علی پور کا ایلی [تبصرے اور تجاویز]

بدتمیز

محفلین
قیصرانی: بہت شکریہ : )

ماورأ: پروف ریڈنگ تو مجھ سے نہیں ہوگی۔ کیونکہ punctuation سے میں پرہیز کرتا ہوں۔ ٹائپ کر سکتا ہوں لیکن ابھی کچھ اور کر رہا ہوں اور وہ بھی سکین کرنے والے صاحب اور میری وجہ سے پھنسا ہوا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
وہ تو پہلے ہی منیر نیازی کی کتاب “ جنگل میں دھنک “ کی غزلیات پر کام کر رہے ہیں۔
 
نوید ملک نے کہا:
ماوراء نے کہا:
:786:


میں ایک نئے جوش اور ولولہ سے یہ پوسٹ کرنے لگی ہوں۔ میں نے عزم کر لیا ہے کہ اس کتاب کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ اس کے لیے چاہے تو مجھے زبردستی کسی سے کام لینا ہو۔(سوری) جیسا کہ شمشاد بھائی بھی آجکل محفل میں واپس آ چکے ہیں۔ اور قیصرانی کے بھی گلے شکوے دور ہو گئے ہیں۔

ہم نے اس کام کو ٹیم ورک سے شروع کیا تھا۔ اور اب تک یہ ٹیم بکھر چکی ہے۔ اس ٹیم میں اب صرف چند ایک لوگ ہی لکھنے میں ایکٹو ہیں۔ میں نوید کی بہت مشکور ہوں کہ میرے صرف ایک بار کہنے پر انھوں نے میری بات مانی۔ اور بہت تیز رفتاری سے اپنے صفحات مکمل کر رہے ہیں۔ بلکہ یہ بھی وعدہ کیا ہے کہ جہاں تک ہو سکے گا وہ ضرور لکھیں گے۔ (نوید نے ویسے تو شکریہ کہنے پر پابندی لگائی ہے۔لیکن وقفے وقفے سے یہ بہت ضروری ہوتا ہے۔:D)
آجکل حجاب، شگفتہ (میرا خیال ہے)، محب، نوید اور میں لکھ رہے ہیں۔

میں خاص طور پر شمشاد بھائی، قیصرانی اور جاوید سے کہوں گی کہ پلیز کچھ مدد کروا دیں۔ کہ اب منزل زیادہ دور نہیں۔

ماوراء آپکے پرجوش اور پر عزم خطاب سے ثابت ہوا کہ واقعی آپ میں سیاسیانہ و قائدانہ صلاحتیں خاصی ہیں۔ اللہ کرے زورِ خطابت اور زیادہ :lol:
یہ ایک اچھا خاصا بڑا پراجیکٹ ہے جس کو آپ لوگ بڑی محنت سے جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ اپنے تئیں بھرپور کوشش رہے گی کہ جتنا زیادہ اسکو لکھ سکا ۔
اور ماوراء لگتا ہے آپکو وہ پنجابی مثال بھول گئی شاید :wink:

محب آپ کا بھی بہت ششششششششششششکریہ لیکن اتنا مکھن اکٹھا ہی لگا دیا:p

نوید اس میں شکریہ کی کیا بات ہے یہ تو میرا فرض‌ تھا :lol:

اور مکھن اکھٹا ہی لگایا جائے تو فائدہ ہوتا ہے تھوڑے تھوڑے کا تو پتا بھی نہیں چلتا :wink:
 
شمشاد نے کہا:
مکھن لگ لگ کر ہی یہ پھسلتی جا رہی ہے۔

اور محب نے بھی موقع سے فائدہ اٹھایا، آج بکری کم ہوئی تو بچا ہوا سارے کا سارا ادھر لڑھکا دیا۔

پتہ بھی ہے لائبریری ٹیم کے 32 ارکان ہیں اور تعجب ہے کہ کتاب ابھی تک ختم نہیں ہوئی۔

شمشاد بالکل صحیح پہچانا اور کیوں نہ پہچانتے کہ سانجھے دار رہے ہیں کاروبار میں ۔

لائبریری کے ٣٢ میں سے چند ہی ارکان فعال ہیں اور وہ بھی اب ہوئے ہیں پھر سے ورنہ ماورا کے پرجوش خطاب سے پہلے تو مجھ سمیت سب غفلت کی نیند سو رہے تھے البتہ میں نے حسب معمول سب سے پہلے تقریر کرکے اپنا کام نمٹا دیا۔ :)
 
ماوراء نے کہا:
محب علوی نے کہا:
ماشاءللہ ماورا خدا نظرِ بد سے بچائے تم تو پوری خطیب بنتی جارہی ہو۔

لگتا ہے الیکشن لڑ لڑ کر تمہیں تقریریں اور رائے عامہ کو اپنے حق میں ہموار کرنے کا سلیقہ آگیا ہے ( دعائیں مجھے دینا نہ بھولنا جس نے کڑی ریاضت کے بعد یہ فن سکھایا تمہیں )۔ بسم اللہ سے شروع کرکے تم نے منجھے ہوئے سیاست دانوں والا کام کیا ہے اور اس کے فورا بعد جوش اور ولولے کا ذکر کرکے جو عزم کا اظہار کیا ہے اس کے بعد بندے ایک طرف کتاب خود ختم ہونے کا اعلان کردے گی ۔

لوگوں سے کام لینے کا فن تو جانتی ہو جیسا کہ ہم گذشتہ کتابوں میں لوگوں کو بہلا پھسلا کر لاتے رہے ہیں اور ان سے یہ نیک کام کرواتے رہے ہیں تو اس دفعہ بھی لوگ آئیں گے اور ذوق و شوق سے کام کریں گے اور بغیر زبردستی کے۔ شمشاد ، قیصرانی ، جاوید تو اپنے ہی بندے ہیں ان کے علاوہ مجھے نوید میں ایک ابھرتا ہوا روشن ستارہ نظر آتا ہے جو لائبریری کے آسمان پر پوری آب و تاب سے چمکنے والا ہے۔ اس کے علاوہ میں دیکھ رہا ہوں کہ ظفر احمد بہت چہچہاتے ہیں مگر کام کم کم ہی کرتے ہیں ، ان سے گذارش ہے کہ کچھ دھیان کام کی طرف بھی دیں اور بغیر کہے لکھنے کی ذمہ داری قبول کریں۔

ضبط نے بھی بہت ضبط سے کام لے لیا ، اب لکھنے کی باری ہے اور علی پور کا ایلی سے بہتر اور کیا کتاب ہوگی لکھنے کے لیے ، توجہ کریں۔
پاکستانی بھائی سے امیدیں ہیں مجھے کہ وہ ہاتھ ضرور بٹائیں گے ہمارا۔

اس کے علاوہ شمیل کہاں ہو تم ، لائبریری نے تمہیں پکارا ہے ۔

اور جو رہ گیا ہو وہ خود ہی آجائے مجھے کہنے کی ضرورت نہ پڑے ورنہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہاں محب، مجھے لگا کہ شاید میں نے یہ کتاب شروع کرتے ہوئے اللہ کا نام نہیں لیا تھا اور شاید اسی لیے اس میں برکت نہیں ہوئی اور کام اتنا آہستہ ہو رہا ہے۔ ورنہ یقین کرو زاویہ کی بار ہماری ٹیم اتنی مستحکم تھی۔
تقریر کا فن سکھانے کا بہت شکریہ۔ ویسے آجکل میں کی “تقریر کا فن“ اور “سیاست نامہ“ پڑھ رہی ہوں۔ میں بھی کہوں کہ اتنی ذہین میں کیسے ہو گئی کہ کتاب سے اتنی جلدی سیکھنے لگی۔ یاد آیا کہ تمھاری ریاضت کا اثر ہے۔

ہاں بالکل تم نے صحیح نام یاد کروائے۔ ضبط، شمیل اور ظفر۔ تم ایسا کرو ظفر کو بہلاؤ (بہلاؤ کا مطلب صحیح لینا) مجھے ان سے ذرا ڈر لگتا ہے۔

اچھا کیا تم نے جو اس دفعہ بسم اللہ سے کام شروع کیا اور واقعی حیرت انگیز رفتار سے کام ہوا ہے ، ناقابل یقین ۔

بہت خوب ساتھ ساتھ کتابیں بھی ویسی پڑھ رہی ہو جیسی باتیں کررہی ہو ، اب تو تمہارے کہے کا اثر بڑھتا ہی جا رہا ہے ۔ زورِ بیان کی کوئی حد بھی مقرر کی ہے کہ نہیں۔

ظفر کو بہلانے کا موقع نہیں ملا اور لگتا ہے اب ضرورت بھی نہیں ، چلو اگلی کتاب کے لیے سہی۔
 
اس وقت جس رفتار سے یہ کتاب جا رہی ہے مجھے اس کتاب کے آغاز کی رفتار یاد آگئی تب بھی بہت تیز گئی تھی اور اب بھی بہت تیز ہوگئی ہے ، ماشاءللہ۔

لائبریری ممبران میں ضبط اور ظفر احمد کو ایک بار پھر بلانا چاہوں گا تاکہ وہ اگلی کتاب کے لیے تیار ہوسکیں۔ :)

باقی سندباد، ‌ :) نوید ملک کو خوش آمدید اور ان کا جذبہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی اور مجھے امید ہے کہ اب وہ ہمارے مستقل ممبران ہوں گے۔

حجاب ، باتوں کے ساتھ تمہاری کام کی رفتار بھی تسلی بخش ہے۔ :lol:


جاوید بھائی، شمشاد، قیصرانی حسب معمول تیز رفتار رہے اور اپنا سابقہ ریکارڈ برقرار رکھا۔ شاباش

اور کوئی رہ تو نہیں گیا :)
 

ماوراء

محفلین
میں رہ گئی ہوں نہ۔ :(


اور باس۔۔؟؟
273_6da22096_1.gif
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

اللہ تعالی کے فضل اورآپ سب کی دعاؤں کی بدولت میں نے علی پورکاایلی کے صفحات 1116 تا 11145 بھی مکمل کرکے وکی پرڈال دئیے ہیں اس کالنک یہاں ہے۔

علی پورکاایلی

والسلام
جاویداقبال
 

عمر سیف

محفلین
مجھے ایک دو ممبران کی طرف سے دعوت نامے ملے پر ان کے جواب میں نہیں دے سکا۔ یہ ہرگز نہیں کہ اہمیت نہیں دی گئی یا میں نے پڑھے نہیں۔
اعجاز چاچو کو میں پی ایم میں ساری بات بتا چکا ہوں۔ اور یہاں ایک بات پھر کہنا چاہوں گا۔
مجھے اُردو شاعری میں دلچسپی ہے، اُردو نثر میں نہیں۔ اس لیے میں کسی بھی نثری کام میں مدد نہیں کر پاؤنگا۔ ہاں البتہ شاعری کی کتابوں کو لکھنے کے لیے میں حاضر ہوں۔
اگر سکین شدہ شاعری مجھے سینڈ کی جائے تو بھی اور کچھ میں خود سے کوشش کر کے لائبریری کے لیے لکھنا چاہتا ہوں۔

ابھی فالحال میں منیر نیازی کی کتاب “ جنگل میں دھنک “ کی غزلیات پہ کام کر رہا ہوں جو کہ جلد ختم ہو جائے گا۔ اس کے بعد میرا ارادہ فاخرہ بتول کی کتاب “ محبت کی نہیں تم نے“ لکھنے کا ہے۔
اگر آپ میں سے شاعری کی کتابوں کو سکین کر کے سینڈ کر سکے تو میں حاضر ہوں۔ پہلا رابطہ مجھ سے کیجیئے گا۔
نثری کام کے معذرت۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ لیں میں نے صفحات 66 سے 95 تک لکھ کر پوسٹ کر دیئے ہیں۔ اب اگر آنسہ ماوراء بیگم اپ ڈیٹ دے دیں تو نوازش ہو گی۔ (ایسا نہ ہو کہ 30 صفحے اور پکڑا دیں)
 
Top