عنوان طرح طرح کے

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہم تو منتظمین سے التجا کرتے ہیں کہ عدنان بھائی کو اختیار عنایت کیا جاوے کہ جسے چاہیں یک جنبشِ کیبورڈ حرفِ غلط کی طرح مٹا کر رکھ دیں 😜😂😂😂😂
پھر تو ہمارا مراسلہ میٹر الٹا چلنا شروع ہو جائے گا روؤف بھائی
 
سید عمران

محفلین
ہم تو منتظمین سے التجا کرتے ہیں کہ عدنان بھائی کو اختیار عنایت کیا جاوے کہ جسے چاہیں یک جنبشِ کیبورڈ حرفِ غلط کی طرح مٹا کر رکھ دیں 😜😂😂😂😂
آپ کی اس التجا سے کسی کے خلاف دیرینہ سازش کی بو آرہی ہے۔۔۔
لہٰذا یہ التجا ویٹو کی جاتی ہے!!!
 
سید عمران

محفلین
اب دیکھیے عرفان علوی بھائی کی ایک تازہ بہ تازہ غزل کا عنوان۔۔۔

یہاں پر چین کیا ، آرام کیا ہے

قارئین دل پر ہاتھ رکھ کر بتائیے کہ عنوان پڑھتے وقت یہ نہیں لگتا کہ گویا یہ میرے دل کی آواز ہے، وہی آواز جو متقدمین اساتذہ کے زمانے کی آواز ہے، وہی آواز جو وہ اس فانی و بے ثبات دنیا کے حالاتِ ناساز کے بارے میں لگاتے رہے، دنیا کی مذمت بیان کرتے رہے۔ تاکہ بارے یہ ملحوظ خاطر رہے کہ یہ دنیا انتہائی بودی، دَنی اور ناپائیدار ہے، یہاں چین، راحت اور آرام جیسی اشیاء عنقا اور نایاب ہیں۔ لہٰذا اس واہیات و نامراد دنیا سے دل لگانا عبث ہے۔ پھر خود اپنے سے مخاطب ہوتے کہ اے پل دو پل کے مسافر چل بوریا بستر اٹھا اور چل دے اس بودی دنیا سے۔

قارئین عنوان پڑھ کر جب آپ ان ہی گوناگوں کیفیات میں مگن اور سوچ و بچار میں گم، خود کو اور شاعر کو دنیا کی بے چینیوں کے خلاف پاتے ہوئے لڑی ہذٰا میں داخل ہوکر پہلا ہی شعر یعنی مطلع پڑھتے ہیں تو لگتا ہے جیسے آپ کے تصورات کا تاج محل چکنا چور ہوگیا، کرچی کرچی ہوگیا۔ کیوں کہ لڑی ہٰذا میں ایسا کچھ نہیں ہے کہ شاعر خود اپنے سے مخاطب ہو، خود اپنے آپ کو دنیا پہ لات مارنے کا کہہ رہا ہو بلکہ ان تمام تر تاثرات کے برخلاف لڑی ہٰذا کے پہلے شعر ہی میں شاعر اپنے سے متعلق آپ کی تمام غلط فہمیوں کو دور کرکے آپ کے ہوش ٹھکانے لگا دیتا ہے۔ وہ واضح طور پر ببانگ دہل اعلان کرتا ہے کہ اگرچہ یہ موئی دنیا لاکھ نامراد سہی، کروڑ بدنام سہی پھر بھی اے مسافر اس دنیا سے ہمیں نہیں تجھے نکلنا چاہئیے، کیوں کہ بسیار سوچ و بچار کے باوجود ہمیں تمہارا اس دنیا میں آمد کا کوئی مقصد، کوئی کام سمجھ میں نہیں آیا۔ لہٰذا چپ چاپ پتلی گلی پکڑ اور وہاں سے نکل!!!

ملاحظہ ہو معرکۃ الآراء اعصاب شکن شعر جس نے اچھے اچھوں کے چھکے چھڑا دئیے۔۔۔
یہاں پر چین کیا ، آرام کیا ہے
بھلا دنیا میں اُن کا کام کیا ہے
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین

گُلِ یاسمیں

لائبریرین

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
کنستر تو یہیں رکھا ہے پاس۔۔۔ مگر تیل کے دام آسمان سے باتیں کر رہے ہیں، سوچا ذرا سنبھل سنبھل کر استعمال کیا جائے۔
عمران بھائی پوچھ رہے ہوں گے کہ" دام" آسمان سے کیا باتیں کر رہے ہیں؟؟ 😊
 
سید عمران

محفلین
ہم نے دیکھا کہ اچانک لڑی ہٰذا سرورق سے غائب ہوگئی۔۔۔
ہم دھک سے رہ گئے۔۔۔
سمجھ گئے دشمنوں کی کارستانیاں رنگ لے آئیں۔۔۔
منتظمین پوری طرح چوکنا ہوگئے۔۔۔
ہوسکتا ہے کہ متاثرین یعنی صاحب عنوان میں سے کسی نے رپورٹ درج کرادی ہو۔۔۔
ہماری انگلیاں توڑ محنت رائیگاں چلی گئی۔۔۔
پھر بھی ہم نے اک امید موہوم کے طور پر مراسلہ میں ’’؟؟؟‘‘ لگائے اور ارسال کردیا۔۔۔
شکر خدا کا کہ ہمارے تمام وساوس تار عنکبوت ثابت ہوئے اور لڑی ہٰذا سرورق پر جگمگانے لگی۔۔۔
ہمارے دل سے فوراً آہ نکلی خدا کرے دشمنوں کے عزائم کو آگ لگے!!!
 
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 
Top