مبارکباد عید مبارک

عبدالرحمٰن

محفلین
السلام علیکم جی ۔۔۔

کیسے ہیں آپ سب ۔ ان شاء اللہ سبھی خیریت سے ہوں گے۔
آج سعودی عرب میں‌عید الاضحیٰ کا پہلا دن ہے۔
لہذا سعودی عرب سے باہر رہنے والے ہمیں پردیسیوں کو عید مبارک تو کہہ دیں۔
چلو سب سے پہلے تو میں‌آپ سب کو عید مبارک کہتا ہوں۔
:D :D :D :D :D :D
 

دوست

محفلین
مبارکباد جی آپ کو عید کی بہت بہت۔
ادھر تو اس بار بھی دو عیدیں ہونگی۔
ایک کل جو پشاور میں ہے اور ایک پرسوں جو باقی ملک میں ہوگی۔ :roll:
 

شعیب صفدر

محفلین
ابھی تو یہاں عید نہیں

جناب ابھی پاکستان میں عید نہیں پینچی!!!!
ویسے آپ کو مبارک ہو عید!!!
eid-mubarak.gif
 

عبدالرحمٰن

محفلین
خیر مبارک ہو جی۔۔۔ :D
مگر یہ سعودیہ والے باقی احباب آج غیر حاضر ہیں، میرے ناقص خیال کے مطابق شاید وہ سورہے ہیں۔ :lol:
 

نوید ملک

محفلین
عید مبارک
عبدالرحمٰن بھائی ، سعودی عربیہ و دیگر ممالک میں مقیم سب احباب کو جو آج عید منا رہے ہیں۔
 

F@rzana

محفلین
شمشاد بھائی و بھابھی کے لئے خصوصی مبارک

شمشاد بھائی و بھابھی کو خصوصی مبارکباد پیش کر رہی ہوں آج ہی ان دونوں نے کال کیا بہت اچھا لگا، خاص طور پر بھابھی کی باتوں نے دل موہ لیا :lol: :lol: ، ان کی خدمت میں یہ کارڈ ارسال کر رہی ہوں، اس سے پیشتر کہ سعودی میں دن تبدیل ہوجائے آپ سب کو تہہ دل سے عید اور نئے سال کی مبارک ہو خوشیوں کی دعا سمیت
 

تیشہ

محفلین
شمشاد ص نے تو مجھے بھی کال کی تھی مگر میں کارڈ کدھر سے لاؤں ۔ ؟ :?

میرے خیال میں یہ ہی آدھاآدھا شئیر کر لیتی ہیں ۔ آدھا آپکی طرف سے ۔ آدھا میری طرف سے ۔
 
Top