ونڈوز علم الاعداد کی رو سے اپنے نام کا عدد معلوم کیجئے

متلاشی

محفلین
متلاشی بھائی آپنے جو کام کیا وہ قابل تعریف ہےاب جسکو اعتراض کرناہے وہ اعتراض کریگا اورجسکواس سے فائدہ اٹھانے وہ آپ کودعاء دیگا
مگریہ بہت مختصر ہے اس میں آپ اگراور محنت کرلیں تویہ بہت مفید سوفٹ ویئر بنجائے گا مثلا اس میں ایک سے 9 تک کےاعداد کا تعارف بھی ہوجائے توکیا ہی کہناہے اور وغیرہ وغیرہ

جناب1 سے 9 تک اعداد کا تعارف اگر مجھے آپ کروا دیں تو میں اس کو سوفٹ وئیر میں ڈال دوں گا۔۔۔۔ مجھے ان کے بارے معلوم نہیں۔۔۔ آپ کا جواب کا انتظار رہےگا۔۔
 
متلاشی اس سلسلے آپ روحانی باباکی پوسٹ نمبر 10کا ٹھریڈ چیک کرے بہت ہی جامع اور عمدہ تحریر ہے اور روحانی بابا اس میں مزید تعاون سے نوازے تو مہر بانی ہوگی اور ایک بات اور عرض کرنی ہے اگر اس میں سے خانو کاکالم ختم کرکے ڈاریکٹ کلک ایبل کردیا جائے توزیادہ بہتر ہے کیوں کہ باربار خانوں کو سلیکٹ کرنابھی ایک مسئلہ ہے امید ہے آپ اسپر ضرور توجہ فرمائیں گے
 
سندباد

لائبریرین
یہ ضروری نہیں کہ محفل میں ہمیشہ مخصوص لوگوں ہی کی پسند کی کوئی چیز متعارف کی جائے۔ ہر شخص کی دل چسپی اور پسند الگ الگ ہوتی ہے۔ علم الاعداد ایک علم ہے اور بہت سے لوگوں کو اس سے دل چسپی ہے۔ اس لئے یہ پروگرام ان لوگوں کے لئے نہایت مفید ہے۔ ہمیں محفل میں متنوع چیزوں کو خوش آمدید کہنا چاہئے۔ اگر کوئی ایسی نئی چیز متعارف کراتا ہے جو ہماری دل چسپی کی نہ ہو لیکن اس کے شائقین موجو ہوں تو ہمیں اس کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے۔
 
السلام علیکم تمام دوستوں کو عیدکی بہت بہت مبارک باد قبول ہو سند باد میں آپکی بات سے پوری طرح اتفاق کرتاہوں حوصلہ افضائی بھی ہو اور ایواڈ بھی ملیں
 
فاتح

لائبریرین
اسطرح کے بہت سارے سوفٹ ویئر مختلف سائٹس پر پڑے ہوئے ہیں اور کچھ آن لائن بھی مؤجود ہیں لیکن سب میں ایک بہت بڑی خامی یہ ہے کہ یہ صرف اور صرف علم جفر یا پھر عربی زبان کے لیئے بنائے گئے ہیں کیونکہ آپ ان میں اگر یہ نام لکھیں اور انٹر کریں تو جواب ندارد۔۔۔۔
گیلانی
پرویز
چاند
نبیل کے لکھے ہوئے جاوا سکرپٹ کو یہاں دیکھیے۔ اس میں گ پ اور چ وغیرہ کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
 
آپ کے دیئے ہوئے لنک پر کوئی بھی نام دینے سے کچھ نہیں لکھا آتا آپ اس کو چیک کریں اور پھر مجھے بتائیں کہ آیا میری بات درست ہے یا غلط
 
نبیل

تکنیکی معاون
فاتح نے شاید کوڈ میں کچھ ردوبدل کیا ہے۔
یہ لائن غلط ہے:

کوڈ:
resultcode.value= res;

اس کی جگہ یہ لائن ہونی چاہیے؛

کوڈ:
resultText.value= res;
 
فاتح

لائبریرین
آپ کے دیئے ہوئے لنک پر کوئی بھی نام دینے سے کچھ نہیں لکھا آتا آپ اس کو چیک کریں اور پھر مجھے بتائیں کہ آیا میری بات درست ہے یا غلط
توجہ دلانے پر ممنون ہوں۔انٹرنیٹ ایکسپلورر میں صحیح کام کر رہا ہے لیکن فائر فاکس میں نہیں کرتا۔
 
فاتح

لائبریرین
فاتح نے شاید کوڈ میں کچھ ردوبدل کیا ہے۔
یہ لائن غلط ہے:

کوڈ:
resultcode.value= res;

اس کی جگہ یہ لائن ہونی چاہیے؛

کوڈ:
resultText.value= res;
میں اور کوڈ میں تبدیلی۔۔۔ توبہ توبہ خدا خدا کیجیے۔۔۔ ;)
یقینا پرانے سرور سے کاپی کرنے کے دوران کوئی گڑبڑ ہو گئی ہے۔ میں آپ کی بتائی ہوئی یہ تبدیلی کر کے دیکھتا ہوں۔
 
کوئی ایسا سافٹ وئیر ہونا چاہئیے کہ اس میں ٹیکسٹ کو بس پیسٹ کریں یا لکھیں اور خودبخود جواب نکل آئے۔۔۔صلائے عام ہے یارانِ نکتہ داں کیلئے:)
 
فاتح

لائبریرین
کوئی ایسا سافٹ وئیر ہونا چاہئیے کہ اس میں ٹیکسٹ کو بس پیسٹ کریں یا لکھیں اور خودبخود جواب نکل آئے۔۔۔صلائے عام ہے یارانِ نکتہ داں کیلئے:)
نبیل صاحب کے لکھے ہوئے کوڈ سے یہی کام ہوتا ہے کہ اس ٹیکسٹ باکس میں خواہ ٹائپ کیا جائے یا پیسٹ، ہر دو صورتوں میں جواب نکل آتا ہے۔ لیکن "خود بخود" کی جگہ بٹن دبانے کی تکلیف سے گزرنا پڑتا ہے۔ :LOL:
 
میں نے انٹر نیٹ ایکسپلورر میں چیک کیا ہے ادھر ٹھیک کام کرتا ہے۔ لیکن ایک بہت بڑا مسئلہ بن گیا ہے وہ یہ ہے کہ
اس سوفویئر میں گ کی قیمت ک کے قائم مقام20 اور چ کی قیمت ج کے 03مقرر یا ڈیفالٹ کی گئی ہے جبکہ صحیح قیمت کچھ اسطرح سے ہے
گ کی اصل قیمت 03 ہے کیونکہ گ کو عربی زبان میں ج کی جگہ بولا جاتا ہے جیسا کہ مصری کبھی بھی جمیلہ کو جمیلہ کے تلفظ سے نہیں ادا کرتے ہیں بلکہ وہ ہمیشہ گمیلہ اور جمال کو گمال کہہ کر بلاتے ہیں اسی طرح جیسا کہ سب جانتے ہیں اصل لفظ گیلان ہے لیکن جیلان پڑھا جاتا ہے۔
اسی طرح چ کی اصل قیمت 300 ہے جو کہ ش کے قائم مقام ہے دیکھئے عرب لوگ کبھی چائے کو جائے نہیں کہیں بلکہ وہ شائے کہتے ہیں۔
امید کرتا ہوں کہ سوفٹ ویئر میں تصحیح کی جائے گی۔ شکریہ
 
جناب محمود غزنوی صاحب ق اور ک کے مخرج میں زمین آسمان کا فرق ہے اور چونکہ آپ کو علم الاعداد کا کچھ پتہ نہیں ہے اس لیئے آپ ایسی بات کرہے ہیں دراصل جس طرف میں اشارہ کررہا ہوں یعنی ک اور گ اور ج اور چ تو یہ قیمتیں میری نہیں بلکہ استادان فن کی مقرر کردہ ہے جن میں پاکستان کی سطح پر جناب کاش البرنی مرحوم کراچی والے اور غلام رسول عائلی لاڑکانہ نے اس موضوع پر کافی کام کیا ہے۔
 
یہ کوتاہی میری ہے نہ کہ نبیل صاحب کی۔ اضافی اردو حروف کے اعداد اس خاکسار نے اپنی عقل کے مطابق وضع کر لیے تھے۔ معذرت خواہ ہوں۔ آپ کے اور اساتذہ کے مجوزہ اعداد کے مطابق درست کیے دیتا ہوں۔
 
Top