے ہیں۔
اے چنگی گل نئیں حکیم جی۔
اب آپ کہیں گے کیسی بات کررہے ہو دوست حکیم خالد اور چنگی گل کا دور کا بھی واسطہ نہیں۔ :lol: :lol: :lol:
خیر حکیم صاحب عید مبارک۔ دعاؤں میں‌ یاد رکھیے گا۔

دوست !

آپکو بھی بہت بہت عید مبارک قبول ہو۔

جس بات کا حکیم خالد کا قریب کا واسطہ ہے اسے تو دور مت کرو۔۔۔۔۔۔

فراغت جب ہوا ہو پھر بھی حکیم خالد ادھر ‘‘چاتی‘‘مار ہی لیتا ہے۔
 

hakimkhalid

محفلین
نبیل نے کہا:
خیر مبارک حکیم صاحب۔ ویسے یہ رمضان مبارک میں معدے کو آرام دینے والی بات کچھ غلط نہیں ہے؟ عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ سحری اور افطاری میں بے تحاشہ کھانے سے رمضان کے دوران لوگوں کا وزن کچھ بڑھ ہی جاتا ہے۔ :roll: :!: :?:

شکریہ نبیل بھائی!

آپ کی بات ضمنی طور پر درست ہو سکتی ہے۔

لیکن ایسے افراد کی بھی کمی نہیں جو رمضان المبارک شروع ہونے سے قبل ہی الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں میری اور دیگر معالجین کی طرف سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر اور مشوروں پر سختی سے عمل کرتے ہیں۔( بعض ان سے پہلے ہی آگاہ ہوتے ہیں۔)

مندرجہ بالا مشورہ بھی اسی کا تسلسل ہے۔

اس بات کو یوں بھی کہا جا سکتا ہے کہ جو لوگ صحیح طور پر شریعت محمدی (صلی اللہ علیہ وسلم) پر عمل پیرا ہو کر روزہ رکھتے ہیں۔وہی روزے کے جسمانی اور روحانی فائدے حاصل کر پاتے ہیں۔
 

hakimkhalid

محفلین
قیصرانی نے کہا:
جزاک اللہ حکیم بھائی

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (امراض قلب کا ادارہ) لاہور کے مطابق عیدین کے ہفتے دس دن کے دوران بائی پاس، دل کے دورے اور انیجیو پلاسٹی کے مریضوں کی تعداد تین گنا بڑھ جاتی ہے۔ وجوہات وہی جو ابھی آپ نے بتائی ہیں :roll:

نوٹ: یہ گفتگو میرے والد صاحب کی پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (امراض قلب کا ادارہ) لاہور میں‌بائی سرجری کے داخلے کے دنوں ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ، جناب پروفیسر ڈاکٹر محمد اظہر فاروقی صاحب (چیف فزیشن) نے بتائی تھی، ریفرینس کے لیے یہ بتا رہا ہوں

بےبی ہاتھی

جزاک اللہ قیصرانی بھائی!

قابل قدر معلومات میں اضافہ ہوا۔

عید کے دن سے شروع ہونے والے ہفتے میں انتہائی بدپرہیزی کی جاتی ہے۔جو بیشتر امراض کا باعث بنتی ہے۔

مختلف امراض میں مبتلا افراد بھی دوست احباب کو دیکھتے ہوئے اکثر ان دنوں میں بدپرہیزی کر کے ہسپتال پہنچ جاتے ہیں ۔
 

حجاب

محفلین
میں نے تو یہ مضمون آج پڑھا ہے ،اب تو میں بروسٹ بریانی اور فرائی تکّے عید پر کھا چکی ہوں یہ مضمون اگلی عید کے لئے اب ۔
حکیم بھائی آپ کو جلدی لکھنا تھا ناں :?
 

دوست

محفلین
کر لو گل میں سمجھا یہ جیہ ہیں۔
اب دیکھا تو یہ تو حجاب نے لکھے ہوئے ہیں سارے پیغام۔ :roll: :roll:
 

حجاب

محفلین
یہ کیا ہورہا ہے :shock: میرے بارے میں باتیں اور مجھے ہی خبر نہیں،
کیا اس عید پر صرف میٹھا کھانا چاہیئے شاہد صاحب ؟
بریانی کا کیا قصور ہے اور جو میٹھا نہ کھائیں وہ کیا کریں؟؟
شکر کریں کلاشنکوف صرف پکڑی ہے چلائی نہیں ہے۔ :p
 
سوری حجاب ، دوست غلط فہمی میں‌شاید جیہ کو حجاب یا حجاب کو جیہ سمجھ بیٹھا ۔۔ میٹھی عید کو روسٹ‌اور کباب ، بروسٹ‌اور تکے سب کھائے جا سکتے ہیں‌ اگر ڈائٹنگ کا ارادہ نہ ہو تو ۔ ۔ ۔ خیر عید پر ہم نے بھی بریانی بنائی تھی جو شیر خرمے کے بعد کھائی گئی ۔۔ اور آئی ایم مور دین شور کہ اس بلی کو کلا شنکوف چلانا آتی ہی نہیں‌ ہے ۔۔
 

حجاب

محفلین
سوری کی تو کوئی بات ہی نہیں تھی ،میں نے تو اس لئے لکھا کہ میں نے پڑھا نہیں تھا یہ دھاگہ :roll:
 

حجاب

محفلین
دوست نے کہا:
دھاگہ کس موضوع پر تھا اور چلا کہاں گیا۔
ویسے اسی لیے میں نے سوری نہیں کی تھی۔ :D :D

اچھا کیا آپ نے سوری نہیں کی،اب دیکھیں ناں میں نے ایک میسج کیا تھا اور سب نے اُس بات پر لکھنا شروع کر دیا،اب حکیم بھائی آ کے جو لکھیں گے ناں تو ڈانٹ ہوگی وہ ،میں ہمیشہ کچھ نا کچھ لکھ دیتی ہوں حکیم بھائی کے میسج پر کچھ بھی اور سب لکھنا شروع ہو جاتے ہیں ،اب میں چپ :oops:
 
Top