عید الفطر2018 کی لونگ ڈرائیو

سید عاطف علی

لائبریرین
اس مرتبہ عید الفطر پر دو لونگ ڈرائیو ۔ (اردو میں کیا کہوں طویل ہانک :) ) کا اتفاق ہوا۔ایک ریاض سے دمام اور دوسرے ریاض سے مدینہ منورہ۔یہ تقریبا ڈھائی -تین ہزار کلومیٹر ہوئے ۔ اس میں کچھ تصاویر بھی اتاریں جو یہاں پیش کرنے کا ارادہ ہے۔
اگر چہ یہ بتانے کی ضرورت نہیں پڑے گی کہ مجھے ابھی تصاویر اچھی کھینچنی نہیں آئیں لیکن پھر بھی کچھ دلچسپ لگیں ۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
عید کے دن کا سورج تھک کر آرام کرنے جاتے جاتے سمندر کے کانوں میں کچھ سرگوشی کر رہا تھا۔

28999099298_1d1d0ca2af_h.jpg
 
عید کے دن کا سورج تھک کر آرام کرنے جاتے جاتے سمندر کے کانوں میں کچھ سرگوشی کر رہا تھا۔

42822895352_64a3ff4db6_b.jpg

عید کے دن کا سورج تھک کر آرام کرنے جاتے جاتے سمندر کے کانوں میں کچھ سرگوشی کر رہا تھا۔

28999099298_1d1d0ca2af_h.jpg

ماشاءاللہ عاطف بھیا !
بہت عمدہ ،خوبصورت تصویریں ہیں ۔
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
یہاں کا طویل رستہ ہو اور کوئی لق دق صحراآپ کی رفاقت کا حق ادا نہ کرے یہ ناممکنات میں سے ہے۔
یہاں مشرقی سمت میں صحرا سرخ ریت کے ہیں اور مغربی اور وسطی صحراؤں میں پتھریلے اور پہاڑی زیادی نظر آتے ہیں ۔

42855624142_8a545a718d_k.jpg
 
یہاں کا طویل رستہ ہو اور کوئی لق دق صحراآپ کی رفاقت کا حق ادا نہ کرے یہ ناممکنات میں سے ہے۔
یہاں مشرقی سمت میں صحرا سرخ ریت کے ہیں اور مغربی اور وسطی صحراؤں میں پتھریلے اور پہاڑی زیادی نظر آتے ہیں ۔

42855624142_364b72f5cf_o.jpg
زبردست ۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
بے حد طویل راسے میں گھنٹوں بیٹھےسخت تھکن اور نیند کے غلبے کی وجہ سے گاڑی غیر متوقع جگہ پر روکنا عام بات بلکہ انتہائی ضروری ہوجاتا ہے کم از کم میرے لیے۔لیکن ایسے میں بچے تپتی ریت پر کچھ غم غلط کرتے نہ چوکتے تھے۔
42185478604_1430e6edc1_k.jpg
 
جاسمن

لائبریرین
اتنے کھلے مقامات۔۔۔۔۔۔دو ہی مقامات پہ ہم جاسکے تھے۔ ایک وادیء جن اور دوسرے طائف۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
دمام سے بالکل متصل ساحلی شہر الخبر کا سمندری کنارہ بھی دیکھا۔ یہاں کا کنارہ روشن دن کے وقت سبز و نیلگوں (ٹرکوائز) سمندر کاخوبصورت نمونہ پیش کر رہا تھا ۔

29217665278_08337c2238_h.jpg
 
سید عاطف علی

لائبریرین
الخبر سمندر کے کنارے ایک کوا بھی نظر آیا ۔ یہ پاکستانی نسل کا سرمئی گردن والا کوا میں پہلی بار دیکھا سعودی عرب میں ۔اس کے علاوہ یہاں کہیں نہ دیکھا ۔

28035935397_98dd41a75d_h.jpg
 
Top