علی پور کا ایلی [تبصرے اور تجاویز]

ماوراء

محفلین
سارا نے کہا:
ماوراء نے کہا:
سارا نے کہا:
ماوراء نے کہا:
سارا نے سارے صفحات لکھ لیے ہیں کیا؟؟ :shock:
میں اس کی مدد کرنے کو کہہ رہی تھی لگتا ہے مجھے اس کی مدد لینی پڑے گی۔ :roll: :?

زبردست سارا۔

یار جب تک میرا کام مکمل نہ ہو جائے تو مجھے ٹھیک سے نیند بھی نہیں آتی۔۔تمہارے اس کام نے مجھے سر درد بھی دیا تھا جب مجھ سے صفحے ڈیلیٹ ہو گئے تھے ۔۔:( خیر ایک آدھ صفحہ لکھ دوں گی۔۔۔ :p :wink:

میرا بھی کچھ ایسا ہی حال ہوتا ہے۔ میں روز کا ایک ہی صفحہ لکھتی ہوں۔ پر تم نے تو کمال ہی کر دیا۔ میں مذاق کر رہی تھی اگر میں نے اپنا کام آج تمھیں کرنے کو دے دیا تو آئندہ میں سست ہو جاؤں گی کہ کوئی مدد کرنے والا ہے۔ اس لیے خود ہی لکھنے دو۔

چلو خود لکھتی ہو تو لکھ لو۔۔۔ :D
میں روزانہ کے پانچ صفحات لکھتی تھی۔۔ایک ہفتہ لگا تھا مجھے لکھنے میں۔۔۔لیکن پھر میں اور کوئی کام ساتھ نہیں کر سکتی تھی۔۔
پانچ صفحے۔ :shock: میں تو ایک بھی بڑی مشکل سے لکھتی ہوں۔ ورنہ تو باقی سارے کام رک ہی جائیں۔ خیر آج سے دو لکھنا شروع کرتی ہوں۔


سارا۔ دستخط میں شعر بہت اچھا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ خوا-دو بھی خوب ہیں، باتیں تو پندرہ پندرہ صفحوں کی کرتی ہیں اور لکھتی ایک اور پانچ ہیں، علی ترتیب،
دیکھ لیں پھر ہماری ٹیم نے آخر کار آب گم مکمل کر ہی لی۔
 

ماوراء

محفلین
ہاہاہاہا، شمشاد بھائی کتنے مزے کی بات کی ہے۔ باتیں پندرہ پندرہ صفحے کی۔۔۔ اور کام ایک صفحے کا۔ کیا کروں۔ مجھے باتیں کرنے کا بھی بہت شوق ہے نہ۔ :( :lol:

آپ کو تو معلوم ہی نہیں تھا کہ آبِ گم ختم ہو گئی ہے۔ محب نے بتایا ہے۔ :wink:
 

شمشاد

لائبریرین
اور کیا، میں تو یہی سمجھ رہا تھا کہ محب ابھی اپنا حصہ لے کر بیٹھے ہوئے ہیں۔ اور رضوان کا بھی ابھی شیئر باقی ہے۔ لیکن یہ تو دونوں نے ہی کمال کر دیا۔

اب تم ایسا کرو کہ جب رضوان آئیں تو اپنے غبارے وغیرہ ادھار دے دینا کہ ہم جشن منا لیں۔
 

ماوراء

محفلین
شکر ہے محب نے بھی اللہ اللہ کر کے اپنا حصہ لکھوا لیا ہے۔ :D
ہاں ضرور، میرے غبارے۔۔ آتش بازی کا سامان۔۔ پھول بوٹے سب تیار ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
لکھوا لیا ہے کیا مطلب، بھئی اس نے خود لکھا ہے بقلم خود میرا مطلب ہے باکییبورڈ خود، بلکہ رضوان بے تو اسے ایسے الٹے سیدھے صفے بھیجے تھے کہ لکھتے وقت اسے بھی کئی دفعہ الٹا سیدھا ہونا پڑا۔
اب یہ اس پر الزام تو نہ دھرو تم۔
 

ماوراء

محفلین
سارا نے کہا:
چلو دو بھی ٹھیک ہیں لیکن ایک تو بہت کم ہے۔۔

شعر پسند کرنے کا شکریہ۔۔۔ :D

آج میں نے تمھاری بات پر عمل کر کے دو صفحے لکھنے کے بجائے دو لائنیں ضرور لکھ لی ہیں۔ آج کے لیے اتنا ہی کر سکی۔ :lol:




شمشاد بھائی، مذاق کیا تھا۔ :(
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے پتہ ہے۔ اتنا عرصہ ہو گیا تم سے بات کرتے ہوئے، اب اتنا بھی نہیں سمجھوں گا۔
 
ماورا تو پھر ہم کب رکھیں اپنا جشن

زبردست سا ہونا چاہیے تمہیں پتا ہے نہ کتنی محنت ہوئی ہے اس پر ، شمشاد ذرا بتائیں اسے :lol:
 

ماوراء

محفلین
جشن تو اسی وقت ہوتا جب آبِ گم مکمل ہوئی تھی۔ تو مزہ آتا۔ خیر۔۔ جب مرضی رکھیں۔ میں پارٹی میں وقت پر پہنچ جاؤں گی۔ :lol:
 

شمشاد

لائبریرین
ماوراء صحیح کہہ رہی ہے کہ جشن اسی وقت منانا چاہیے تھا۔ اب جبکہ میں کل پاکستان روانہ ہو رہا ہوں اور رضوان بھی نہیں ہیں تو کیا مزہ آئے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
کیوں تمہیں کیا خطرہ ہے وہاں سے؟

ہو تو سکتا ہوں لیکن اتنا وقت کہاں ملے گا وہاں کہ لاگ آن ہو سکوں۔
 

رضوان

محفلین
ماوراء پیشگی شکریہ یہ سارے انتظامات کرنے کی حامی بھرنے کا۔
شمشاد بھائی بھی ذرا کی ذرا فارغ ہوجائیں اتنے میں کچھ کتاب کی ترتیب بھی ہوجائیگی تب ہی جشن کا مزہ ہے نا۔ جب دولہا ہی نا ہو تو بارات لے جانے کا فائدہ شمشاد بھائی کے بغیر تو لطف نہیں آئے گا نا۔
 

عمر دراز

محفلین
میں اس فورم پر نیا ہو۔ میرا تعلق ITکے شعبے سے ہے۔ مجھے ادب سے بھی دلچسپی ہے۔ علی پور کا ایلی میں نے فرسٹ ائیر میں دو راتوں میں ختم کی تھی۔ پڑھنے کے بعد مجھے بھی باقی ساتھیوں کی طرح اسکے ختم ہونے کا افسوس تھا۔
میں اس کمیونیٹی میں نیا ہوں۔ لیکن کتاب کو digitizeکرنے میں اپ لوگوں کی مدد کر سکتا ہو۔ لیکن پہلے تھوڑی سی راھنما ُی فرما دیں۔

شکریہ-
 

عمر دراز

محفلین
ڈاکٹر عباس صاحب
بہت بہت شکریہ۔ خوش آمدید کہنے کا۔


کیا یہاں “علی پور کا ایلی“ کا دوسرا حصہ “الکھ نگری“ بھی زیرِغور ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
خوش آمدید عمر دراز بھائی، علی پور کا ایلی آدھی ہو گئی ہے، مزید آدھی پر کسی بھی وقت کام شروع ہو سکتا ہے۔ اس کے بعد الکھ نگری کا کام بھی کرنا ہے، شہاب نامہ بھی تقریباً آدھی ہو چکی ہے۔ آپ بتائیں کہ کس کس طرح سے مدد کر سکتے ہیں

1۔ کتاب کو سکین کر کے پی ڈی ایف بنا کر ہمیں دینا
2۔ کتاب کو ٹائپ کروانا
3۔ پروف ریڈنگ

ان میں سے ایک یا زائد چن لیں اور بتا دیں تاکہ آپ کو باقاعدہ لائبریری کا ممبر بنا دیا جائے
 
Top