مبارکباد عمر اعظم بھائی کے ایک ہزار پیغامات

بہت شکریہ جناب @محمد خلیل الر حمٰن بھائی۔ عید کی مبارک باد کے لیئے بھی اور ہزار پیغامات کی تکمیل کے سلسلے میں بھی۔ آپ کی اطلاع کے لیئے عرض ہے کہ میرے چھو ٹے بھائی کا نام بھی محمد خلیل الر حمٰن ہے۔ چند سال پہلے تک سیارہ ڈائجسٹ کے لیئے لکھتے رہے ہیں۔ اُ ن کی ایک ترجمہ کردہ کتاب عکسِ سیرت کے نام سے مارکیٹ میں دستیاب ہے۔اگر آپ مطالعہ کا شوق فرمائیں تو آپ محسوس کریں گے کہ اس کتاب میں سیرت النبی کے کئی نئے پہلو اُجاگر ہوئے ہیں۔

عمر اعظم بھائی ! یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آپ کے بھائی بھی ہمارے ہم نام ہیں اور ایک خوبصورت کتاب کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ سیارہ ڈائجسٹ کے ایک لکھنے والے بھی ہیں۔ انہیں بھی اردو محفل میں شرکت کی دعوت دیجیے۔خوش رہیے۔
 

الف عین

لائبریرین
بہت مبارک ہو بھائی عمر۔ اس سنگ میل پر پہلی بار میں نے آپ کے اوتار پر کلک کیا تو معلوم ہوا کہ آپ میرے ہم عمر ہیں!!
 
Top