علامہ دہشتناک : صفحہ 24 - 25 : نواں صفحہ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین


9734og.jpg



 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم


یہ صفحہ مقابلے کے کھیل سے متعلق ہے ۔ مقابلے میں شرکت کے لیے اس پوسٹ کو دیکھیں ۔

اگر آپ اس کھیل میں شرکت کرنا چاہیں تو اپنا انفرادی نام / اپنی ٹیم کی نشاندہی یہاں درج کیجیے۔

انفرادی شرکت کی صورت میں درج ذیل مراحل میں سے صرف کسی ایک کا انتخاب آپ کو کرنا ہے۔


صفحہ تحریر / ٹائپ کرنا

صفحہ کی پہلی پروف ریڈنگ
صفحہ کی دوسری پروف ریڈنگ
صفحہ کی تیسری/ آخری پروف ریڈنگ


شکریہ
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

اس صفحہ کو تحریر اور اس کی پہلی پروف ریڈ جن اراکین کے پاس ہو نام یہاں دے دیں تاکہ میں اپڈیٹ جدول میں شامل کر سکوں ۔ شکریہ
 

ابو کاشان

محفلین
میرا کام تحریر کرنا ہے میں کر رہا ہوں۔ پروف ریڈ کون کرے گا معلوم نہیں۔
ابھی تک خرم بھائی نے ٹیم کےلیئے رابطہ نہیں کیا۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ارے بھائی میں نے رابطہ کر لیا ہے ابو کاشان بھائی پروف ریڈ تو بہت مشکل ہے میں تو لکھنے والو میں سے ہوں
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین




نواں صفحہ




صفحہ | منتخب کرنے والی ٹیم | تحریر | پہلی پروف ریڈنگ | دوسری پروف ریڈنگ | آخری پروف ریڈنگ | پراگریس

نواں : 24 - 25 | ٹیم 3 | ---- | ---- | ---- | ---- | 20%







 

ابو کاشان

محفلین
"پولیس اُس کے بارے میں کیا معلوم کرنا چاہتی تھی۔!"
"آخری ٹکیاں استعمال کرنے سے پہلے وہ کہاں سے آئی تھی۔!"
"ہاں۔۔۔۔ یہ ضروری سوال ہے۔!" علامہ نے پُر تفکّر لہجے میں کہا۔
"سر کیوں نہ ہم اپنے طور پر پتہ لگانے کی کوشش کریں۔!"
"وقت ضائع کرنے سے کیا فائدہ۔۔۔۔ وہ واپس تو نہیں آ سکتی۔!"
"میں اس کے لئے بہت مغموم ہوں۔!"
"شیلا۔!" وہ تیز لہجے میں بولا۔ "یہ جہالت کی بات ہے۔! کسی کے مرنے کا غم اسے ہونا چاہئے جسے خود نہ مرنا ہو۔!"
"مم ۔۔۔۔ میں نہیں سمجھی۔!"
"ایک دن ہم سب مر جائیں گے۔ لہٰذا کسی کے مرنے کا غم احمقانہ اندازِ فکر ہے۔"
"یہ تو ٹھیک ہے جناب۔!"
"شعور نے جہاں ہمیں ذہانت عطا کی ہے۔ وہیں کچھ احمقانہ کیفیتیں بھی ہم پر مسلط کر دی ہیں۔ ہمیں ان سے پیچھا چُھڑایا چاہئے۔"
شیلا کچھ نہ بولی۔!
"یقیناً کوئی اس کا دشمن تھا جس کا علم خود اسے بھی نہیں تھا۔!"
"وہ بہت اچھی لڑکی تھی۔ سر کوئی بھی اسے ناپسند نہیں کرتا تھا۔ حتٰی کہ سوتیلی ماں کی لاڈلی تھی۔!"
"سوتیلی ماں دوسری بہن کو بھی اسی طرح ختم کرا دے گی اور دوسرے اسے فرشتہ شمجھتے رہیں گے۔ یہی ہے ذہانت۔۔۔۔ واہ۔"
"میں تصور بھی نہیں کر سکتی۔!"
"اس کی سوتیلی ماں کو میرے خصوصی حلقے میں ہونا چاہئے تھا۔!"
شیلا پھر خاموش رہی۔ اس کے چہرے پر تکدر کے آثار تھے۔
علامہ اسے گھورتا ہوا بولا۔! "تم یقین نہیں کرو گی۔ وہ بہت ذہین عورت معلوم ہوتی ہے۔ پولیس اس کے خلاف کچھ بھی ثابت نہیں کر سکے گی۔ بہرحال اب تم اس معاملے کی طرف سے اپنا ذہن ہٹا لو۔ اگر پولیس کیمپنگ کے بارے میں پوچھے تو تم صفائی سے پر بات بتا سکتی ہو۔ میری کیمپنگ کوئی پوشیدہ معاملہ نہیں ہے۔!"
"میری زبان سے ہر گز نہ نکل سکے گا کہ میں شاہ دار کے بہانے کہیں اور لے گئی تھی۔"
"تمہارا ذاتی معاملہ ہے۔ میں کیا کہہ سکتا ہوں۔! لیکن اس کا افسوس ہمیشہ رہے گا کہ میں نے نادانستگی میں ایک بڑی غلطی کی تھی۔!"
"کیسی غلطی جناب۔!"
"یہی کہ ایک بیک ورڈ گھرانے کی لڑکی کو اپنے خصوصی حلقے میں جگہ دے دی تھی۔"
"مجھے اس پر شرمندگی ہے جناب۔!"
"خیر آئندہ احتیاط رکھنا۔"بس اب جاؤ۔۔۔۔ پولیس سے اس لئے خائف ہونے کی ضرورت نہیں کہ یاسمین تمہارے حلقے سے تعلق رکھتی تھی۔"
"میں خائف نہیں ہوں جناب صرف اس لئے آئی تھی کہ آپ کو آگاہ کر دوں۔"
"اگر پولیس کو یہ علم ہو بھی گیا کہ تم اسے وہاں نہیں لے گئی تھیں جہاں کا بہانہ کیا تھا۔ تو بھی اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ایک ہفتہ پہلے جو کچھ بھی ہوا تھا۔ اس کا اس کی موت سے کیا تعلق۔"
شیلا چلی گئی تھی اور علامہ نے فون پر کسی کے نمبر ڈائیل کئے تھے اور دوسری طرف سے جواب ملنے پر ماؤتھ پیس میں بولا تھا۔
"پیٹر کو فون پر بلا دیجئے۔" تھوڑی دیر بعد پیٹر کی آواز آئی تھی۔
"تم کتنی دیر میں مجھ تک پہنچ سکتے ہو۔!" علامہ نے پوچھا۔
"زیادہ سے زیادہ پندرہ منٹ میں۔"
"بس تو پھر آ جاؤ۔"
"بہت بہتر جناب۔!"
علامہ نے ریسیور کریڈل کر رکھ کر طویل سانس لی تھی اور ایک آرام کرسی پر نیم دراز ہو کر پیٹر کا انتظار کرنے لگا تھا۔
پیٹر ٹھیک تیرہ منٹ بعد کمرے میں داخل ہوا۔
"تم بہت شاندار جا رہے ہو پیٹر۔" علامہ سیدھا بیٹھتا ہوا بولا۔
"شکریہ جناب۔!"
 

شکاری

محفلین
اسے میں نے پڑھ لیا ہے اس میں کچھ غلطیاں تھی دو یا تین وہ میں نے ٹھیک کردی ہیں ۔





"پولیس اُس کے بارے میں کیا معلوم کرنا چاہتی تھی۔!"
"آخری ٹکیاں استعمال کرنے سے پہلے وہ کہاں سے آئی تھی۔!"
"ہاں۔۔۔۔ یہ ضروری سوال ہے۔!" علامہ نے پُر تفکّر لہجے میں کہا۔
"سر کیوں نہ ہم اپنے طور پر پتہ لگانے کی کوشش کریں۔!"
"وقت ضائع کرنے سے کیا فائدہ۔۔۔۔ وہ واپس تو نہیں آ سکتی۔!"
"میں اس کے لئے بہت مغموم ہوں۔!"
"شیلا۔!" وہ تیز لہجے میں بولا۔ "یہ جہالت کی بات ہے۔! کسی کے مرنے کا غم اسے ہونا چاہئے جسے خود نہ مرنا ہو۔!"
"مم ۔۔۔۔ میں نہیں سمجھی۔!"
"ایک دن ہم سب مر جائیں گے۔ لہٰذا کسی کے مرنے کا غم احمقانہ اندازِ فکر ہے۔"
"یہ تو ٹھیک ہے جناب۔!"
"شعور نے جہاں ہمیں ذہانت عطا کی ہے۔ وہیں کچھ احمقانہ کیفیتیں بھی ہم پر مسلط کر دی ہیں۔ ہمیں ان سے پیچھا چُھڑانا چاہئے۔"
شیلا کچھ نہ بولی۔!
"یقیناً کوئی اس کا دشمن تھا جس کا علم خود اسے بھی نہیں تھا۔!"
"وہ بہت اچھی لڑکی تھی۔ سر کوئی بھی اسے ناپسند نہیں کرتا تھا۔ حتٰی کہ سوتیلی ماں کی لاڈلی تھی۔!"
"سوتیلی ماں دوسری بہن کو بھی اسی طرح ختم کرا دے گی اور دوسرے اسے فرشتہ سمجھتے رہیں گے۔ یہی ہے ذہانت۔۔۔۔ واہ۔"
"میں تصور بھی نہیں کر سکتی۔!"
"اس کی سوتیلی ماں کو میرے مخصوص حلقے میں ہونا چاہئے تھا۔!"
شیلا پھر خاموش رہی۔ اس کے چہرے پر تکدر کے آثار تھے۔
علامہ اسے گھورتا ہوا بولا۔! "تم یقین نہیں کرو گی۔ وہ بہت ذہین عورت معلوم ہوتی ہے۔ پولیس اس کے خلاف کچھ بھی ثابت نہیں کر سکے گی۔ بہرحال اب تم اس معاملے کی طرف سے اپنا ذہن ہٹا لو۔ اگر پولیس کیمپنگ کے بارے میں پوچھے تو تم صفائی سے ہر بات بتا سکتی ہو۔ میری کیمپنگ کوئی پوشیدہ معاملہ نہیں ہے۔!"
"میری زبان سے ہر گز نہ نکل سکے گا کہ میں شاہ دار کے بہانے کہیں اور لے گئی تھی۔"
"تمہارا ذاتی معاملہ ہے۔ میں کیا کہہ سکتا ہوں۔! لیکن اس کا افسوس ہمیشہ رہے گا کہ میں نے نادانستگی میں ایک بڑی غلطی کی تھی۔!"
"کیسی غلطی جناب۔!"
"یہی کہ ایک بیک ورڈ گھرانے کی لڑکی کو اپنے خصوصی حلقے میں جگہ دے دی تھی۔"
"مجھے اس پر شرمندگی ہے جناب۔!"
"خیر آئندہ احتیاط رکھنا۔"بس اب جاؤ۔۔۔۔ پولیس سے اس لئے خائف ہونے کی ضرورت نہیں کہ یاسمین تمہارے حلقے سے تعلق رکھتی تھی۔"
"میں خائف نہیں ہوں جناب صرف اس لئے آئی تھی کہ آپ کو آگاہ کر دوں۔"
"اگر پولیس کو یہ علم ہو بھی گیا کہ تم اسے وہاں نہیں لے گئی تھیں جہاں کا بہانہ کیا تھا۔ تو بھی اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ایک ہفتہ پہلے جو کچھ بھی ہوا تھا۔ اس کا اس کی موت سے کیا تعلق۔"
شیلا چلی گئی تھی اور علامہ نے فون پر کسی کے نمبر ڈائیل کئے تھے اور دوسری طرف سے جواب ملنے پر ماؤتھ پیس میں بولا تھا۔
"پیٹر کو فون پر بلا دیجئے۔" تھوڑی دیر بعد پیٹر کی آواز آئی تھی۔
"تم کتنی دیر میں مجھ تک پہنچ سکتے ہو۔!" علامہ نے پوچھا۔
"زیادہ سے زیادہ پندرہ منٹ میں۔"
"بس تو پھر آ جاؤ۔"
"بہت بہتر جناب۔!"
علامہ نے ریسیور کریڈل کر رکھ کر طویل سانس لی تھی اور ایک آرام کرسی پر نیم دراز ہو کر پیٹر کا انتظار کرنے لگا تھا
ا۔پیٹر ٹھیک تیرہ منٹ بعد کمرے میں داخل ہوا۔
"تم بہت شاندار جا رہے ہو پیٹر۔" علامہ سیدھا بیٹھتا ہوا بولا۔
"شکریہ جناب۔!"
 

جیہ

لائبریرین
شکاری صاحب ۔ آپ کو غلطیاں نظر نہیںآئیں؟۔ مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ سرخ‌رنگ زدہ الفاظ کے علاوہ سوالیہ فقروں کا اصل سے موازنہ کریں۔ ضروری نہیں جس کتاب سے ہم ٹائپ کر رہے ہیں اس کی کتابت و املا درست بھی ہو۔ ہمیں املا کے اصولوں کا علم ہونا چاہئےاور ان کو فالو کرنا چاہئے۔
شکریہ
 

جیہ

لائبریرین
"پولیس اُس کے بارے میں کیا معلوم کرنا چاہتی تھی؟"
"آخری ٹکیاں استعمال کرنے سے پہلے وہ کہاں سے آئی تھی؟"
"ہاں۔۔۔۔ یہ ضروری سوال ہے" علامہ نے پُر تفکّر لہجے میں کہا۔
"سر کیوں نہ ہم اپنے طور پر پتہ لگانے کی کوشش کریں؟"
"وقت ضائع کرنے سے کیا فائدہ۔۔۔۔ وہ واپس تو نہیں آ سکتی۔!"
"میں اس کے لئے بہت مغموم ہوں۔!"
"شیلا۔!" وہ تیز لہجے میں بولا۔ "یہ جہالت کی بات ہے۔! کسی کے مرنے کا غم اسے ہونا چاہئے جسے خود نہ مرنا ہو۔!"
"مم ۔۔۔۔ میں نہیں سمجھی؟"
"ایک دن ہم سب مر جائیں گے۔ لہٰذا کسی کے مرنے کا غم احمقانہ اندازِ فکر ہے۔"
"یہ تو ٹھیک ہے جناب۔!"
"شعور نے جہاں ہمیں ذہانت عطا کی ہے، وہیں کچھ احمقانہ کیفیتیں بھی ہم پر مسلط کر دی ہیں۔ ہمیں ان سے پیچھا چُھڑانا چاہئے۔"
شیلا کچھ نہ بولی۔!
"یقیناً کوئی اس کا دشمن تھا جس کا علم خود اسے بھی نہیں تھا۔!"
"وہ بہت اچھی لڑکی تھی۔ سر کوئی بھی اسے ناپسند نہیں کرتا تھا حتٰی کہ سوتیلی ماں کی لاڈلی تھی۔!"
"سوتیلی ماں دوسری بہن کو بھی اسی طرح ختم کرا دے گی اور دوسرے اسے فرشتہ سمجھتے رہیں گے۔ یہی ہے ذہانت۔۔۔۔ واہ۔"
"میں تصور بھی نہیں کر سکتی۔!"
"اس کی سوتیلی ماں کو میرے مخصوص حلقے میں ہونا چاہئے تھا۔!"
شیلا پھر خاموش رہی۔ اس کے چہرے پر تکدر کے آثار تھے۔
علامہ اسے گھورتا ہوا بولا۔! "تم یقین نہیں کرو گی، وہ بہت ذہین عورت معلوم ہوتی ہے۔ پولیس اس کے خلاف کچھ بھی ثابت نہیں کر سکے گی۔ بہرحال اب تم اس معاملے کی طرف سے اپنا ذہن ہٹا لو۔ اگر پولیس کیمپنگ کے بارے میں پوچھے تو تم صفائی سے ہر بات بتا سکتی ہو۔ میری کیمپنگ کوئی پوشیدہ معاملہ نہیں ہے۔!"
"میری زبان سے ہر گز نہ نکل سکے گا کہ میں شاہ دارا کے بہانے کہیں اور لے گئی تھی۔"
"تمہارا ذاتی معاملہ ہے۔ میں کیا کہہ سکتا ہوں۔! لیکن اس کا افسوس ہمیشہ رہے گا کہ میں نے نادانستگی میں ایک بڑی غلطی کی تھی۔!"
"کیسی غلطی جناب؟!"
"یہی کہ ایک بیک ورڈ گھرانے کی لڑکی کو اپنے خصوصی حلقے میں جگہ دے دی تھی۔"
"مجھے اس پر شرمندگی ہے جناب۔!"
"خیر آئندہ احتیاط رکھنا۔"بس اب جاؤ۔۔۔۔ پولیس سے اس لئے خائف ہونے کی ضرورت نہیں کہ یاسمین تمہارے حلقے سے تعلق رکھتی تھی۔"
"میں خائف نہیں ہوں جناب صرف اس لئے آئی تھی کہ آپ کو آگاہ کر دوں۔"
"اگر پولیس کو یہ علم ہو بھی گیا کہ تم اسے وہاں نہیں لے گئی تھیں جہاں کا بہانہ کیا تھا تو بھی اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ایک ہفتہ پہلے جو کچھ بھی ہوا تھا۔ اس کا اس کی موت سے کیا تعلق؟"
شیلا چلی گئی تھی اور علامہ نے فون پر کسی کے نمبر ڈائل کئے تھے اور دوسری طرف سے جواب ملنے پر ماؤتھ پیس میں بولا تھا۔
"پیٹر کو فون پر بلا دیجئے۔" تھوڑی دیر بعد پیٹر کی آواز آئی تھی۔
"تم کتنی دیر میں مجھ تک پہنچ سکتے ہو؟" علامہ نے پوچھا۔
"زیادہ سے زیادہ پندرہ منٹ میں۔"
"بس تو پھر آ جاؤ۔"
"بہت بہتر جناب۔!"
علامہ نے ریسیور کریڈل کر رکھ کر طویل سانس لی تھی اور ایک آرام کرسی پر نیم دراز ہو کر پیٹر کا انتظار کرنے لگا تھا۔
پیٹر
ٹھیک تیرہ منٹ بعد کمرے میں داخل ہوا۔
"تم بہت شاندار جا رہے ہو پیٹر۔" علامہ سیدھا بیٹھتا ہوا بولا۔
"شکریہ جناب۔!"
 

الف عین

لائبریرین
بار سوم: آ ع

پولیس اُس کے بارے میں کیا معلوم کرنا چاہتی تھی؟"
"آخری ٹکیاں استعمال کرنے سے پہلے وہ کہاں سے آئی تھی؟"
"ہاں۔۔۔۔ یہ ضروری سوال ہے" علامہ نے پُر تفکّر لہجے میں کہا۔
"سر کیوں نہ ہم اپنے طور پر پتہ لگانے کی کوشش کریں؟"
"وقت ضائع کرنے سے کیا فائدہ۔۔۔۔ وہ واپس تو نہیں آ سکتی۔!"
"میں اس کے لئے بہت مغموم ہوں۔!"
"شیلا۔!" وہ تیز لہجے میں بولا۔ "یہ جہالت کی بات ہے۔! کسی کے مرنے کا غم اسے ہونا چاہئے جسے خود نہ مرنا ہو۔!"
"مم ۔۔۔۔ میں نہیں سمجھی؟"
"ایک دن ہم سب مر جائیں گے۔ لہٰذا کسی کے مرنے کا غم احمقانہ اندازِ فکر ہے۔"
"یہ تو ٹھیک ہے جناب۔!"
"شعور نے جہاں ہمیں ذہانت عطا کی ہے، وہیں کچھ احمقانہ کیفیتیں بھی ہم پر مسلط کر دی ہیں۔ ہمیں ان سے پیچھا چُھڑانا چاہئے۔"
شیلا کچھ نہ بولی۔!
"یقیناً کوئی اس کا دشمن تھا جس کا علم خود اسے بھی نہیں تھا۔!"
"وہ بہت اچھی لڑکی تھی۔ سر کوئی بھی اسے ناپسند نہیں کرتا تھا حتٰی کہ سوتیلی ماں کی لاڈلی تھی۔!"
"سوتیلی ماں دوسری بہن کو بھی اسی طرح ختم کرا دے گی اور دوسرے اسے فرشتہ سمجھتے رہیں گے۔ یہی ہے ذہانت۔۔۔۔ واہ۔"
"میں تصور بھی نہیں کر سکتی۔!"
"اس کی سوتیلی ماں کو میرے مخصوص حلقے میں ہونا چاہئے تھا۔!"
شیلا پھر خاموش رہی۔ اس کے چہرے پر تکدّر کے آثار تھے۔
علامہ اسے گھورتا ہوا بولا۔! "تم یقین نہیں کرو گی، وہ بہت ذہین عورت معلوم ہوتی ہے۔ پولیس اس کے خلاف کچھ بھی ثابت نہیں کر سکے گی۔ بہرحال اب تم اس معاملے کی طرف سے اپنا ذہن ہٹا لو۔ اگر پولیس کیمپنگ کے بارے میں پوچھے تو تم صفائی سے ہر بات بتا سکتی ہو۔ میری کیمپنگ کوئی پوشیدہ معاملہ نہیں ہے۔!"
"میری زبان سے ہر گز نہ نکل سکے گا کہ میں شاہ دارا کے بہانے کہیں اور لے گئی تھی۔"
"تمہارا ذاتی معاملہ ہے۔ میں کیا کہہ سکتا ہوں۔! لیکن اس کا افسوس ہمیشہ رہے گا کہ میں نے نادانستگی میں ایک بڑی غلطی کی تھی۔!"
"کیسی غلطی جناب؟!"
"یہی کہ ایک بیک ورڈ گھرانے کی لڑکی کو اپنے خصوصی حلقے میں جگہ دے دی تھی۔"
"مجھے اس پر شرمندگی ہے جناب۔!"
"خیر آئندہ احتیاط رکھنا۔"بس اب جاؤ۔۔۔۔ پولیس سے اس لئے خائف ہونے کی ضرورت نہیں کہ یاسمین تمہارے حلقے سے تعلق رکھتی تھی۔"
"میں خائف نہیں ہوں جناب صرف اس لئے آئی تھی کہ آپ کو آگاہ کر دوں۔"
"اگر پولیس کو یہ علم ہو بھی گیا کہ تم اسے وہاں نہیں لے گئی تھیں جہاں کا بہانہ کیا تھا تو بھی اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ایک ہفتہ پہلے جو کچھ بھی ہوا تھا۔ اس کا اس کی موت سے کیا تعلق؟"
شیلا چلی گئی تھی اور علامہ نے فون پر کسی کے نمبر ڈائل کئے تھے اور دوسری طرف سے جواب ملنے پر ماؤتھ پیس میں بولا تھا۔
"پیٹر کو فون پر بلا دیجئے۔" تھوڑی دیر بعد پیٹر کی آواز آئی تھی۔
"تم کتنی دیر میں مجھ تک پہنچ سکتے ہو؟" علامہ نے پوچھا۔
"زیادہ سے زیادہ پندرہ منٹ میں۔"
"بس تو پھر آ جاؤ۔"
"بہت بہتر جناب۔!"
علامہ نے ریسیور کریڈل کر رکھ کر طویل سانس لی تھی اور ایک آرام کرسی پر نیم دراز ہو کر پیٹر کا انتظار کرنے لگا تھا۔
پیٹر ٹھیک تیرہ منٹ بعد کمرے میں داخل ہوا۔
"تم بہت شاندار جا رہے ہو پیٹر۔" علامہ سیدھا بیٹھتا ہوا بولا۔
"شکریہ جناب۔!"
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین




نواں صفحہ




صفحہ | منتخب کرنے والی ٹیم | تحریر | پہلی پروف ریڈنگ | دوسری پروف ریڈنگ | آخری پروف ریڈنگ | پراگریس

نواں : 24 - 25 | ٹیم 3 | ابو کاشان | شکاری | جویریہ | الف عین | 100%







 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top