عید قربان کی چھٹیوں میں آپ کی مصروفیات کیا ہوں گی؟

موجو

لائبریرین
بھائی جی ، بیگم اور جُوں میں یہی تو فرق ہوتا ہے کہ اول الذکر سر پہ چڑھی نظر نہیں آتی۔:)
تجربہ ہے بھائی کا۔
میں اینا وی سر تے نئیں چڑھایا ایک سینہ بہ سینہ چلنے روایت کا حصہ ہے یہ بچے بھاگ جائیں تو پھر بتاتا ہوں صرف "شدہ" افراد کو
 
ساجد

محفلین
تجربہ ہے بھائی کا۔
میں اینا وی سر تے نئیں چڑھایا ایک سینہ بہ سینہ چلنے روایت کا حصہ ہے یہ بچے بھاگ جائیں تو پھر بتاتا ہوں صرف "شدہ" افراد کو
اس تجربے کا بھابھی کو پتہ چل گیا ناں تو لیب ہی کا ستیاناس کر دیں گی :)
 
ساجد

محفلین
جی تو ہم اس بار عید پر گاؤں نہیں جا رہے ۔ ایک عدد بکرے کی قربانی لاہور ہی میں کریں گے۔
دوسرے دن فیملی کو سیر کروانے ک ارادہ ہے جن میں گاؤں سے آئے بھتیجے اور بھتیجیاں بھی شامل ہوں گے۔
تیسرے دن آدھا دن سوئیں گے اور آدھا دن اگلے روز سے شروع ہونے والے معمولات کی تیاری میں گزر جائے گا۔
عزیزوں اور رشتہ داروں سے ملنا مجھے بہت اچھا لگتا ہے لیکن جب چغلیاں اور غیبتیں سنتا ہوں تو ان سے ملنے کا دل نہیں کرتا ۔ کاش ہم یہ کام چھوڑ دیں تا کہ انسانی رشتوں کی عزت و خوبصورتی بر قرار رہے۔
 
اللہ غریق رحمت کرے اس بزرگ کو کبھی ہم انہیں کہتے کہ چغلیاں نہ کریں تو وہ کہتے تھے کہ "اپنیاں دیاں چغلیاں نئیں ہوندیاں"
میرا ارادہ تھا عید پر لاھور کا چکر لگا نے کا مگر جو لیکچر رہ گئے ہیں وہ کافی سارے ہیں۔
 
باباجی

محفلین
کیا مصروفیت جی
ہم 4 لوگ ہوتے ہیں گھر میں
ہم 3 بھائی اور امی
مجھ سے چھوٹا تو گاؤں میں عید کرے گا
سب سے چھوٹا تو ابھی سے ہماری اکلوتی بہن کے گھر چلا گیا ہے یہیں لاہور میں
اور میرے ایک مہمان آئے ہوئے ہیں دبئی سے
تو بھیا عید والے دن میں، امی اور مہمان ہی ہوں گے
اس بار قربانی تو کوئی نہیں کر رہے
لہذا نماز پڑھ کے گھر واپس اور سو جاؤں گا
شام کو بہن کے گھر کا چکر لگاؤں گا
پھر وہی روٹین شروع ہوجائے گی
یعنی عید سو کر ہی گزرے گی میری تو
یا مہمان کی وجہ سے کچھ مصروفیت ہوگی بس
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
میں نے عید کی چھٹیوں میں ڈھیر سارا پڑھنا ہے کیونکہ عید کے بعد پیپرز ہیں۔
اور عید والے دن تو وہ قربانی ہوگی تو اس کی وجہ سے مصروف رہیں گے تقسیم وغیرہ میں امی جان کی ہیلپ کرنی ہوگی
 
پردیسی

محفلین
ہم جی عید کے دنوں میں لوگوں کے گھروں سے گوشت آنے کا انتظار کریں گے ( ویسے خود بھی قربانی کریں گے ) مگر دوسروں کا گوشت ( یعنی بکرے گائے کا) کھانے کا مزہ ہی کچھ اور ہے۔اور پھر بعد ازاں اس گوشت کی چانپیں ، کباب شباب ( یہ شباب غلط والا نہیں) صرف قافیہ ملایا ہے ، کچھ روسٹ رانیں ۔۔۔ کیونکہ رانوں کا اپنا ایک علیحدہ مزا ہے ۔۔ ڈکاریں گے:mrgreen:
 
پپو

محفلین
عید کی نماز پڑھنے اور مختصر لوگوں کو عید ملنے کےبعد
بکرا تو ہم خود ہی ذبح کرتے ہیں اس لئے 12 بج جاتے ہیں پھر گوشت کی تقسیم اور بعد میں قریبی رشتے داریوں سے عید کی میل ملاقات شام نماز مغرب کے بعد دوستوں کیساتھ اور رات گئے تک واپسی گھر کو
 
ساجد

محفلین
ہم جی عید کے دنوں میں لوگوں کے گھروں سے گوشت آنے کا انتظار کریں گے ( ویسے خود بھی قربانی کریں گے ) مگر دوسروں کا گوشت ( یعنی بکرے گائے کا) کھانے کا مزہ ہی کچھ اور ہے۔اور پھر بعد ازاں اس گوشت کی چانپیں ، کباب شباب ( یہ شباب غلط والا نہیں) صرف قافیہ ملایا ہے ، کچھ روسٹ رانیں ۔۔۔ کیونکہ رانوں کا اپنا ایک علیحدہ مزا ہے ۔۔ ڈکاریں گے:mrgreen:
میری اور عاطف بٹ بھائی کی یلغار بھی ہو گی آپ کی طرف۔:)
 
شمشاد

لائبریرین
یہاں عید جمعہ کے دن ہے۔ انشاء اللہ عید پڑھ کر واپس آ کر کچھ پیٹ پوجا کریں گے، پھر دو گھنٹے سوئیں گے اس کے بعد جمعہ کی نماز کا وقت ہو گا۔ اس کے بعد کچھ دوست احباب سے ملاقات ہو گی۔ کچھ وقت باورچی خانے میں گزرے گا۔

اور کے بعد ہفتہ، اتوار، سوموار اور منگل، 4 چھٹیاں ہیں۔ ان دنوں میں ایک دن تو نزدیکی شہر جو کہ ساڑھے تین کیلومیڑ دور ہے، وہاں جانے کا پروگرام ہے اور ایک دن نایاب بھائی کو ڈھونڈنے میں لگانا ہے۔

فی الحال تو یہی پروگرام ہے۔ آگے اللہ مالک ہے۔
 
موجو

لائبریرین
کیا مصروفیت جی
ہم 4 لوگ ہوتے ہیں گھر میں
ہم 3 بھائی اور امی
مجھ سے چھوٹا تو گاؤں میں عید کرے گا
سب سے چھوٹا تو ابھی سے ہماری اکلوتی بہن کے گھر چلا گیا ہے یہیں لاہور میں
اور میرے ایک مہمان آئے ہوئے ہیں دبئی سے
تو بھیا عید والے دن میں، امی اور مہمان ہی ہوں گے
اس بار قربانی تو کوئی نہیں کر رہے
لہذا نماز پڑھ کے گھر واپس اور سو جاؤں گا
شام کو بہن کے گھر کا چکر لگاؤں گا
پھر وہی روٹین شروع ہوجائے گی
یعنی عید سو کر ہی گزرے گی میری تو
یا مہمان کی وجہ سے کچھ مصروفیت ہوگی بس
ویسے میری سابقہ عید ایسی ہی گزری تھی
بچے اپنے ننہال گئے ہوئے تھے
ہم تین بھائی گھر اور امی تھے بس عید کے دن
سارے بہن بھائی گھر میں ہوں بچوں سمیت تو عید کا مزا دوبالا ہوجاتا ہے۔
 
Top