عنوان طرح طرح کے

سید عمران

محفلین
باقی دنیا کو تو خیر جانے دیں، پہلے محفل کی خبرگیری پر دھیان دیں۔ یوں تو ہر کس و ناکس اپنے مضمون کو بزعم خود منفرد عنوان دینے کی کوشش کرتا ہے، خوب سوچتا ہے، سمجھتا ہے، پرکھتا ہے، پھر نشر کرتا ہے۔ پر ان سب کے باوجود جب عنوان زبان زد عام ہونے لگتا ہے تو بھانت بھانت کے لوگوں کی نت نئی سوچوں کے سانچوں میں ڈھل کر طرح طرح کے رنگ و روپ پیش کرتا ہے۔ آپ بھی پیش کیجیے ہم بھی کرتے ہیں کہ لکھنے والے نے کیا سوچ کے عنوان لکھا اور سمجھنے والے نے کیا سمجھ کے اسےسمجھا!!!
 

سید عمران

محفلین
جان کی امان طلب کرتے ہوئے سید عاطف علی بھائی سے ابتداء کرتے ہیں ۔۔۔
آپ نے اپنی ایک لڑی کا عنوان رکھا:

میرے فن پارے ۔ ۔۔۔۔ مگر یاد رہے کہ میں فنکار نہیں ۔


بتائیں اس لڑی کے اس عنوان میں عاطف بھائی نے عاجزی و انکساری کی حد کردی یا نہیں؟ اتنے شاندار فن پارے ایک سے ایک نئے اندازِ فکر کے ساتھ از حد محنت کرکے پیش کیے، اس کے باوجود مجال ہے جو عنوان سے ذرا بھی اکڑ فونی کا اظہار ہورہا ہو، الٹا اپنے کو کچھ نہ سمجھنے کے اشارے مل رہے ہیں۔ ان کی جگہ ہم ہوتے تو شور مچا مچا کے دنیا کی چھت سر پر اٹھا لیتے۔ تاہم ان کی عاجزی کے اظہار کے باوجود ہم جب یہ عنوان پڑھتے ہیں رہ رہ کے ذہن میں کلبلی اور ہاتھ میں کھجلی ہونے لگتی ہے۔ آج ہم نے اپنے اس خلفشار سے چھٹکارا پانے کا عزم کرنے کی ٹھان لی۔ اب انجام جو ہو خدا جانے۔

صاحبو ہم یہ عنوان پڑھ کے سوچ میں پڑ جاتے ہیں کہ اگر یاد رہے تو یہ یاد رہے کہ عاطف بھائی ہرگز ہرگز کوئی فن کار ونکار نہیں ہیں۔ نہ تو اِس آرٹ والے فنکار نہ اُس آرٹ والے فنکار۔ ہاں البتہ اگر یاد نہ رہے اور آپ بھول چوک کی بھول بھلیوں میں نکل کر بھول جائیں تب یہ یاد رہنا چاہیے کہ عاطف بھائی بہت بڑے فنکار ہیں۔۔۔

ارے ہائیں! یہ انکشاف تو اب ہورہا ہے کہ درپردہ عاجزی و انکساری کے پردہ میں عاطف بھائی کہنا کیا چاہ رہے۔ اب سب بات سمجھ میں آگئی کہ عاطف بھائی نے سیدھی سادی بات کو جلیبی کی طرح گھما پھرا کر کس طرح اپنے آپ کو صف اوّل کا فنکار منوالیا۔۔۔

عاطف بھائی، تسی وی ناں وڈّے فنکار ہو!!!
 
آخری تدوین:

سید عمران

محفلین
ہم ابھی سے ہی لڑی کی نگرانی شروع کر رہے ہیں ،اگر آپ لڑی میں کسی بھی قسم کی گربڑ کرتے پائے گئے تو ہم فورا منتظمیں صاحبان کو اطلاع دے دیں گے ۔
اس قسم کی کوئی بھی کوشش کرنا بے کار ہے۔۔۔
ہم خود کئی بار منتظمین کو جگانے کی کوشش کرچکے ہیں۔۔۔
مگر سب دودھ میں خشخاش کی پوٹلی گھما کر سُتّے پئے ہیں!!!
 
اس قسم کی کوئی بھی کوشش کرنا بے کار ہے۔۔۔
ہم خود کئی بار منتظمین کو جگانے کی کوشش کرچکے ہیں۔۔۔
مگر سب دودھ میں خشخاش کی پوٹلی گھما کر سُتّے پئے ہیں!!!
بھیا نہ پنگا لیں ،
ایسا نہ ہو لینے کے دینے پڑ جائیں
 
اس بار ہم نے کئی بار پنگا لینے کی کوشش کی۔۔۔
مگر کسی نے نہیں دیا!!!
شاید لوگ آپ کو مفتی جان کر بخش دیتے ہیں مگر ایسا نہ ہو کہ آپ کا مفتی ہونا بھی کام نہ آئے ،
لہذا محتاط انداز اختیار رکھیں ۔
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
خدا ان کی ان کاوشوں کے ٹاٹ میں آگ لگا دے۔۔۔
وہی والی آگ، جو یہ جگہ جگہ لگاتے پھر رہے ہیں!!!
:doh::doh::doh:
ہم تو منتظمین سے التجا کرتے ہیں کہ عدنان بھائی کو اختیار عنایت کیا جاوے کہ جسے چاہیں یک جنبشِ کیبورڈ حرفِ غلط کی طرح مٹا کر رکھ دیں 😜😂😂😂😂
 
Top