عیدالضحی 2021 کے اپنے قربانی والے جانوروں کی تصاویر یہاں شئیر کریں

سید عاطف علی

لائبریرین
کتنی مزے کی سچی باتیں ہیں ۔ ہم تصور میں آپ کا بچپن اور بکرے دیکھ رہے ہیں ۔
بھئی صابرہ امین ۔ ہمارے اس دور کے بکرے محلے میں مقابلۂ صحت میں بھی شریک ہو تے تھے ۔ اور اکثر انعام لے کر آتے تھے ۔ جو اکثر دس روپے کا پرائز بونڈ ہوتا تھا ۔ آہ کیا دن تھے ۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہاں بھئی ۔ ہم گھی شکر ڈال کر چمچی سے کھاتے تھے ۔ وہ تھال سے۔ :LOL:
اگر تو لکھا ہوتا کہ ہم گھی شکر ڈال کر چمچی سے کھاتے تھے اپنے تھال سے ۔ وہ اپنے تھال سے۔
آسان تھا سمجھنا ۔ لیکن آپ نے تھال ایک ہی رہنے دیا ؟ غلطی سے نا؟
 
تصویر لگانا تو مناسب نہیں رہے گا، جیسا کہ دیگر محفلین بھی کہہ چکے ہیں۔
البتہ بقر عید سے وابستہ یادیں یہاں شیئر کی جا سکتی ہیں۔

ہمارے بچپن میں ہمارے ایک ہمسائے ہر سال جاندار دنبہ قربان کرتے تھے۔ ایک دفعہ بے دھیانی میں ان کے بیٹے نے گھر کے باہر باغیچہ میں دنبہ سٹول سے باندھ دیا۔
اتنے میں قریب ہی کسی گاڑی کا ہارن بجا تو دنبہ سٹول کے ساتھ بھاگ کھڑا ہوا۔ گلی میں کرکٹ کھیلتے ایک بچے نے سٹول پکڑنے کی کوشش کی تو کچھ دور تک وہ بےچارہ بھی رگڑتا ہوا گیا۔ دنبے کی دوڑ بالآخر قریبی گراؤنڈ میں ایک پچ کے وسط میں جا کر ختم ہوئی۔ جہاں دو، تین بڑے لڑکوں نے اسے مضبوطی سے پکڑا۔ اور پھر مسکینوں کی طرح چلتا ہوا واپس گھر تک آیا۔ :)
 
صابرہ امین

لائبریرین
بھئی صابرہ امین ۔ ہمارے اس دور کے بکرے محلے میں مقابلۂ صحت میں بھی شریک ہو تے تھے ۔ اور اکثر انعام لے کر آتے تھے ۔ جو اکثر دس روپے کا پرائز بونڈ ہوتا تھا ۔ آہ کیا دن تھے ۔
آپ بہت جینوئین ہیں ۔ ورنہ لوگ تو بڑی "تگڑمیں" لگا کر ماضی کی سلیٹ پر سب کچھ نیا لکھ دیتے ہیں ۔ ایسے لوگ کم کم ہوتے ہیں ۔ ایک آپ، ایک ہم اور ۔ ۔ ۔:ROFLMAO:
 
تصویر لگانا تو مناسب نہیں رہے گا، جیسا کہ دیگر محفلین بھی کہہ چکے ہیں۔
البتہ بقر عید سے وابستہ یادیں یہاں شیئر کی جا سکتی ہیں۔

ہمارے بچپن میں ہمارے ایک ہمسائے ہر سال جاندار دنبہ قربان کرتے تھے۔ ایک دفعہ بے دھیانی میں ان کے بیٹے نے گھر کے باہر باغیچہ میں دنبہ سٹول سے باندھ دیا۔
اتنے میں قریب ہی کسی گاڑی کا ہارن بجا تو دنبہ سٹول کے ساتھ بھاگ کھڑا ہوا۔ گلی میں کرکٹ کھیلتے ایک بچے نے سٹول پکڑنے کی کوشش کی تو کچھ دور تک وہ بےچارہ بھی رگڑتا ہوا گیا۔ دنبے کی دوڑ بالآخر قریبی گراؤنڈ میں ایک پچ کے وسط میں جا کر ختم ہوئی۔ جہاں دو، تین بڑے لڑکوں نے اسے مضبوطی سے پکڑا۔ اور پھر مسکینوں کی طرح چلتا ہوا واپس گھر تک آیا۔ :)
بچپن میں والد نے دنبہ کا بچہ لا کر دیا تھا صبح اُس کو اپنے کزن کے ساتھ گھمانے پھرانے لے کر جارہا تھا رسی چھوڑ بھی دیتا تھا تو وہ پیچھے پیچھے آجاتا ہے شاید مانوس ہوگیا تھا میں اپنی گلی کی طرف مڑنے لگا تو ایک گدھے نے میرے دنبہ کو منہ میں لے کر اُٹھا لیا میرے کزن نے دنبہ کو ایک پتھر مارا تو اُس نے چھوڑ دیا ابھی تک یقین نہیں آتا کہ گدھے نے دنبہ پر حملہ کیوں کیا:)
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
تصویر لگانا تو مناسب نہیں رہے گا، جیسا کہ دیگر محفلین بھی کہہ چکے ہیں۔
البتہ بقر عید سے وابستہ یادیں یہاں شیئر کی جا سکتی ہیں۔

ہمارے بچپن میں ہمارے ایک ہمسائے ہر سال جاندار دنبہ قربان کرتے تھے۔ ایک دفعہ بے دھیانی میں ان کے بیٹے نے گھر کے باہر باغیچہ میں دنبہ سٹول سے باندھ دیا۔
اتنے میں قریب ہی کسی گاڑی کا ہارن بجا تو دنبہ سٹول کے ساتھ بھاگ کھڑا ہوا۔ گلی میں کرکٹ کھیلتے ایک بچے نے سٹول پکڑنے کی کوشش کی تو کچھ دور تک وہ بےچارہ بھی رگڑتا ہوا گیا۔ دنبے کی دوڑ بالآخر قریبی گراؤنڈ میں ایک پچ کے وسط میں جا کر ختم ہوئی۔ جہاں دو، تین بڑے لڑکوں نے اسے مضبوطی سے پکڑا۔ اور پھر مسکینوں کی طرح چلتا ہوا واپس گھر تک آیا۔ :)
میری شادی کے وقت شادی ہال کا اتنا رواج نہیں ہوا کرتا تھا، خود ہی سب انتظامات کیے جاتے تھے۔ میرے ولیمے کے لیے دو جانور منگوائے گئے جو کسی طرح رسی توڑ کر بھاگ گئے وہ تو اللہ بھلا کرے ہمارے گاؤں کے کچھ رشتے داروں کی محنتِ شاقہ سے واپس لائے گئے، میں تو سمجھا تھا کہیں ولیمہ ہی نہ کینسل ہو جائے :):)
 
زیک

مسافر
پاکستان میں اکثر بکرے یا گائے کی قربانی کی جاتی ہے۔ آپ نے عید ہر کبھی کسی اور جانور کی قربانی کی؟

بچپن میں کوئی چھ سال ہم دنبے کی قربانی کرتے تھے۔ یہ دنبے بلغاریہ اور دیگر مشرقی یورپی ممالک سے آتے تھے۔
 
میری شادی کے وقت شادی ہال کا اتنا رواج نہیں ہوا کرتا تھا، خود ہی سب انتظامات کیے جاتے تھے۔ میرے ولیمے کے لیے دو جانور منگوائے گئے جو کسی طرح رسی توڑ کر بھاگ گئے وہ تو اللہ بھلا کرے ہمارے گاؤں کے کچھ رشتے داروں کی محنتِ شاقہ سے واپس لائے گئے، میں تو سمجھا تھا کہیں ولیمہ ہی نہ کینسل ہو جائے :):)
ایسے ہی ایک صاحب ہمارے پڑوس میں قربانی کے وقت دو جانور لے کر آئے لیکن پھر پتا نہیں کیا ہوا کہنے لگے کہ ایک جانور میں بیچوں گا جو تھوڑا صحت مند ہے اور دوسرا کاٹوں گا لگ رہا تھا شاید قربانی کے بیل کو یہ بات کچھ اچھی نہ لگی اور رسی توڑ کر بھاگ نکلی بہت دور تک دوڑا کر ہاتھ میں آئی اور عقل بھی ساتھ ہی لے آئی پھر دونوں جانور قربانی کردئیے گئے ۔
 
Top