مبارکباد عندلیب گلشنِ محفل کی محسن

الف عین

لائبریرین
مبارک ہو عندلیب۔۔۔ اس گلشن میں آتے ہی محسن کا منصب حاصل کر لیا ہے۔ اللہ کرے کہ اسی طرح زمزمہ پیرا رہیں اور چمن کے شور و غوغہ میں اپنا حصہ شامل کریں۔۔
ایک اور سیوڈو حیدر بادی کی طرف سے اس غیر مقیم حیدر آبادی کو محسن بننے کی مبارکباد۔۔ یہ عہدہ سو پیغامات پر عطا کیا جاتا ہے محفل میں۔
 

ARHAM

محفلین
السلام علیکم !
عندلیب ۔۔۔
محسن کے عہدے پر فائز ہونے کی مبارکباد قبول کریں ۔۔۔۔
محفل کی تو محسن ہو گئیں ۔۔۔۔۔ ہم پر بھی احسان کریں اپنا موڈ ٹھیک کر کے ۔۔۔۔۔:)
 

شمشاد

لائبریرین
بہت مبارک ہو عندلیب صاحبہ آپ کو کہ چار چار بے بیوں کے باوجود اردو محفل کو اتنا وقت دیا۔
 

حسن علوی

محفلین
عندلیب محفل میں‌ محسن کا رُتبہ پانے پر مبارک ہو۔ چلتی جایئے ابھی بہت سی منازل باقی ہیں۔
 

damsel

معطل
السلام علیکم عندلیب

بہت خوب :) مبارک ہو آپ کو کامیابی کی یہ پہلی سیڑھی:)

CONGRATS2.JPG

کہیئے کیسا لگ رہا ہے:)
 

تعبیر

محفلین
اوہ سوری عندلیب :(
اصل میں جو اوپر اوپر مسیج ہوتے ہین نا میں بس وہی دیکھتی ہون اس لیے یہ نہ دیکھ سکی

آپ کو بہت بہت مبارک ہو اور دعا ہے کہ یہ جلد ہی پانج سو اور اسکے بعد ہزار اور پھر کئی ہزار ہوتے جائیں :)
 
Top