علوی نستعلیق اب وائس آف امریکہ کی ویب پر بھی

زین

لائبریرین
امجد علوی صاحب بہت بہت مبارک ہو ۔ یقیناً یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے ۔

یہاں اردو محفل پر ہی ظہور سولنگی صاحب نے بتایا تھا کہ بی بی سی اردو کی ویب سائٹ میں بنیادی تبدیلیاں لائی جارہی ہیں۔ اس سلسلے میں‌، انہیں نستعلق فونٹ استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاسکتا ہے ۔

علوی نستعلیق پر میں نے فانٹ ڈیویلپمنٹ ختم نہیں کردی بلکہ اردو زبان سے محبت رکھنے والوں کے لئے یہ خوش خبری ہوگی جلد ہی ایک بہت ہی خوبصورت قلم کے حامل خطاط کی خطاطی پر مشتمل ایک ایسا فانٹ ہم منظر عام پر لا رہے ہیں جو مستقبل میں اردو کی ترویج کے لئے کام کرنے والوں کے لئے ہمیشہ ایک مشعل راہ ثابت ہوگا۔ انشاء اللہ۔
زبردست ۔ یہ تو ایک اور خوش خبری سنادی آپ نے ۔
ہمیں شدت سے انتظار رہے گا۔
 
arifkarim

معطل
علوی نستعلیق پر میں نے فانٹ ڈیویلپمنٹ ختم نہیں کردی بلکہ اردو زبان سے محبت رکھنے والوں کے لئے یہ خوش خبری ہوگی جلد ہی ایک بہت ہی خوبصورت قلم کے حامل خطاط کی خطاطی پر مشتمل ایک ایسا فانٹ ہم منظر عام پر لا رہے ہیں جو مستقبل میں اردو کی ترویج کے لئے کام کرنے والوں کے لئے ہمیشہ ایک مشعل راہ ثابت ہوگا۔ انشاء اللہ۔

ماشاءاللہ! کیا یہ وہی فانٹ ہے جسکا نمونہ کچھ عرصہ قبل آپنے پوسٹ کیا تھا؟
 
جیسبادی

محفلین
royalty بارے سوال کا کسی نے جواب نہیں دیا!

دوسری بات کہ علوی نستعلیق پر وکیپیڈیا پر کوئی مضمون موجود نہیں جبکہ نفیس اور پاک فونٹ پر موجود ہیں۔
 
الف عین

لائبریرین
اوہو۔۔ شاید میرے بیان سے کچھ غلط فہمی ہو گئی۔۔ کہنے کا مقصد صرف یہ تھا کہ جمیل بعد میں آیا۔ اس کے بارے میں اب بھی کسی کو پتہ نہیں کہ اس کے پس پردہ کون ہے، جمیل نستعلیق کون ہیں، یہ فانٹ کس کس طرح بنا۔ لیکن کیوں کہ بعد میں آیا اور اس سے پہلے ہی بہت سی سائٹس علوی کو اپنا چکی تھیں۔
فیہ الحال جمیل نستعلیق بہتر ہو سکتا ہے، لیکن ہم کو علوی امجد سے ایسی ہی امیدیں تھیں کہ وہ مایوں نہیں ہوں گے۔۔
بہر حال اب میں اس نئے فانٹ کا منتظر ہوں جس میں امید ہے کہ بہت سی غلطیاں سدھار لی گئی ہوں گی۔
میں اپنی لائبریری کی کتب کے فارمیٹ لے لئے بے چینی سے کسی اچھے نستعلیق فانٹ کا منتظر ہوں۔
 
علوی نستعلیق میں جو چند ایک خامیاں ہیں ان کو درست کر لیا جائے تو چہ معنی دارد کے کوئی ویب سایٹ کیوں استعمال نہ کرے گی۔
 
علومی نستعلیق فونٹ کی رائلٹی کا حق امجد حسین علوی صاحب کا ہی حق ہے۔ اس کےلیے ہمیں علوی امجد صاحب کی بھرپور حمایت کرنی چاہیے۔
 
بلال

محفلین
میں نے ابھی چیک کیا ہے۔ مجھے علوی نستعلیق میں نظر نہیں آئی!

جی اب نہیں ہے لیکن جب یہ دھاگہ شروع ہوا تھا تب وہاں یعنی وائس آف امریکہ پر علوی نستعلیق استعمال ہو رہا تھا۔ اور کافی عرصہ ہوتا رہا ہے لیکن اب شاید انہوں نے ختم کر دیا ہے۔۔۔ میرا خیال میں یہ آج کل میں ہی ختم ہوا ہے۔۔۔
 
جی ہاں۔ پہلے تو میں‌نے خود وہاں دیکھا ہے۔ شاید سانچہ بدلنے کے بعد ایسا کیا گیا ہے؟!
 
بلال

محفلین
جہاں تک میرا خیال ہے کوئی بھی بڑی ویب سائیٹ جیسے وائس آف امریکہ اردو، بی بی سی اردو یا جنگ وغیرہ کبھی بھی موجودہ صورتِ حال میں علوی نستعلیق یا جمیل نوری نستعلیق استعمال نہیں کریں گی۔۔۔ علوی نستعلیق اپڈیٹ نہیں ہو رہا اور فائر فاکس میں جگہ جگہ لائن ٹوٹ جاتی ہے یا لائن اپنی جگہ سے نیچے چلی جاتی ہے۔ اور جمیل نستعلیق دوسرے کاپی رائٹ فونٹس کو استعمال کر کے بنا ہے۔ باقی میں نے دیکھا ہے کہ انٹرنیٹ ایکسپلورر پر کئی سائیٹ جو علوی نستعلیق یا جمیل نستعلیق استعمال کر رہی ہیں وہ بہت سلو ہو جاتی ہیں۔ اس لئے بڑی ویب سائیٹ ایسے کام نہیں کریں گی۔
 
خیر یہ کاپی رائٹ وغیرہ انکا ذاتی مسئلہ ہے۔ کمپیوٹر کی تھکاوٹ کی وجہ سے فانٹ رینڈرنگ کا سست ہونا عام بات ہے۔ باقی اردو سائٹس میں نوری نستعلیق کی جدت کے بعد بھی کوئی نسخ پر ہی قائم رہنا چاہتا ہے تو یقیناً اسکو بد صورتی پر کمپرومائز کرنا ہوگا۔
 
شاید آپ کو بات سمجھنے میں مشکل ہوئی ہے۔۔۔ بڑی ویب سائیٹ کے لئے کاپی رائٹ کا مسئلہ بہت بڑا ہوتا ہے۔ آج کوئی بڑی ویب سائیٹ کسی دوسری بڑی ویب سائیٹ کا مواد لگائے تو کل نہیں تو پرسوں اس پر کیس ضرور درج ہو جائے گا اور کئی ایسے لوگ موجود ہوتے ہیں جو دوسروں کو مار دینے کے لئے ایسے کام بخوشی کرتے ہیں اور متعلقہ ویب سائیٹ کو اطلاع بھی کردیتے ہیں۔
فونٹ رینڈرنگ کے لئے اب پاکستان کی ایک بہت بڑی تعداد سپر کمپیوٹر لینے سے تو رہی۔ یہاں اللہ اللہ کر کے لوگوں کو یونیکوڈ اردو کی طرف لایا جاتا ہے اور آپ کمپیوٹر کی تھکاوٹ کا کہتے ہیں۔
کافی عرصہ سے اس موضوع پر لکھنے کا سوچ رہا ہوں۔ لگتا ہے اب لکھنا ہی پڑے گا۔
 
arifkarim

معطل
اوہو بھائی۔ یہ ایسی بات نہیں کہ اتنا سیریس لیا جائے۔ پینٹئم 4 پر نستعلیق ٹھیک رینڈر ہوتاہے،
 
Top