علی پور کا ایلی [تبصرے اور تجاویز]

ماوراء

محفلین
نبیل نے کہا:
السلام علیکم،

آپ سب کو میری جانب سے بھی اس سنگ میل عبور ہونے پر بہت مبارک ہو۔ اللہ تعالی آپ کو ایسی کامیابیوں سے نوازتا رہے اور یہ پراجیکٹ اسی طرح ترقی کی منزلیں طے کرتا رہے۔ آمین۔


والسلام
وعلیلم السلام،

آمین ثم آمین۔
اور آپ کو بھی بہت مبارک ہو۔
 

ماوراء

محفلین
ڈاکٹر عباس نے کہا:
ویل ڈن ماورا ۔
مبارک ھو آپ کو بہت بہت
مبارک کے اصل حقدار۔۔۔۔

جاوید اقبال
قیصرانی
اور شمشاد ہیں۔ کیونکہ سب سے زیادہ انھوں نے ہی کام کیا۔ میں تو صرف باتیں ہی کرتی رہی۔

آپ کی مبارک کا بہت بہت شکریہ۔
 

ماوراء

محفلین
رضوان نے کہا:
بہت بہت مبارک ہو
“علی پور کا ایلی“ ایک نیا موتی محفل کے تاج میں جڑنے کا شکریہ۔
تمام ٹیم کو اس لگن اور دلجمعی سے کتاب کی تکمیل پر ڈھیروں مبارکیں۔
رضوان، آپ نے جشن میں بھی ضرور آنا ہے۔ ورنہ ہمارا جشن ادھورا رہ جائے گا۔

اور آپ کو بھی مبارک ہو۔
 

شمشاد

لائبریرین
رضوان نے کہا:
شمشاد نے کہا:
خوشی ہوئی آپ کو محفل میں دیکھ کر۔ اسی بہانے آپ آئے تو سہی۔
آنے کے بہانے تو اس سے پہلے بھی کئی تھے مگر “ نا آنے “ کا بہانہ کافی تگڑا ہے۔

جی مجھے معلوم ہے “ نہ آنے “ کا بہانہ، آخر پکی پکائی بھی تو کھانی ہے ناں۔
 

ڈاکٹر عباس

محفلین
ماوراء نے کہا:
ڈاکٹر عباس نے کہا:
ویل ڈن ماورا ۔
مبارک ھو آپ کو بہت بہت
مبارک کے اصل حقدار۔۔۔۔

جاوید اقبال
قیصرانی
اور شمشاد ہیں۔ کیونکہ سب سے زیادہ انھوں نے ہی کام کیا۔ میں تو صرف باتیں ہی کرتی رہی۔

آپ کی مبارک کا بہت بہت شکریہ۔

سب احباب کو دلی مبارک باد
 

الف عین

لائبریرین
تمام ارکان محفل کو مبارکباد۔۔۔ ماوراء کو بطور خاص اس لیے کہ وہ ہی کو آرڈینیٹ کر رہی تھیں۔ خصوصی میں اہم ارکان میں منصور شمشاد اور جاوید اقبال کو نبھی مبارکباد۔
اب سب مل کر اس کی اجازت کی کوشش کریں تاکہ اسے ڈاؤن لوڈ کے لیے مہیا کیا جا سکے۔ وہ اصل اور بڑی کامیابی ہوگی۔
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

سسٹرماوراء، آپ کو یہ ناول مکمل ہونے پربہت بہت مبارک بادقبول ہو۔ اورتمام لائبریری ٹیم خصوصی طورپرقیصرانی(منصور) بھائی، اور شمشادبھائي، کوبہت بہت مبارک بادقبول ہو۔
بھائي شمشاد، ابھی توادھر ہی ہوں پاکستان کہاں گیاہوں کچھ پرابلمز ہیں۔ اورکچھ کمپیوٹرنے بھی ساتھ چھوڑدیاتھا۔ وہ کہتے ہیں کہ دکھ میں سایہ بھی ساتھ چھوڑدیتاہے تووہی والی بات ہے۔


والسلام
جاویداقبال
 

ماوراء

محفلین
وعلیکم السلام جاوید بھائی،

ہر کام میں اللہ کی بہتری ہوتی ہے، لگتا ہے علی پور کا ایلی کے جشن میں آپ نے شامل ہونا تھا اسی لیے آپ ابھی تک یہیں ہیں۔ :p باقی آپ کی پریشانیاں انشاءاللہ دور ہو جائیں گی۔

آپ کو بھی بہت بہت مبارک ہو۔ بس جشن ہو لینے دیں، پھر آپ کے سارے مسائل حل ہو جائیں گے۔ انشاءاللہ۔
 

ماوراء

محفلین
اعجاز اختر نے کہا:
تمام ارکان محفل کو مبارکباد۔۔۔ ماوراء کو بطور خاص اس لیے کہ وہ ہی کو آرڈینیٹ کر رہی تھیں۔ خصوصی میں اہم ارکان میں منصور شمشاد اور جاوید اقبال کو نبھی مبارکباد۔
اب سب مل کر اس کی اجازت کی کوشش کریں تاکہ اسے ڈاؤن لوڈ کے لیے مہیا کیا جا سکے۔ وہ اصل اور بڑی کامیابی ہوگی۔
بہت بہت شکریہ اعجاز صاحب۔ بس دعاؤں کی ضرورت ہے پھر ہر مشکل آسان ہوتی جائے گی۔
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

سسٹرماوراء، حوصلہ افزائی کابہت شکریہ ، انشاء اللہ اللہ اچھی کرے گا۔ اور جشن کی کیاتاریخ مقررہوئی اورقیصرانی بھائي، کدھر ہیں؟


والسلام
جاویداقبال
 

ماوراء

محفلین
وعلیکم السلام۔

محب علوی کچھ مصروف ہیں۔ ایک دو دن کا کہا ہے کہ انتظار کریں، پھر ہی جشن کی تاریخ مقرر کی جائے گی۔ اور قیصرانی کا تو آج ولیمہ ہے۔ وہ اپنی شادی کے آج چاول کھا رہے ہوں گے۔ :p
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

بہت خوب ، پھرتوقیصرانی بھائی کوبہت بہت شادی کی مبارک بادقبول ہو۔ واقعی انہوں نے بہت جلدی کی ہے شادی کی۔



والسلام
جاویداقبال
 
ماوراء نے کہا:
فیل کیوں ہونا ہے۔ آپ پاس ہی پاس ہیں۔ میں آپ کے بعد ہوں۔ :p

فیل ہونے میں محب پہلے نمبر پر ہے۔ :)

ایک تو اتنی محنت سے میں نے اپنے صفحات مکمل کیے اوپر سے مجھے فیل کر رہی ہو ، جاؤ میں نہیں آؤں گا تمہارے جشن میں ، اکیلی منا لینا اور تمہارا خطبہ بھی نہیں سنوں گا۔

ویسے میں نے لسٹ دیکھی ہے ، میرا نمبر تو اس میں چھٹا ہے ۔ :wink:
 

ماوراء

محفلین
محب علوی نے کہا:
ماوراء نے کہا:
فیل کیوں ہونا ہے۔ آپ پاس ہی پاس ہیں۔ میں آپ کے بعد ہوں۔ :p

فیل ہونے میں محب پہلے نمبر پر ہے۔ :)

ایک تو اتنی محنت سے میں نے اپنے صفحات مکمل کیے اوپر سے مجھے فیل کر رہی ہو ، جاؤ میں نہیں آؤں گا تمہارے جشن میں ، اکیلی منا لینا اور تمہارا خطبہ بھی نہیں سنوں گا۔

ویسے میں نے لسٹ دیکھی ہے ، میرا نمبر تو اس میں چھٹا ہے ۔ :wink:
تم نے کتنی محنت کی، مجھے اس کا اندازہ ہے۔ اور تمھیں خاص طور پر شکریہ بھی بولا تھا۔
ویسے سچ سچ بتاؤ کہ تم نے صرف 15 صفحات لکھے ہیں؟؟ فیل تو ہونا ہی تھا۔ :wink:
وہ لسٹ تو تمھیں میں نے بھیجی ہی نہیں۔ وہ جگہ خالی تھی۔

میرا خطبہ تو تمھیں سننا ہی پڑے گا، بلکہ سب سے پہلے تمھیں ہی سناؤں گی، ہاں البتہ جشن تمھارے بغیر ہو سکتا ہے۔ :wink:
 

شمشاد

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
شمشاد نے کہا:
محب اور فیل؟ یہ کیسے ہو سکتا ہے؟
یہ ہو چکا ہے شمشاد بھائی۔ ویسے میں سوچ رہی ہوں کہ اگر میں بھی 3،4 صفحات اور لکھ لیتی تو سینچری پوری کر لیتی۔ :(

اتنا ہی شوق ہے تو میں میرے کھاتے میں سے پانچ صفحے اپنے نام کر لو۔
 
Top