علی پور کا ایلی [تبصرے اور تجاویز]

شمشاد آپ نے بھی ہر بار بھلانے کا تہیہ کر رکھا ہے اور ہم نے یاد کروانے کا

یوزر ہے urdumehfil اور پاس ورڈ میں محفل کی جگہ ہے بکس ، سمجھ گئے نہ :)
 
شمشاد

لائبریرین
آپ حضرات نوٹ کر لیں کہ صفحہ 906 سے 935 تک میرے ذمے ہیں۔
ایسا نہ ہو کہ کوئی اور رکن بھی یہی لکھنا شروع کر دے۔
 
ماوراء

محفلین
الکھ نگری کی مکمل فائلز آ چکی ہیں۔ لیکن اس کو شروع کرنے سے پہلے میرا بہت دل ہے کہ ہم زاویہ 3 کو شروع کریں۔

زاویہ 3 ویسے تو آپ کو محفل کے جی میل اکاؤنٹ سے مل جائے گی۔ لیکن یہاں آپ آسانی سے ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

ماوراء ، زاویہ کے لئے ایک نیا تانا بانا کھول کر آغاز کر دیں۔ دوسری جانب محب علوی الکھ نگری کا آغاز کر چکے ہیں تو وہاں بھی ساتھ ساتھ کام ہوتا رہے ۔
 
شمشاد

لائبریرین
ماوراء نے کہا:

جیسے آپ سب کی مرضی، ویسے میرا خیال یہ ہے کہ ایک کتاب مکمل ہو جائے تو دوسری شروع کی جائے۔

“ علی پور کا ایلی“ کی کیا پوزیشن ہے؟ کتنی باقی رہتی ہے؟
 
شمشاد

لائبریرین
یہ لو ماوراء بی بی میں نے “علی پور کا ایلی“ کے صفحہ نمبر 906 سے 935 تک لکھ کر پوسٹ کر دیئے ہیں۔ اب میرے ذمے کچھ نہیں ہے۔

اور کچھ ؟؟؟؟؟؟؟
 
شمشاد

لائبریرین
شاکر بھائی آپ مصروف آدی ہیں۔ چھوڑیں رہنے دیں لکھنے کو، مجھے بتا دیں، میں لکھ دیتا ہوں۔
 
دوست

محفلین
بھائی جی خود ہی لکھنا ہے۔ جو مرضی ہوجائے اور اب تو لکھنا ہے چاہے زمین آسمان ایک ہوجائیں۔ بس بہت ہوگیا۔
 
ماوراء

محفلین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
السلام علیکم

ماوراء ، زاویہ کے لئے ایک نیا تانا بانا کھول کر آغاز کر دیں۔ دوسری جانب محب علوی الکھ نگری کا آغاز کر چکے ہیں تو وہاں بھی ساتھ ساتھ کام ہوتا رہے ۔

وعلیکم السلام

شگفتہ، زاویہ کے لیے تب ہی کام شروع کریں جب علی پور کا ایلی مکمل ہو۔ محب کا تو ابھی علی پور کا ایلی کا حصہ مکمل نہیں ہوا۔ اگر الکھ نگری کا آغاز ہو چکا ہے تو پھر اسی کو ہم مل کر پہلے ختم کر لیتے ہیں۔ کیونکہ اگر ایک ساتھ اتنی کتابوں پر کام شروع ہو گیا تو کوئی ترتیب نہیں رہے گی۔ اور ہماری ٹیم اتنی بڑی بھی نہیں ہے کہ ان میں یہ سارا کام بانٹا جا سکے۔
 
ماوراء

محفلین
شمشاد نے کہا:
ماوراء نے کہا:
الکھ نگری کی مکمل فائلز آ چکی ہیں۔ لیکن اس کو شروع کرنے سے پہلے میرا بہت دل ہے کہ ہم زاویہ 3 کو شروع کریں۔

زاویہ 3 ویسے تو آپ کو محفل کے جی میل اکاؤنٹ سے مل جائے گی۔ لیکن یہاں آپ آسانی سے ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔

جیسے آپ سب کی مرضی، ویسے میرا خیال یہ ہے کہ ایک کتاب مکمل ہو جائے تو دوسری شروع کی جائے۔
میں آپ کی بات سے متفق ہوں۔

“ علی پور کا ایلی“ کی کیا پوزیشن ہے؟ کتنی باقی رہتی ہے؟

میں کوشش کرتی ہوں سراغ لگانے کی۔۔ جو صفحات لکھے جا چکے ہیں اور جو باقی ہیں۔ :roll:
 
Top