عید کی تکبیریں

نبیل

تکنیکی معاون
عید کی نماز سال میں دو مرتبہ ہوتی ہے، اس لیے باقاعدہ نمازوں کو بھی اکثر عید کی تکبیریں یاد نہیں رہتی ہیں اور وہ دائیں بائیں کن انکھیوں سے دیکھ کر دوسروں کی تقلید میں ہاتھ اٹھا کر باندھتے ہیں یا چھوڑتے ہیں، خواہ دوسرا بھی غلط ہی کر رہا ہو۔ مشتاق احمد یوسفی نے تو عید کی تکبیروں کے بارے میں کچھ پرمزاح بات لکھی بھی ہوئی جو کہ مجھے اس وقت یاد نہیں آ رہی (ہمیشہ کی طرح)۔ جب تک میں پاکستان میں رہتا تھا، اس وقت اتنا ضرور یاد ہو گیا تھا کہ عبدکی نماز کی دو رکعتوں میں چھ اضافی تکبیریں ہوتی ہیں جن میں تین پہلی رکعت میں سورۃ فاتحہ کی تلاوت سے قبل جبکہ باقی تین دوسری رکعت میں رکوع سے قبل ہوتی ہیں۔ جرمنی میں عام طور پر عرب بھائیوں کے ساتھ عید کی نماز ادا کرتا ہوں اور وہاں سب محنت اکارت ہوگئی ہے۔ وہ لوگ چھ کی بجائے بارہ اضافی تکبیریں پڑھتے ہیں۔ میں نے بمشکل یاد کیا کہ چھ تکبیریں پہلی رکعت میں سورۃ فاتحہ کی تلاوت سے پہلے اور باقی چھ دوسری رکعت میں رکوع سے پہلے پڑھی جاتی ہیں، اور یہی بات میں نے اس مرتبہ عید کی نماز سے قبل اپنے ایک دوست کو سمجھائی تھی۔ لیکن امام صاحب بھی اپنی مرضی کے مالک تھے، انہوں نے دوسری رکعت میں بھی چھ تکبیریں سورۃ فاتحہ کی تلاوت سے پہلے پڑھ دیں۔ :praying:
 
شمشاد

لائبریرین
جی ہاں یہاں ایسے ہی نماز پڑھائی جاتی ہے کہ دونوں رکعتوں میں سورۃ فاتحہ سے پہلے چھ چھ تکبیریں کہی جاتی ہی۔

حکمت اس میں یہ ہے کہ اگر کسی نمازی کی پہلی رکعت فوت ہو جائے تو وہ دوسری رکعت میں ہی چھ زائد تکبیریں کہہ لے۔
 
mfdarvesh

محفلین
شمشادبھائی
ہم پھر کچھ مختلف ہیں، یہاں ہوتی تو بارہ ہیں مگر 7پہلی رکعت میں اور 5 دوسری رکعت میں،دونوں بار سورہ الفاتحہ سے پہلے
مگر مولانا صاحب نے بتایا تھا کہ ان زائد تکبیرات میں الگ سے ہاتھ اٹھانا رسول اللہ سے ثابت نہیں ہے
 
ہم نے بھی بچپن سے کچھ ایسے ہی دیکھا ہے۔ ایک دفعہ دہلی میں محض تین تین تکبیر زائد والی عید کی نماز پڑھی تو بھید کھلا کہ اس میں بھی مسلکی اختلاف ہے۔ :)
 
دوست

محفلین
لو دسو میں سمجھتا تھا یہ چھ ہی ہوتی ہیں۔ ہمارے مولوی صاحب یہ چھ زائد واجب تکبیریں لمبی لمبی کہتے ہیں تاکہ پتا لگ جائے کونسی تکبیر کہی جا رہی ہے۔ اس سے باآسانی پہچان ہو جاتی ہے۔
 
:) يہی تين طريقے منقول ہيں صحابہ كرام رضوان اللہ عليہم اجمعين سے اور تينوں ياد ركھ لينے چاہئیں ، يہ اختلاف دلائل پر مبنى علمى اختلاف ہے اسى ليے امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے فرمايا ہے كہ : والكل جائز . سب طريقے جائز ہيں ۔
اب جو جس دليل پر مطمئن ہے عمل كر لے۔ يہ مذموم اختلاف نہيں۔ واللہ اعلم ۔
 
بہت شکریہ
جی یہی اصل بات ہے اگر رسول اللہ سے ثابت ہے تو اس عمل کو کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے
 
Top