عوام کل کی ہڑتال کامیاب بنائیں، سنی رہبر کونسل

سنی رہبر کونسل پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن اور ارکان مولانا سیدشاہ تراب الحق قادری، مولانا جمیل احمد نعیمی، علامہ غلام رسول سعیدی، حاجی محمد حنیف طیب، مولانا غلام محمد سیالوی، مولانا غلام دستگیر افغانی، مفتی محمد جان نعیمی، مفتی محمد رفیق حسنی، مولانا محمد ریحان امجد نعمانی، مولانا سید عظمت علی شاہ ہمدانی، مولانا محمد الیاس رضوی اور دیگر علماء کرا م نے ایک مشترکہ بیان میں عوا م سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعہ کی پرامن ہڑتال کامیاب بنائیں حکومت بھی مکمل تعطیل کا اعلان کرے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں اربوں ر وپے کی جائیداد کا نذرآتش کیا جانا بظاہر کرا چی کی معیشت کو مفلوج کرنے کا ایک طے شدہ منصوبہ ہے بلاسٹ کے ذریعے درجنوں افراد کو موت سے ہمکنار کردینا اور بیسیوں کو زخمی کردینا بلا شبہ انتہائی قابل مذمت اور المناک دہشت گردی ہے لیکن اس کے فوراً بعد تیس ارب روپے کی املاک کو نذرآتش کرنا تقریباً تین ہزار افراد کو روزگار سے محروم کرنا اور ایک لاکھ افراد کو وسائل روزی سے محروم کرنا اس سے بھی بڑی دہشت گردی ہے۔ عینی شاہدین نے ممتاز علماء اہلسنت اور اہلسنت و جماعت کے قائدین کو بتایا کہ آتش زنی کا یہ واقعہ محض وقتی اشتعال کا نتیجہ نہیں ہے بلکہ ایسا لگتا ہے کہ پہلے سے اس کی باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی تھی بعض عینی شاہدین نے یہ بھی بتایا کہ آگ لگانے کے لئے سیال کیمیکل اور گرین کلر کا پاؤڈر بھی استعمال کیا گیا ہے۔ حکومت نے عاشورہ محرم کے جلوس کے لئے سخت سیکورٹی انتظامات کا اعلان کیا تھا اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جب تمام راستوں کو سیل کردیا گیاتھا تو تخریب کار کہاں سے آئے جبکہ جگہ جگہ چھتوں پر پولیس نگرانی کررہی تھی۔ متاثرین نے بتایا کہ آگ بجھانے کے لئے آنے والی گاڑیوں کو فائرنگ کرکے روکا گیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور شہری حکومت کے درمیان رابطے اور جامع منصوبہ بندی کا فقدان یقیناً شکوک و شبہات کو جنم دے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بیان دیا ہے کہ یہ فرقہ وا رانہ تصادم کی سازش تھی ہم اس مفروضے سے اتفاق نہیں کرتے، عاشورہ محرم سے پہلے کراچی میں تصادم کی کوئی فضا نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ سانحے کے بعد علماء و قائدین اہلسنت نے موقع پر جاکر حالات کو کنٹرول کیا ہمیں حیرت ہے کہ صوبائی وز یر داخلہ جو 27/ دسمبر کو نوڈیرو میں ایک ہوائی جہا ز اغواء کرکے پاکستان کو توڑنے کی اپنی قابلیت کا دعویٰ کررہے تھے کراچی میں امن وا مان قائم کرنے کے لئے ان کی یہ صلاحیت اور قابلیت کہاں گئی وہ اپنے فرض منصبی کو ادا کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جمعہ المبارک یکم جنوری 2010ء کی پرامن احتجاجی ہڑتال کو مکمل طور پر کامیاب بنائیں،

لنک
http://www.jang.net/urdu/details.asp?nid=398789
 

سویدا

محفلین
ہڑتال کامیاب ہونے سے کیا فوائد ہوں‌گے ذرا اس پر بھی روشنی ڈال دیجیے
جذباتی انداز میں‌نہیں‌علمی اور تحقیقی انداز میں‌
 

شمشاد

لائبریرین
اس سے پیسے والوں کو تو ایک دن چھٹی مل جائے گی اور وہ آرام کریں گے جبکہ دیہاڑی دار اپنے بجے ہوئے چولہے کی طرف دیکھتے رہیں گے۔
 

ساجد

محفلین
خود کش حملے سے کتنوں کے پیارے اپنی جان سے گئے ، کتنوں کے سر سے شفقت چھن گئی ، کتنی سہاگنیں بیوہ ہو گئیں ، کتنے پھول زمیں میں مل گئے ، کتنے ارب روپے کی جائیداد اور کاروبار تباہ ہوئے ۔ یہ سب معلومات ہم کیوں جمع کریں؟ ہم متاثرین کے غم کا مداوا کرنے کی سبیل کیوں کریں؟ ہم میں سے کوئی سیاسی مداری ہے تو کوئی مذہبی آقا ، ہمارا کام ہے اپنی اپنی کمپنی کی مشہوری کے لئیے اس قسم کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا ۔ اب اور کچھ نہ سہی ہڑتال ہی سہی، اپنا اپنا ٹریڈ مارک لے کر سڑکوں پہ نکلیں گے ، چیخ چیخ کر حیوانوں کی طرح سے نعرے لگائیں گے کچھ منچلے ٹائر جلا کر لوگوں کی پریشانی اور ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ بھی کریں گے ،کچھ بھی ہو مشہوری تو ہو گی نا!!!۔ "بدنام ہوں گے تو کیا نام نہ ہو گا؟"۔
اللہ ، ہمیں اور ان کو ہدایت نصیب فرمائے۔
 
Top