مبارکباد عمر اعظم بھائی کے ایک ہزار پیغامات

عمراعظم

محفلین
بہت مبارک ہو یہ ایک ہزاری منصب
گو کہ آپ سے زیادہ گپ شپ نہیں رہی، پھر بھی آپ کے اعلیٰ ذوق کی داد نہ دینا ناانصافی ہو گی۔

بہت شکریہ @ شمشاد بھائی۔آپکی کاوشوں نے محفل کو آباد رکھنے میں بڑی مدد کی ہے۔ اللہ آپکو مزید ہمت اور صحت سے نوازے۔ آپ کی طرح میں بھی یہ محسوس کرتا ہوں کہ ہمارے درمیان رابطے کی کمی رہی۔ممکن ہے اس میں میری کسی کج روی کا عمل دخل ہو۔
 
نایاب

لائبریرین
محترم عمر اعظم بھائی
ماشاء اللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔
بیج پھوٹ پڑا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ ننھی سے کونپل ابھر آئی ہے ۔۔۔۔
دعا ہے کہ یہ ننھی سے کونپل اک تناور گھنا سایہ دار شجر بنے ۔ آمین
منصب ہزاری پانے پہ دلی دعاؤں بھری مبارکباد
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
بہت شکریہ محمد احمد بھائی ۔ یہ سب آپ کی محبت ، دوستانہ اور ہمدردانہ رویّوں کا نتیجہ ہے کہ مجھ جیسا کند ذہن، علمی نابالغ اور تھکا ہوا شخص اس محفل سے مستفیذ ہو رہا ہے ،جہاں انتہائی قد آور شخصیات کے سامنے مجھے اپنا وجود کسی بونے کا سا لگتا ہے۔ کلیم بھائی کا ہمیشہ ممنون رہوں گا کہ انہوں نے محفل کا نہ صرف راستہ دکھایا بلکہ عملا" راہنمائی بھی کی۔
اور کم کم نظر آنے کے بارے میں کیا عرض کروں۔
کتنے ہی آسمان دھواں ہوتے دیکھ کر
میں اپنی سطح سے کبھی اُ وپر نہیں گیا
یہاں سب محفلین کا شکریہ ادا نہ کرنا بھی بے تہذیبی کے زمرے میں آئے گا۔ خصو صا" نیرنگ خیال ۔۔ شمشاد ۔۔۔ نایاب اور نیلم اُن محفلین میں سے تھے جنہوں نے میرے داخلے کے بعد میری حوصلہ افزائی کی۔ورنہ شاید میں اب تک یہاں نہ ہوتا۔

سبحان اللہ سرکار۔۔۔۔
بڑے لوگوں میں ہمارا نام۔۔۔ وہ بھی سب سے پہلے۔۔۔۔ خاک پر نظریں بھی رکھتے ہیں۔۔۔
اس ذرہ نوازی پر ازحد متشکر ہوں کہ احقر اک بھی بات اپنی عمومی زندگی میں ایسی نہیں رکھتا جو باعث تفاخر ہو۔۔۔ اور آپ کے اس مراسلے سے احساس ہو رہا ہے کہ کہیں کبھی ہم بھی کچھ مثبت کام کر جاتے ہیں۔۔۔ :)

محفل کا یہ پہلا ہزاری نشہ بہت بہت مبارک ہو۔۔۔ آپ کے عمدہ ذوق اور آپ کے کیفیت ناموں پر لگے بہترین اشعار سے تو ہم مستفید ہوتے ہی رہتے ہیں۔۔ آپ پر اللہ اپنی رحمتیں اور برکتیں نازل فرمائے۔ آمین۔ :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
باقی اچھے لوگوں کی طرح آپ میں بھی انکساری کا وصف کوٹ کوٹ کے بھرا ہوا ہے۔

نیرنگ خیال اور نیلم سے ہمیں بھی بہت حوصلہ ملا ورنہ ہمارے بھی 891 پیغامات ہوتے۔ :)

میرا نام تو صرف اس لیے آپ نے لے دیا ہے کہ نیلم اس کو اپنی ذات پر حملہ نہ سمجھے۔۔ ورنہ کہاں نیلم کی بلٹ ٹرین اور کہاں ہماری چھکڑا گاڑی۔۔۔۔:p
اور یہ اوپر والی بات جو ہے۔۔۔ یہ خاص لوگوں میں کرنے کی تھی۔۔ آپ عام لوگوں میں کر بیٹھے ہیں۔۔۔ مجھے ذاتی مکالمہ میں نمبر بھیجیے۔۔۔ وجہ میں آپ کو صرف وہاں بتا سکتا ہوں۔۔۔۔ :laughing::rollingonthefloor:
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
بہت شکریہ نیلم بیٹی ۔اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے۔آمین۔ میں اکثر و بیشتر آپ کے دھاگوں کا مطالعہ اور تبصرہ کرتا رہا۔اس کی بڑی وجہ تو یہ تھی کہ
1۔ آپ کے دھاگوں میں مقصدیت کا عنصر نمایاں ہوتا ہے۔
2۔ اصلاحی اور تعمیری ہوتے ہیں۔
3۔ آپ نے کبھی اخلاق اور صبر کا دامن ہاتھ سے جانے نہیں دیا۔
4۔ آپ کے دھا گوں پر نیرنگ خیال کے چٹ پٹے تبصرے پڑھنے کو ملتے ہیں۔

شاد اور آباد رہیں۔

میں متفق کا بٹن دبانے ہی لگا تھا کہ آخری سطر پر نظر پڑ گئی۔۔۔۔ :) اور خوشی ہوئی کہ آپ جیسی صاحب علم ہستیوں کی نظر التفات سے محروم نہیں ہم :)
نیلم میں ویسے تو یہ ساری ہی خوبیاں موجود ہیں جو آپ نے لکھی ہیں۔۔ بس اک کمی ہے کہ وہ خود یہ حکایتیں نہیں پڑھتی۔۔ اور نہ ان پر عمل کرتی ہے۔۔۔ ثبوت کے طور پر نیلم کا اپنا مراسلہ پیش کیا جا سکتا ہے۔۔۔ :devil:
 
congratulations.jpg
2hnt177.gif
1000-posts.png
2_thumbs_up.jpg
 
محمداحمد

لائبریرین
میرا نام تو صرف اس لیے آپ نے لے دیا ہے کہ نیلم اس کو اپنی ذات پر حملہ نہ سمجھے۔۔ ورنہ کہاں نیلم کی بلٹ ٹرین اور کہاں ہماری چھکڑا گاڑی۔۔۔ ۔:p
اور یہ اوپر والی بات جو ہے۔۔۔ یہ خاص لوگوں میں کرنے کی تھی۔۔ آپ عام لوگوں میں کر بیٹھے ہیں۔۔۔ مجھے ذاتی مکالمہ میں نمبر بھیجیے۔۔۔ وجہ میں آپ کو صرف وہاں بتا سکتا ہوں۔۔۔ ۔ :laughing::rollingonthefloor:

:)

یہ اوپر والی بات تو ہم نے عمر بھائی کے لئے کی تھی۔ اب مکالمے میں کیا بتائیں گے یہیں بتا دیں۔ :)
 
عمر اعظم بھائی ہماری طرف سے بھی عید مبارک قبول کریں۔ ہائیں ! کیا؟ عید کی مبارک باد نہیں دینی بلکہ ایک ہزار پیغامات کی مبارک باد دینی ہے۔ وہی ، وہی۔ بھلکڑ بھائی نے ہمیں بھی گڑبڑادیا۔ بہرحال جناب بہت بہت مبارک
 
نیلم

محفلین

نیلم

محفلین
میں متفق کا بٹن دبانے ہی لگا تھا کہ آخری سطر پر نظر پڑ گئی۔۔۔ ۔ :) اور خوشی ہوئی کہ آپ جیسی صاحب علم ہستیوں کی نظر التفات سے محروم نہیں ہم :)
نیلم میں ویسے تو یہ ساری ہی خوبیاں موجود ہیں جو آپ نے لکھی ہیں۔۔ بس اک کمی ہے کہ وہ خود یہ حکایتیں نہیں پڑھتی۔۔ اور نہ ان پر عمل کرتی ہے۔۔۔ ثبوت کے طور پر نیلم کا اپنا مراسلہ پیش کیا جا سکتا ہے۔۔۔ :devil:
جلنا چھوڑے اور کئیر بلیچ کریم استعمال کریں :p
تیلی لگانا نا بُھولنا آپ :D
 
نیلم

محفلین
بہت شکریہ نیلم بیٹی ۔اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے۔آمین۔ میں اکثر و بیشتر آپ کے دھاگوں کا مطالعہ اور تبصرہ کرتا رہا۔اس کی بڑی وجہ تو یہ تھی کہ
1۔ آپ کے دھاگوں میں مقصدیت کا عنصر نمایاں ہوتا ہے۔
2۔ اصلاحی اور تعمیری ہوتے ہیں۔
3۔ آپ نے کبھی اخلاق اور صبر کا دامن ہاتھ سے جانے نہیں دیا۔
4۔ آپ کے دھا گوں پر نیرنگ خیال کے چٹ پٹے تبصرے پڑھنے کو ملتے ہیں۔

شاد اور آباد رہیں۔
اب اتنی تعریف اور شفقت پر تو شکریہ کا لفظ بھی مجھے بہت چھوٹا لگ رہا ہے انکل :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
جلنا چھوڑے اور کئیر بلیچ کریم استعمال کریں :p
تیلی لگانا نا بُھولنا آپ :D

کچھ یاد بھی ہے یہ بیاں کس کا تھا۔۔۔۔ :idontknow:

:)

یہ اوپر والی بات تو ہم نے عمر بھائی کے لئے کی تھی۔ اب مکالمے میں کیا بتائیں گے یہیں بتا دیں۔ :)

دے دل ان کو کوئی اور جو نہ دے مجھ کو زباں اور :mad:

احمد بھائی آپ پہلے سے ہی کافی باذوق انسان ہیں ،اور کافی مفید مواد پوسٹ کرتے رہتے ہیں لیکن یہاں آپ انکساری کے ساتھ ساتھ ہمیں چھیڑ رہے ہیں :p

چلو جی۔۔۔ سند مل گئی آپ کو۔۔۔۔ ورنہ باقی سب کو تو اس نے باذوق انسان بنایا ہے۔۔۔ :devil:
 
عمراعظم

محفلین
محترم عمر اعظم بھائی
ماشاء اللہ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
بیج پھوٹ پڑا ہے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ ننھی سے کونپل ابھر آئی ہے ۔۔۔ ۔
دعا ہے کہ یہ ننھی سے کونپل اک تناور گھنا سایہ دار شجر بنے ۔ آمین
منصب ہزاری پانے پہ دلی دعاؤں بھری مبارکباد
بہت شکریہ نایاب بھائی۔ نا چیز یقینا" اس محبت کا حقدار نہ تھا ۔آپ جیسے کشادہ دل احباب کا مقروض رہوں گا۔
 
عمراعظم

محفلین
سبحان اللہ سرکار۔۔۔ ۔
بڑے لوگوں میں ہمارا نام۔۔۔ وہ بھی سب سے پہلے۔۔۔ ۔ خاک پر نظریں بھی رکھتے ہیں۔۔۔
اس ذرہ نوازی پر ازحد متشکر ہوں کہ احقر اک بھی بات اپنی عمومی زندگی میں ایسی نہیں رکھتا جو باعث تفاخر ہو۔۔۔ اور آپ کے اس مراسلے سے احساس ہو رہا ہے کہ کہیں کبھی ہم بھی کچھ مثبت کام کر جاتے ہیں۔۔۔ :)

محفل کا یہ پہلا ہزاری نشہ بہت بہت مبارک ہو۔۔۔ آپ کے عمدہ ذوق اور آپ کے کیفیت ناموں پر لگے بہترین اشعار سے تو ہم مستفید ہوتے ہی رہتے ہیں۔۔ آپ پر اللہ اپنی رحمتیں اور برکتیں نازل فرمائے۔ آمین۔ :)
بہت شکریہ نیرنگ خیال صاحب۔ آپ کی صحبت میں رہ کر کچھ نہ کچھ سیکھ ہی رہا ہوں۔ بِلا مبالغہ آپ کی تحریریں بہت عمدہ اور دعوتِ فکر وعمل دیتی ہیں۔میرے بارے میں آپ کی تعریف ایک اعزاز سے کم نہیں۔ اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے۔آمین۔
 
Top