عید قربان کی چھٹیوں میں آپ کی مصروفیات کیا ہوں گی؟

موجو

لائبریرین
میں نے عید کی چھٹیوں میں ڈھیر سارا پڑھنا ہے کیونکہ عید کے بعد پیپرز ہیں۔
اور عید والے دن تو وہ قربانی ہوگی تو اس کی وجہ سے مصروف رہیں گے تقسیم وغیرہ میں امی جان کی ہیلپ کرنی ہوگی
گڑیا آپ امی کی ہیلپ کیا تقسیم کرنے میں کروگی گوشت یا عیدی؟
 
موجو

لائبریرین
ہم جی عید کے دنوں میں لوگوں کے گھروں سے گوشت آنے کا انتظار کریں گے ( ویسے خود بھی قربانی کریں گے ) مگر دوسروں کا گوشت ( یعنی بکرے گائے کا) کھانے کا مزہ ہی کچھ اور ہے۔اور پھر بعد ازاں اس گوشت کی چانپیں ، کباب شباب ( یہ شباب غلط والا نہیں) صرف قافیہ ملایا ہے ، کچھ روسٹ رانیں ۔۔۔ کیونکہ رانوں کا اپنا ایک علیحدہ مزا ہے ۔۔ ڈکاریں گے:mrgreen:
سبحان اللہ
کیا باربی کیوبانہ منصوبے ہیں پردیسی بھائی آپ کے
ویسے آپ یہ عید تو اپنے دیس میں ہی کررہے ہیں نا
 
موجو

لائبریرین
عید کی نماز پڑھنے اور مختصر لوگوں کو عید ملنے کےبعد
بکرا تو ہم خود ہی ذبح کرتے ہیں اس لئے 12 بج جاتے ہیں پھر گوشت کی تقسیم اور بعد میں قریبی رشتے داریوں سے عید کی میل ملاقات شام نماز مغرب کے بعد دوستوں کیساتھ اور رات گئے تک واپسی گھر کو
پپو بھائی
مختصر کتنے اک؟
گنتی میں ، قد میں یا رتبے میں
 
موجو

لائبریرین
یہاں عید جمعہ کے دن ہے۔ انشاء اللہ عید پڑھ کر واپس آ کر کچھ پیٹ پوجا کریں گے، پھر دو گھنٹے سوئیں گے اس کے بعد جمعہ کی نماز کا وقت ہو گا۔ اس کے بعد کچھ دوست احباب سے ملاقات ہو گی۔ کچھ وقت باورچی خانے میں گزرے گا۔

اور کے بعد ہفتہ، اتوار، سوموار اور منگل، 4 چھٹیاں ہیں۔ ان دنوں میں ایک دن تو نزدیکی شہر جو کہ ساڑھے تین کیلومیڑ دور ہے، وہاں جانے کا پروگرام ہے اور ایک دن نایاب بھائی کو ڈھونڈنے میں لگانا ہے۔

فی الحال تو یہی پروگرام ہے۔ آگے اللہ مالک ہے۔
کیا عید والے دن جمعے کا خطبہ یہاں ہوتا ہے؟
بڑی چھٹیاں ملی ہیں شمشاد بھائی واقعی عید ہی لگ رہی ہے
ہمارے سیٹھ صاحب تو ایک چھٹی ہی کھا گئے ہیں
یہ وجہ بنا کر کہ
کالج میں آج کل ایم بی بی ایس کے داخلے ہورہے ہیں
 
محمد وارث

لائبریرین
انشاءاللہ عید کے دن سہ پہر تین چار بجے اٹھ کر ساتھ والے گھر میں والدہ کو سلام کرنے جاؤنگا، ناشتہ انہی کے ساتھ کر کے رات جب اپنے گھر واپس آؤنگا تو پھر ہمارا کمرہ ہوگا اور بستر اور کمپیوٹر، اور پھر گھر سے باہر قدم چار دن بعد اسی وقت نکلے گا جب چھٹیوں کے بعد دفتر جانا ہوگا، اللہ اللہ خیر صلا :)
 
ذوالقرنین

لائبریرین
بھئی میں تو عید کا پہلا دن گھر میں گزارتا ہوں۔ دوسرا دن عید گشتی (رشتہ دار وغیرہ) میں۔ تیسرا دن دوست گشتی (کہیں پکنک وغیرہ) میں۔ چوتھا دن۔۔۔۔۔۔۔۔ چوتھا دن پتا چلتا ہے کہ عید تو ختم ہو گئی۔:):):)
 
موجو

لائبریرین
انشاءاللہ عید کے دن سہ پہر تین چار بجے اٹھ کر ساتھ والے گھر میں والدہ کو سلام کرنے جاؤنگا، ناشتہ انہی کے ساتھ کر کے رات جب اپنے گھر واپس آؤنگا تو پھر ہمارا کمرہ ہوگا اور بستر اور کمپیوٹر، اور پھر گھر سے باہر قدم چار دن بعد اسی وقت نکلے گا جب چھٹیوں کے بعد دفتر جانا ہوگا، اللہ اللہ خیر صلا :)
سبحان اللہ
میرا خیال ہے آپ عید کے دنوں میں سب سے کم مصروف آدمی ہیں
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
عید پر بہت سے کام ہے ،
دو ٹیسٹ ملے ہیں۔ تین اسائمنٹس بنانی ہیں ۔
گوشت بانٹنا ہے ، اس کے علاوہ کچن میں مصروفیت ہو گی ، تایا زاد کزنز کو بلایا ہے ان کے کھانے کا بندوبست ، اور اگر خالہ لوگ آگئے تو ان کے کھانے کی تیاری ۔
اس کے علاوہ شاید کسی دوست کی طرف جانا ہو ۔
بس ۔
:)
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
پہلے ، دوسرے دن تو گھر پر مصروفیت رہے گی مہمان بھی آتے جاتے رہیں گے
البتہ تیسرے دن دادی کے گھر جمع ہو کر خوب ہلہ گلہ کرنے کا ارادہ ہے ، رات جاگیں گے ڈھیر ساری باتیں اور باربی کیو:happy:
 
یوسف-2

محفلین
انشاءاللہ عید کے دن سہ پہر تین چار بجے اٹھ کر ساتھ والے گھر میں والدہ کو سلام کرنے جاؤنگا، ناشتہ انہی کے ساتھ کر کے رات جب اپنے گھر واپس آؤنگا تو پھر ہمارا کمرہ ہوگا اور بستر اور کمپیوٹر، اور پھر گھر سے باہر قدم چار دن بعد اسی وقت نکلے گا جب چھٹیوں کے بعد دفتر جانا ہوگا، اللہ اللہ خیر صلا :)
سر جی اتنی جلدی اُٹھ کر کیا کریں گے :eek: تین چار بجے تو سورج بھی ”تنگ“ کرسکتا ہے۔ ساتھ والے گھر ہی تو جانا ہے، والدہ کو سلام کرنے اور ناشتہ کرنے، پانچ چھہ بجے جھٹ پٹے کا وقت مناسب رہے گا، میرے خیال سے۔ جسٹ اے ہمدردانہ سجیسشن ہے :)
 
یوسف-2

محفلین
عید کی نماز پڑھنے اور مختصر لوگوں کو عید ملنے کےبعد
بکرا تو ہم خود ہی ذبح کرتے ہیں اس لئے 12 بج جاتے ہیں پھر گوشت کی تقسیم اور بعد میں قریبی رشتے داریوں سے عید کی میل ملاقات شام نماز مغرب کے بعد دوستوں کیساتھ اور رات گئے تک واپسی گھر کو
بارہ کس کے بجتے ہیں، بکرے کے، آپ کے یا دونوں کے :p
 
نیلم

محفلین
سر جی اتنی جلدی اُٹھ کر کیا کریں گے :eek: تین چار بجے تو سورج بھی ”تنگ“ کرسکتا ہے۔ ساتھ والے گھر ہی تو جانا ہے، والدہ کو سلام کرنے اور ناشتہ کرنے، پانچ چھہ بجے جھٹ پٹے کا وقت مناسب رہے گا، میرے خیال سے۔ جسٹ اے ہمدردانہ سجیسشن ہے :)
ہاں تو اور کیا،،،اب اگرسورج آدھی رات کو نکل آئےتو کیاآدھی رات کواُٹھ جائے:)
 
محمد وارث

لائبریرین
سبحان اللہ
میرا خیال ہے آپ عید کے دنوں میں سب سے کم مصروف آدمی ہیں

جی یہ خاکسار "ترکِ ہمہ گیر و آشنائے ہمہ باش" کے سنہری اصول پر کاربند ہے :)

سر جی اتنی جلدی اُٹھ کر کیا کریں گے :eek: تین چار بجے تو سورج بھی ”تنگ“ کرسکتا ہے۔ ساتھ والے گھر ہی تو جانا ہے، والدہ کو سلام کرنے اور ناشتہ کرنے، پانچ چھہ بجے جھٹ پٹے کا وقت مناسب رہے گا، میرے خیال سے۔ جسٹ اے ہمدردانہ سجیسشن ہے :)

نوازش آپ کی قبلہ اس "سجیسشن" کیلیے، میں تو شاید اٹھوں ہی نہ، لیکن بچے سونے نہیں دیتے وہ سمجھتے ہیں کہ سورج غروب ہونے کے بعد عیدی دی جائے تو عیدی باسی ہو جاتی ہے۔ ہائے ہائے انسان کی مجبوریاں :)
 
Top