عید قربان کی چھٹیوں میں آپ کی مصروفیات کیا ہوں گی؟

موجو

لائبریرین
السلام علیکم
بالآخر موقع پاکر ہم نے بھی ایک دھاگہ کھول دیا ہے اب اس کو کھینچنا ہے آپ سب میرے ساتھ شامل ہوجائے بہت دور تک جائے یہ دھاگہ۔

پہلے میں ہی بتاتا ہوں کہ میں عید قربان کی چھٹیوں میں کیا کروں گا۔
یوم العرفہ اور ایک دن پہلے کا روزہ رکھنے کا ارادہ ہے۔
پہلی ترجیح تو میرے جو لیکچر رہ گئے ہیں انہیں دیکھوں گا۔
بکرا تو ذبح کرنا ہی ہے نہ صرف اپنا بلکہ محلے والوں کے بھی۔
عیدی دینے والوں میں سے ہیں ہمیں جو دینے والے تھے کچھ دنیا چھوڑ گئے اور کچھ کہتے ہیں اب تم بڑے ہو گئے ہو۔
بچوں کے ساتھ خوب وقت گزاریں گے اگر وقت ملا تو ان کی تصویریں آپ محفلین سے شئیر کریں گے۔
باقی کھانا پینا تو چلتا ہی رہتا ہے یہ تو بیگم صاحبہ کو پتہ ہوگا کہ وہ ہمیں کیا کھلانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

اور ہاں عید کی چھٹیاں گھر میں ہی گزارنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

لیجیے جناب فی الحال تو اتنے ہی منصوبے ہیں آپ بھی بتائیے۔
 

مقدس

لائبریرین
وعلیکم السلام بھیا۔۔۔

آپ کا تو اتنا لمبا چوڑا پروگرام ہے عید کے لیے۔۔
ویسے مجھے تو پتا نہیں کہ عید کے دن چھٹی ملتی ہےآفس سے یا نہیں۔۔
زیادہ مصروفیت تو ہو گی نہیں۔۔ گھر میں کچھ پکا لوں گی اور شام میں امی کی طرف جاؤں گی ۔۔ بس یہی پروگرام ہے میرا تو
 

یوسف-2

محفلین
اُف کیا یاد دلا دیا آپ نے، عید قرباں کی مصروفیات اور ہم :D
بھئی ہم نے دو روز قبل اپنے ہی ”محلہ“ سے ایک عدد بچھڑا قربانی کے لئے خرید تو لیا ہے لیکن اس کے بعد سے خود کو بھی ”قربانی“ کے لئے تیار کر رہے ہیں۔ ابھی سفری سوٹ کیس میں ادویات سمیت دیگر ساز و سامان :D یاد کر کے ڈالنے ہیں۔ اور کل صبح کی فلائیٹ سے اندرون سندھ پرواز کرجانا ہے، جہاں سے واپسی اُس وقت ہوگی جب ”ہماری قربانی“ ہوچکی ہوگی اور بچھڑے کی قربانی کے آثار بھی گُم ہوچکے ہوں گے۔:D جی ہاں! یہ بقرعید ہم آئل فیلڈ میں اس طرح گزاریں گے کہ علی الصبح نماز عید کے بعد اپنے ”دفتر“ میں جا موجود ہوں گے (فیلڈ کےساتھیوں سے مسجد ہی میں گلے بھی ملیں گے) جہاں دفتر کا جملہ مقامی اسٹاف تو عید کی وجہ سے غائب ہوگا، ہم ہوں گے، ہمارا دفتر ہوگا، لینڈ لائن ٹیلی فون ہوگا (موبائل تو سنا ہے ملک صاحب معطل کروارہے ہیں) اور ہاں انٹرنیٹ بھی تو ہوگا، گویا محفلین کے ساتھ عید کا دن گزرے گا۔ لنچ کے ساتھ مختصر سا قیلولہ ہوگا اور شام کو کمرے میں ٹی وی چینلز کی نشریات ہوں گی۔ گو کہ ہم نے ”مقامی طور پر“ ایک بکرے کی قربانی کا بھی اہتمام کیا ہے، لیکن اس کا ”پتہ“ اس وقت چلے گا جب دوسرے روز دفتر کا عملہ قربان شدہ بکرے کی ڈشز تیار کرکے لائے گا۔:D ہو گئی نا اس طرح ہماری بھی قربانی :D
 

نایاب

لائبریرین
محترم بھائی مجھے تو حج اور عید کے ایام میں مزدوری ہی کرنا ہے ۔ تین ہفتے سے زیادہ کی فراغت کے بعد ابھی کچھ دیر پہلے ہی اک چھوٹا سا کونٹریکٹ ملا ہے ۔ کل صبح سے کام شروع کروں گا ۔ اور امید ہے کہ عید کے تیسرے دن ختم ہو جائے گا ۔ اور ویسے بھی عید کے دن اس پردیس میں انتہائی بوریت کے دن ہوتے ہیں ۔
 

موجو

لائبریرین
ہو گئی نا اس طرح ہماری بھی قربانی :D
یوسف صاحب اگر تو آپ شرائط پر پورا اترتے ہوئے تو قبولیت ضرورت ہوگی ورنہ آپ کے جذبہ صادق کی قدر تو ضرور ہی ہوگی۔
آئل فیلڈ میں قربانی کے بعد عید کی نشریات سے کچھ سنا دیکھا بھی محفل میں پیش کیجیے گا۔
 

موجو

لائبریرین
نایاب بھائی اللہ رب العزت آپ کو بہت برکت دے
آپ کو باعزت اور حلال رزق وافر مہیا کرے آمین
 
Top